نیرنگ خیال
لائبریرین
Mr Robot کا تیسرا سیزن چل رہا ہے۔
مجھے کوئی چار سال پہلے میرے باس صاحب نے یہ چسکا لگایا تھا۔ عید کی چھٹیاں ہم آٹھ دس کرتے ہیں، چھٹیوں سے پہلے انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ چھٹیوں میں کیا کر رہے ہو، میں نے کہا آپ کو علم ہی ہے، میں نے تو آٹھ دس کمرے سے بھی باہر نہیں نکلنا، سورج کی روشنی تک نہیں دیکھنی، کہنے لگے ہاں فلمیں دیکھو گے یا کتابیں پڑھو گے، لو اس بار میری فرمائش پر یہ دیکھو اور 24 کے سارے سیزن کی ڈی وی ڈیز دراز سے نکال کر مجھے دے دیں۔ہاہاہاہا۔۔۔ سچی بات یہ ہے کہ میں نے بھی صرف اسی چکر میں دیکھنا شروع کیا۔ جب سے میں نے 24 دیکھا تھا، مجھے کیفر سدھرلینڈ کی نئی ٹی وی سیریز کا انتظار تھا۔ درحقیقت ’24‘ سیریز ہی سے مجھے صحیح معنوں میں انگریزی ٹی وی سیریز دیکھنے کا چسکا پڑا ہے۔
اپنا تو ٹاک شوز سے کافی دل بھر گیا، کیونکہ زیادہ تر تو پراپیگنڈہ ہوتا ہے۔ اگر واقعی کوئی علمی بات ہو تو بندہ اس پر وقت بھی لگائے۔آج کل میں ٹاک شوز دیکھتا ہوں۔
فی الحال تو اور کوئی نہیں ہےگیم آف تھرون سے بہتر کوئی سیریز یا سیریل بتائیں۔
ایسی سیریز بھی تو ہو جس میں اتنے کردار اور اتنی ہی کہانیاں ہوں۔گیم آف تھرون سے بہتر کوئی سیریز یا سیریل بتائیں۔
کون سی سیریز؟؟اردو یا ہندی میں دستیاب نہیں یہ سیریز؟
اچھی سے سسپینس یا جاسوسی سیریز جسے دیکھ کر مزہ آجائے(صاف ستھری)کون سی سیریز؟؟
اس کا صرف اور صرف پہلا سیزن ہی کام کا تھا۔ پھر چولیں مارنے پہ اتر آئے تھے۔Mr Robot کا تیسرا سیزن چل رہا ہے۔
Does one have to be shameless to watch this series?ویسے آج کل میں نے ناچاہتے ہوئے بھی شیم لیس کے سات کے سات سیزن دیکھ ڈالیں ہے۔ آج کل آٹھویں سیزن کی بھی گیاوریں قسط جاری ہے۔ کوئی نا کوئی اس میں ایسا فیکٹر ضرور ہے کہ جس کی وجہ سے میں نے پورا دیکھ ڈالا۔ ورنہ کئی سیزن شروع کرتے ہی ڈیلیٹ کرنے پڑتے ہیں کیونکہ یا تو بورنگ ہوتے ہیں یا اپنی پسند کی طرز کے نہیں نکلتے۔ ایک مشہور سیزن ویسٹ ورلڈ بھی میں دوسری قسط سے زیادہ نہیں دیکھ پایا تھا۔ شیم لیس کہانی ہے ایک ایسے خاندان کی جس کا کوئی حال نہیں۔ اس خاندان کا ہر فرد ایک سے بڑھ کر ایک نمونہ ہے اور سب سے بڑا نمونہ ہے ان کا آدھا پاگل شرابی باپ۔