آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

تجمل حسین

محفلین
تو دوستو سر اعجاز صاحب کی طرف سے اردو الفاظ کی فہرست مل گئی ہے جس میں تقریباََ 47603 الفاظ ہیں۔ ان میں 99 تک اعداد بھی شامل ہیں۔ اب ہمارا اصل کام شروع ہوگا۔
سب سے پہلے تو آپ یہ فہرست ڈاؤنلوڈ کرلیجئے۔

اب ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اردو سے رومنائز کرتے وقت کن اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔

آصف اثر ۔ محمد اسلم ۔ محمد امین صدیق
 

تجمل حسین

محفلین
اب ہمیں یہ طے کرنا ہے کہ اردو سے رومنائز کرتے وقت کن اصولوں کو مدنظر رکھا جائے۔
جی یہی تو اصل مسئلہ ہے اسکے لئے الگ دھاگہ کھول لیں
سبھی احباب یہاں تشریف لائیں۔

اردو سے رومنائز کے لیے قواعد و ضوابط
 

محمد اسلم

محفلین
اگر پہلے سے ٹائپ شدہ اور مناسب فونٹ کی کوئی اردو ورڈ فائل ہے،،، تو اس کو ڈریگن کے ذریعے کھولیں،پھر ڈریگن آپ کے لکھنے کے انداز اور نئے الفاظ کو محفوظ کر لیتا ہے،،، اور اسی طرح سے اردو فائلوں کو ڈریگن کے ذریعے ٹرین کراتے رہیں،، اور رفتار بڑھاتے رہیں،
اگر مائک وائرلیس ہو تو اور اچھا۔
 
Top