آپ آج کل کون سی ٹی وی سیریز دیکھ رہے ہیں؟؟

طارق راحیل

محفلین

ہم نے عالمی جنگ کا نام ہی سنا ھے مگر پھر بھی جب دماغ میں ایک حیال اٹھتا ھے اور جو منظر کشی دماغ دکھاتا ہے تو یقیناًہر احساس رکھنے والے انسان کا روح اور جسم کانپ اٹھتا ہے ہیرو شیمااور ناگاساکی پہ جو بم گرائے گئے تھے اگر آج کے ایٹمی بموں سے ان کی مماثلت کی جائے تو جو دو بم اس وقت گرائے گئے تھے تو ان سے دو شہر صفہ ہستی سے مٹ گئے آج ایک بھی پھینکا جائے تو پورا جاپان دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا
میرے خیال میں یہ وقت آج سے دو سو یا تین سو سال بعد کا ھے یعنی مستقبل کے 2318تصور کر لیں، 2218میں ایٹمی جنگ میں سب کچھ ختم ہو گیا کچھ لوگ جو بچ کے( آرک )کو اپنی زندگی گزارنے کا ٹھکانا بنا نا پسند کیا ۔
( آرک) وہ خلائی اسٹیشن ہے جہاں ہر ہنر مند اور قابل لوگ رہتے ہیںاس ڈرامہ میں یہ نہیں دیکھایا گیا کہ کن لوگوں کو چن کر خلائی سٹیشن پر رہنے دیا گیا۔ آرک کی خلا میں سفر کرنے کی مدت تقریباَ سو سے ایک سو دس سال کی تھی لیکن سو سال گزرنے کے بعدآرک میں تکنیکی خرابیا ں ہونے لگی جن کا ٹھیک ہونا تقریباَ نا ممکن تھا اور دن با دن آکسیجن بھی ختم ہو رہی تھی ۔
کلارک اور اس کے ماں باپ جو آرک کے باسی تھے کلارک کے باپ کو جب ان خرابیوں کا علم ہوا تو اس نے ویڈیو پیغام کے زریعے سے سب آرک کے باسیوں کو اس کے بارے میں بتانا چاہا ۔چانسلر کو اس بات کی خبر ہوئی تو اس نے اپنے دوست یعنی کلارک کے باپ کو موت کی سزا دے دی اور آرک کے باسیوں کو ان خرابیوں کی اطلاع نہ دی تا کہ کوئی ہنگامہ نہ ہو، آرک کے رہائشیوں کی تعداد بڑھ رہی تھی جو بڑھ کر ایک ہزار سے تجاوز کر چکی تھی، آرک نے جب رہنے والوں کے بوجھ کو محسوس کیا تو انتظامیه کی بیٹھک لگی جس میں چانسلر نے فیصلہ سنایا بوجھ کو کم کرنے کو لیے ایک سو لوگوں کو زمین پر بھیج دو اس سے یہ بھی علم ہو جائے گا کہ کیا اب زمین رہنے کے قابل ہے کہ نہیں اور جو سو لوگ منتحب کیے گئے وہ سب کسی نا کسی جرم کی پاداش میں آرک پر قیدی تھے۔
ایک سو لوگوں سے بھرا راکٹ زمین کی طرف بھیج دیا گیا راکٹ نے کامیابی سے زمین پر لینڈنگ کی سو میں سے تین لوگ مر گئے کیو نکہ وہ سیٹ بیلٹ کے بغیر لینڈنگ کرنا چاہتے تھے کامیاب لینڈنگ کے بعد آکٹویا وہ پہلی لڑکی ہوتی ہے جو زمین پر قدم رکھتی ہے اور زمین زندگی گزارنے کے قابل ہوتی ہے سب خوشی سے پاگل ہو جاتے ہیں پھر چند ممبران پر ایک گروپ تشکیل پاتا ہے جو زمین پر کچھ ڈھونڈنے نکلتے ہیں شاہد کوئی کیمپ جہاں سے کچھ کھانے پینے کے لیے مل سکے۔
ان میں آکٹیویا ، جیسپر،کلارک اور فِین اور چند اور یہ ٹیم جوں ہی نکلتی ہے پیچھے جو لوگ بچتے وہ اپنے اپنے بازوں پر لگے بینڈ کو اُتارنا شروع کر دیتے ہیں تاکہ ارک جو انہیں مانیٹر کر رہے ہیں انھیں لگے یہ سب مر رہے ہیں چند لوگ حوشی حوشی سے بینڈ اتاردیتے ھیں مگر آرک کے چانسلر کا بیٹا نہیں چاہتا کہ یہ بینڈ اتارے مگر ان میں ماجود ایک لڑکا جس کا نام مرفی ھے وہ اسے مار کر اس کا بیلڈ اُتار دیتا ھے ۔
کچھ ہی عرصہ میں معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ زمین پر اکیلے نہیں ہیں کچھ انسان اور بھی ہیں۔۔۔۔
پھر کیا ہوتا ہے اور وہ کیا چاہتے ہیں مزید جاننے کے لئے ڈرامہ دیکھیں۔۔۔۔
 

سین خے

محفلین
اے بی سی کی Deception دیکھی۔ پلاٹ تو کچھ اتنا خاص نہیں تھا پر ہلکی پھلکی سیریز تھی اسلئے اچھی لگی۔
 

سین خے

محفلین
اے آر وائے کی ٹیلی فلم ڈولی سجا کر رکھنا دیکھی۔ اداکاری اچھی تھی۔ ڈائیلاگ مزے کے تھے۔
 

طارق راحیل

محفلین
The Purge 2018 (Season 1) Hindi Dubbed 720p 480p All Episodes4 پرج فلموں کی بھرپور کامیابی کے بعد پرج ٹیلیویژن سیریز سیزین 01 بھی حال ہی میں اختتام پزیر ہوئی ہے جو کہ ہندی زبان میں بھی دستیاب ہو چکی ہے تو کل ہی دیکھنا بھی شروع کر دی ہے۔
پرج کے اوقات میں 12گھنٹوں کے لیے جرائم کی اجازت ہوتی ہے اور قانون ساز ادارے جرائم پیشہ افراد کے سامنے مکمل طور پر بے بس دکھائی دیتے ہیں جبکہ لوگ اپنی جان بچانے کیلئے گھروں میں چھپے بیٹھے رہتے ہیں۔ہر قسم کے ہتھیار سمیت قتل و غارت گری کی مکمل اجازت ہوتی ہے جس میں جو اپنی جان بچانے میں کامیاب ہو جائے وہ خوش نصیب ہوتا ہے اور نہ بچا پائے وہ پرج نامی خطرناک سالانہ ایونٹ کا شکار ہو جاتا ہے۔ڈراؤنے مناظر اور دِل دہلا دینے والے واقعات پر مبنی اس ڈرامہ سیریز میں کئی فنکار اہم کرداروں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔
کوشش کر کے آپ بھی دیکھیں
MV5BYzg2ZDQ3MjctYTQxYy00NzljLWE5MTgtYzJiMmM5ZTMyYjNkXkEyXkFqcGdeQXVyMjYwNDA2MDE@._V1_.jpg

دی پرج 2018 سیزن 01 قسط نمبر 01 تا 08 یہاں دستیاب ہیں
 

زیک

مسافر
لوک کیج کے پہلے اور دوسرے سیزن کے درمیان سوچا کہ ڈیفنڈرز بھی دیکھ لیا جائے۔
 
Top