آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

شہزاد وحید

محفلین
Does one have to be shameless to watch this series?
ہاہاہا۔ اگر آپ نے کبھی ایم اے راحت کی "نروان کی تلاش" پڑھی ہے تو پھر آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ نروان کی تلاش کے ابتدائی اوراق پر ایم اے راحت نے ایڈوانس معذرت پیش کی ہوئی تھی کہ جناب یہ رنگین دور کی رنگینیوں کی داستان ہے، جوانی کی غلطی سمجھ کر معاف کریئے گا اور اسے ہماری موجودہ شخصیت سے منسلک مت کیجیئے گا۔ بلکل ایسے ہی انسان کی عمر میں ایسا دور بھی آتا ہے کہ جب سے ایسی اپنی ماضی کی کارستانیاں حال کی بے شرمیاں لگتی ہیں۔
 

وجی

لائبریرین
اچھی سے سسپینس یا جاسوسی سیریز جسے دیکھ کر مزہ آجائے(صاف ستھری)
شرلاک ہومز دیکھ لیں نئی والی

The Adventures of Sherlock Holmes اداکار جریمی بریٹ شرلاک کا کردار ادا کر رہے ہیں
اور شاید شرلاک پر بننے والی تمام سریز میں سب سے زیادہ سریز جریمی بریٹ پر ہی بنوائی گئی ہے۔

:thinking2::thinking2::idontknow::idontknow:
 

محمد وارث

لائبریرین
'پی ٹی وی کا سفر'۔ پاکستان ٹیلی ویژن کی تیس سالہ تاریخ پر یہ ڈاکیومنٹری 1994ء میں بنائی گئی تھی۔ چھ پروگرام ہیں جو پانچ پانچ سال کا فی قسط احاطہ کرتے ہیں۔ 'جنریشن ایکس' کی طرح میں بھی ناسٹلجیا کا مارا ہوں سو رات ہی رات میں چھ کے چھ پروگرام دیکھ لیے۔ ایک بات نوٹ کرنے کی یہ ہے کہ یہ پروگرام بے نظیر کے دوسرے دورِ حکومت میں بنا تھا سو جہاں بھٹو دور میں اسلامی سربراہی کانفرنس اور پھر اس کی سالگرہوں کو بھی خصوصی کوریج دی گئی ہے وہاں جنرل ضیا الحق کی تصویر تو دُور کی بات نام تک نہیں لیا گیا، اور جہاں دو چار بار اشد ضرورت تھی وہاں صرف صدرِ پاکستان کہا گیا ہے۔ پھر بھی انتہائی معلوماتی ہے اور بہت سے بھولے بسرے چہرے اور پروگرام یاد آئے اس سے۔ میرا تعلق بھی ٹی وی سے بس اسی وقت تک کا ہے، 93ء ، 94ء کے بعد میں نے ٹی وی دیکھنا چھوڑ دیا تھا اور پھر کبھی بھی بہت زیادہ روٹین سے نہیں دیکھا۔

 
لال عشق ۔ بہت سی کمزوریوں اور غلطیوں کے باوجود یہ ڈراما سیریل اتنا دلچسپ ہے کہ آپ یوٹیوب پر دیکھنا شروع کریں تو جب تک آخری دستیاب قسط دیکھ نہ لیں چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔
 

طارق راحیل

محفلین

وجی

لائبریرین
یومِ اول سے سوال یہی پوچھا تھا میں نے آپ کوشش کیجئے نا
یا کوئی اور ساتھی مدد کرسکے پاکستانی ڈرامے عشقیہ کہانیوں اور لچر کلچر سے بھرپور ہیں اب
حضرت آپکے لیے ہم پیش کرتے ہیں شالیمار ریکارڈنگز کا یوٹیوب صفحہ ( آپ خود تلاش کرلیجیئے گا۔ ) اس چینل پر آپکو بہت سارے پورے پی ٹی وی کےڈرامے مل جائینگے ۔
جوکہ شاہکار سے کم نہیں ۔
 

طارق راحیل

محفلین
حضرت آپکے لیے ہم پیش کرتے ہیں شالیمار ریکارڈنگز کا یوٹیوب صفحہ ( آپ خود تلاش کرلیجیئے گا۔ ) اس چینل پر آپکو بہت سارے پورے پی ٹی وی کےڈرامے مل جائینگے ۔
جوکہ شاہکار سے کم نہیں ۔

ہم خود ہی تلاش کر کے آپ کو بھی بتا دیں گے
 

سین خے

محفلین
ویسٹ ورلڈ ، شرلاک ہومز ، دا گفٹڈ ، اسٹرینجر تھنگز ، گیم آف تھرون ، نیشنل جیوگرافک کی ٹی وی سیریز ’جینئس‘ یا پھر 24 کے سیزینز
کہاں سے ملیں گے اردو ڈبنگ میں؟

