آپس کی باتیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

رضوان

محفلین
شمشاد نے کہا:
جی میرے ساتھ ابھی ایسے حادثے نہیں ہوتے کہ میں کسی کو لارا لگاتا ہی نہیں :wink:

نیشنل بُک فاونڈیشن سے بھی رابطہ کیجیئے گا۔ بقول ان کے 55 فیصد رعایت ہے۔
نیشنل بک فاؤنڈیشن سے زیادہ ردی والے میرے لیے کشش رکھتے ہیں کہ اصلی فن پارے ان کے پاس ہوتے ہیں گو مول کوڑیوں کے وہ بھی نہیں بیچتے۔
شمشاد بھائی لسٹ تو خاصی لمبی ہو جو جو کچھ سمیٹ سکا اپنی بھرپور کوشش کروں گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان بھائی ردی والے بھی اب بہت سیانے ہو گئے ہیں۔

میں اپنی گزشتہ چھٹیوں میں ہر اتوار کو صدر کے علاقے میں گھومتا رہا ہوں، مجھے تو وہ بہت مہنگے لگے تھے۔
 

رضوان

محفلین
پنڈی کا صدر تو پورے پاکستان کا صدر ہے۔ مہنگا تو ہوگا۔
سکس روڈ کمرشل پر بھی مِل جاتی ہیں۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

رضوان صاحب، لائبریری میں جھانکا آپ نے، اطفال کے گوشہ میں فردِ جُرم لگا ہی چاہتی ہے آپ پر :)
 

زیک

مسافر
شمشاد کی چھٹی کا دن ہے۔ عیاشی کر رہے ہوں گے۔

اب شاید اظہر بھولے بھٹکے ادھر آ جائیں۔
 

جیہ

لائبریرین
عیش کہ عیاشی؟

اب کون آئےگا؟


استادِ محترم تو جاتے ہوئے جھانکتے ہیں یہاں۔

شوبی بھیا آپ ہی آئیے
 

جیہ

لائبریرین
ہان جی۔ یہ میرے اوَتار جیسی لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔۔ اسی وجہ سے میں نے معاملہ اس پر چھوڑدیا ہے۔

بچے ہمارے عہد کے چالاک ہوگئے ہیں۔۔۔
 

فرذوق احمد

محفلین
بزرگوں کی دعائیں مل رہی ہیں
محبت کو سزائیں مل رہی ہیں

آپی اتنا تو میں جانتا ہوں کہ یہ اوتار والی لڑکی آپ نہیں ہے ۔۔
بس آپ میری شادی کی دشمن ہیں یہ ظاہر ہے :p
 

ظفری

لائبریرین
farzooq ahmed نے کہا:
بزرگوں کی دعائیں مل رہی ہیں
محبت کو سزائیں مل رہی ہیں

آپی اتنا تو میں جانتا ہوں کہ یہ اوتار والی لڑکی آپ نہیں ہے ۔۔
بس آپ میری شادی کی دشمن ہیں یہ ظاہر ہے :p
بھائی تم اوتار کے چکر میں کیوں پڑ گئے ہو ۔ میں نے کہا نا کہ ۔۔۔۔ بُت کبھی صنم ہوا ہے ۔ :wink:
 

فرذوق احمد

محفلین
یار ظفری بھائی آپ کی بات سے یاد آیا کہ
صنم اور بت میں کیا فرق ہے میں نے سنا ہے کہ یہ ایک ہی بات ہے
 

ثناءاللہ

محفلین
سلام دوستو!
جاتے جاتے میں سوچا کہ ادھر بھی دیکھتا جاؤں کے کیا ہو رہا ہے
ان شاءاللہ پھر ملاقات ہوگی کوئی 20 یا 25 دن کے بعد
تب تک کے لیے اللہ حافظ
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top