آپ اداس ہو کر کیا کرتے ہیں ؟

ناعمہ عزیز

لائبریرین
سارے یہاں آ جائیں :)
اور جو جو نہیں آئے گا اس کو جرمانہ بھرنا پڑے گا ، :rolleyes:

اور مجھے جلدی سے بتائیں کہ آپ اداس کس کس وجہ سے ہوتے ہیں اور ادسی کے عالم میں کونسا کام زیادہ کرتے ہیں ؟؟:battingeyelashes:
 

پپو

محفلین
اسی لیے میں تو آچکا مگر ابھی کوئی اداسی نہیں ہے امید ہے میں جرمانےسے بچ جاؤں گا
 

محمد امین

لائبریرین
جلدی جلدی بتائیں نا لالہ :)

اداسی سے بڑھ کر بھی کوئی کام ہوسکتا ہے کیا اداسی میں؟ :giggle:

اداسی میں ہم تو گم سم بیٹھے رہتے ہیں اور پرانی ترین غزلیں سنتے ہیں جو اداسی کو مہمیز دیتی ہیں :) اسی "مزید" اور "مہمیز شدہ" اداسی کے بعد پھر ایک ایسا Tipping point آجاتا ہے کہ اداسی خود ہی ختم ہوجاتی ہے اور ہم کھلکھلانے لگتے ہیں۔۔؛)
 

موجو

لائبریرین
یعنی امین بھائی اداسی کو خوب پھلاتے رہتے ہیں پھر وہ کھل کر خوشی بن جاتی ہے
ارے واہ :D
 

محمد امین

لائبریرین
یوں بھی علی عمران کے بقول۔۔۔ آدمی اداس ہو کر کیا کرے کہ جب وہ جانتا ہے کہ ایک دن اپنی اداسی سمیت قبر میں چلا جائے گا :)
 

زلفی شاہ

لائبریرین
السلام علیکم !میں تو اداس نہیں ہوں لیکن جرمانے کے ڈر سے بھاگا چلا آیا ہوں، دیکھو ابھی تک سانس اکھڑی ہوئی ہے ،اس لئے اب جلدی سے چائے خانہ بھی کھول لو تاکہ تازہ دم ہوا جا سکے۔
 

محمد وارث

لائبریرین
اور مجھے جلدی سے بتائیں کہ آپ اداس کس کس وجہ سے ہوتے ہیں اور ادسی کے عالم میں کونسا کام زیادہ کرتے ہیں ؟؟:battingeyelashes:

بہت ساری وجوہات سے بلکہ بغیر وجہ کے بھی اکثر اداس ہو جاتا ہوں :) اور اس عالم میں موسیقی سنتا ہوں لگاتار کئی کئی گھنٹوں تک۔
 

محمدصابر

محفلین
میں تو اداس ہو کر بھی عام حالات میں شروع کئے گئے سارے کام کرتا رہتا ہوں۔ اتنے عرصہ تک کون کوئی اور کام کرتا رہے۔:p
 
Top