آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

حسن علوی

محفلین
میرے لیئے اُداسی کی کئی اقسام ہیں جس کا دارومدار آپکے اِرد گِرد کے حالات و واقعات پر ہے۔
مختلف قسم کے حالات میں اُداسی کی نوعیت بھی مختلف ہو جاتی ہے،
اسکی ایک سسنگین قسم 'صدمہ' ہے جس میں انسان کو عموماً اپنے گِردوپیش کا کچھ ہوش
نہیں رہتا اور وہ گُم سُم، غم سے نڈھال تنہا رہنے کو زیادہ ترجیح دیتا ہے۔
 

مقدس

لائبریرین
اداسی میں کیا کرنا
میں تو بس چپ چاپ بیٹھ جاتی ہوں
کسی سے بات نہیں کرتی
اس وقت مجھے آوازیں بالکل اچھی نہیں لگتیں تو آئی پریفیر ٹو سٹ اون مائی اون
 
ش

شہزاد احمد

مہمان
اداس ہو کر ہم کر بھی کیا سکتے ہیں ۔۔۔ پھر تو جو کچھ بھی کرتی ہے، اداسی خود ہی کرتی ہے ۔۔۔۔۔ اور ہم بیٹھے دیکھتے رہتے ہیں کہ آخر یہ اداسی صاحبہ کیا کچھ کر لیتی ہیں ۔۔۔۔۔ سچ پوچھیں تو بہت باصلاحیت فنکارہ ہیں ۔۔۔۔۔ اور اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھاتی ہیں ۔۔۔۔۔
 

حماد

محفلین
میں اداس اسلئے ہوتا ہوں کہ اللہ کا دیا سب کچھ ہے سوائے پیسے کے۔۔ :laughing3:

اداسی میں چائے پینے کو بہت دل کرتا ہے۔ اور کوئ لت تو ہے نہیں، سو چائے پی کر ہی غم غلط کر لیتا ہوں۔
 
Top