السلام علیکم!
میں نے اس سافٹ وئیر کو انسٹال کرکے چیک کیا ہے اور اس کی درستگی بھی مجھے کافی حد تک اچھی محسوس ہوئی ہے۔ اس لیے میری خواہش ہے کہ ہم کم از کم اس سافٹ وئیر کی حد تک اردو کے لیے کام کرلیں۔ گزشتہ سارے مراسلے پڑھنے کے بعد میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اب جس کام کی ضرورت ہے وہ اردو + رومن اردو لغت ہے جس میں کم از کم ایک لاکھ الفاظ شامل ہوں۔ لہٰذا میں چاہتا ہوں کہ ہم اس سلسلہ میں مستقل بنیاد پر کام کریں۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ اس کام میں دلچسپی رکھنے والے باقی احباب بھی اس سلسلہ میں تعاون کریں۔ اگر ہم دس افراد ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر 200 الفاظ فی کس بھی رومن اردو میں کنورٹ کریں تو ہم نہایت آسانی سے 50 دنوں میں یہ کام مکمل کرلیں گے۔ بظاہر ایک لاکھ الفاظ سنتے ہی بہت زیادہ لگتے ہیں لیکن روزانہ 200 الفاظ کچھ بھی زیادہ نہیں۔
اگر دس دوست نہ بھی میسر ہوں اور 5 ہی ہوجائیں تب بھی ہم روزانہ 200 الفاظ فی کس کے حساب سے آسانی کے ساتھ 100 دن میں یہ کام مکمل کرلیں گے۔
جو احباب اس سلسلہ میں میرا ساتھ دینا چاہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ اپنا نام لکھ دیں۔ شکریہ۔
محمد اسلم ،
محمد امین صدیق و دیگران۔