السلام علیکم۔ اردو ڈبنگ میں ملنا تو مشکل ہیں البتہ سب سیریز کے انگریزی، عربی، فارسی subtitles باآسانی دستیاب ہیں۔ اردو کے کبھی کبھی کچھ اقساط کے مل جاتے ہیں لیکن یہ میرے دیکھنے میں کم ہی آیا ہے۔ اردو کے سبٹائٹلز میں نے آج تک استعمال نہیں کئیے سو میں ان کے معیار کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتی۔ آپ استعمال کر کے دیکھیں۔ ہو سکتا ہے کہ کام کے ہوں۔ :)
subtitles ویڈیو پلئیر میں آسانی سے لوڈ ہو جاتے ہیں۔ اگر ویڈیو پلئیر میں subtitles کا آپشن نہ ہو تو ایک مفت سبٹائٹل پلئیر ہے جس کا نام ہے greenfish subtitle player۔ اس کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔
سبٹائٹل ڈاؤنلوڈ کرنے کی کچھ سائٹس یہ ہیں۔
Subscene - Passionate about good subtitles
Addic7ed.com - The source of latest TV subtitles
TVsubtitles.net - Download latest TV Show and TV Series subtitles
Subtitles - download movie and TV Series subtitles
 

عثمان

محفلین
ہم خود ہی تلاش کر کے آپ کو بھی بتا دیں گے
اتنی مشقت کی بجائے ایک آسان سی انگریزی فلم کا انتخاب کریں اور توجہ سے اسے دیکھنا، سننا اور انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیں۔ کچھ ہی ہفتوں میں آپ کی روانی ہو جائے گی۔
 

طارق راحیل

محفلین
اتنی مشقت کی بجائے ایک آسان سی انگریزی فلم کا انتخاب کریں اور توجہ سے اسے دیکھنا، سننا اور انگریزی سب ٹائٹل کے ساتھ پڑھنا شروع کر دیں۔ کچھ ہی ہفتوں میں آپ کی روانی ہو جائے گی۔
فلم تفریح کے لئے دیکھ رہے ہیں آرام و سکون سے مزے کے لئے
آپ تو نیند لانے کی دوا بتا ر ہے ہیں
 

عثمان

محفلین
فلم تفریح کے لئے دیکھ رہے ہیں آرام و سکون سے مزے کے لئے
آپ تو نیند لانے کی دوا بتا ر ہے ہیں
آپ کا انتخاب وسیع کر رہا ہوں۔
اردو ڈبنگ پر اصرار ایسے ہی ہے جیسے کوئی انٹرنیٹ پر اپنے آپ کو محض اردو ویب سائٹس تک محدود رکھے۔
 

زیک

مسافر
جیسکا جونز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر آ رہا ہے۔ پہلا بہترین تھا۔ جلد دوسرا بھی دیکھتا ہوں
 

سین خے

محفلین
جیسکا جونز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر آ رہا ہے۔ پہلا بہترین تھا۔ جلد دوسرا بھی دیکھتا ہوں

متفققققق :) میرے دماغ سے نکل گیا تھا کہ جیسکا جونز مارچ میں آنے والی ہے۔ یاد دہانی کرانے کے لئے شکریہ :)
دیکھتے ہیں کہ سیزن ۲ میں یہ کیسا ولن لائے ہیں۔ وکیپیڈیا پر لکھا آرہا ہے کہ تنقید نگاروں کو David Tennant جیسے ولن کی کمی محسوس ہوئی۔
 

شہزاد وحید

محفلین
الحمدللہ ہم سب خیریت سے ہیں۔ آپ سنائیے بہت عرصہ بعد آپ کی آمد ہوئی۔ :)
نہیں آتا تو اکثر ہوں مگر خاموش قاری کی حثیت سے۔ بس وہی مصنوعی مصروفیات کا عذر جبکہ حقیقت میں ترجیحات اور وقت کے مصرف میں تبدیلی۔ آپ کا مراسلہ دیکھا تو فورا حال پوچھ لیا۔ کیونکہ آپ کا مراسلہ بھی عرصہ دراز بعد دیکھنے کو ملا ہے۔
جیسکا جونز کا دوسرا سیزن نیٹ فلکس پر آ رہا ہے۔ پہلا بہترین تھا۔ جلد دوسرا بھی دیکھتا ہوں
یہ جیسکا جانز مجھے پتہ نہیں کیوں پسند نہیں آیا تھا۔
 

طارق راحیل

محفلین
Stranger Things Season 01 دیکھ رہا ہوں آج کل
یہاں اتنی تعریف سنی اور پاکستانی ڈراموں سے یکسانیت کی وجہ سے بیزاری
اس کے بعد Stranger Things Season 02 بھی ڈاؤنلوڈ پڑا ہے
اس کے بعد کون سا دیکھوں ایسا ہی دلچسپ لیکن آسان زبان میں
مشورہ دیں
 
Top