Game of Thrones Seasons 01
پاکستانی سیاست کو سمجھنے کیلئےمشہور امریکی ڈرامہ سیریل گیم آف تھرونز دیکھنا لازم و ملزم ہے.اس ڈرامہ سیریل کی کہانی ناول نگار جارج مارٹن کے مشور ناول سیریز اے سانگ آف آئس اینڈ فائر (A Song Of Ice And Fire) پر مبنی ہے.دنیا بھر میں ایڈونچر اور مہم جوئی سے بھرپور تصوراتی کہانی پر مشتمل اس سیریز کے شائقین بین الاقوامی ممالک سمیت پاکستان میں بھی پائے جاتے ہیں ،جارج آر آر مارٹینز کے ناول ’’اے سانگ آف آئس اینڈ فائر‘‘ پر مشتمل ایڈوینچر سے بھرپور ڈراما ’’گیم آف تھرونز‘‘ پہلی بار امریکا میں 2011 میں نشر کیاگیا تھا ، اس ڈرامے کی کہانی طاقت اور اقتدار کے حصول کی خاطر بااثر شخصیات کی جانب سے چلی جانے والی چالوں اور سازشوں کے گرد گھومتی ہے، گیم آف تھرونز کی کہانی بظاہر پاکستانی سیاست سے بہت حد تک ملتی ہے یہ ہی وجہ ہے کہ اسے پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے۔گیم آف تھرونز ٹیلی ویژن کی تاریخ کے مقبول ترین سلسلوں میں سے ایک ہے جس نے گزشتہ سات سال سے دنیا بھر میں کروڑوں ناظرین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس سال اسکی پہلی قسط کو ایک کروڑ ساٹھ لاکھ لوگوں نے براہ راست دیکھا۔ غیرقانونی طریقوں سے دیکھنے والے کروڑوں لوگ اس کے علاوہ ہیں۔متعدد سربراہان مملکت بھی اس کے مداحوں میں شامل ہیں اور ملکہ برطانیہ بھی اس کے سیٹ کا دورہ کرچکی ہیں۔ گیم آف تھرونز کے مداحوں کو ہیری پورٹر سیریز اور جسٹین بیبر کے مداحوں سے بھی زیادہ وفادار اور جنونی سمجھا جاتا ہے۔
گیم آف تھرونز مافوق الفطرت کرداروں اور بے رحم حقیقت پسندی کا ایک ایسا غیر معمولی امتزاج ہے جس میں حقیقت اور فینٹسی کے درمیان کوئی واضح سرحد قائم نہیں رہتی۔ تمام انسانی و غیر انسانی کردار اور کہانی مکمل فرضی ہونے کے باوجود اس میں حقیقت کا تاثر اتنی شدت سے موجود ہے کہ ہم اس کے اکثر کرداروں اور کہانی کو اپنی تاریخ میں ہی نہیں بلکہ اپنے حال میں بھی زندہ و موجود دیکھ سکتے ہیں۔
گیم آف تھرونز کی کہانی ایک فرضی دنیا کے متعلق ہے۔ شو میں تو جوں جوں شو آگے بڑھتا ہےآپ کو اس دنیا کے متعلق معلومات آہستہ آہستہ ملتی جاتی ہیں۔
ہندی زبان میں دیکھ رہا ہوں