آپ اردو بولیے یہ سافٹ وئر لکھتا جائے گا ۔ ڈریگن نیچرلی سپیکنگ

نبیل

تکنیکی معاون
گوگل ٹرانسلٹریشن اے پی آئی رومن سے اردو میں ٹرانسلٹریشن کے لیے ضرور استعمال ہو سکتی ہے لیکن یونیکوڈ اردو سے رومن اردو میں تبدیلی کے لیے شاید اس کا استعمال ممکن نہیں ہے۔
 
بشیر احمد

محفلین
اردو پریس نامی سی ڈی میں ایک میں متکلم سافٹویئر دیکھا تھا دوست نے بتایا کہ اردو اسپیچ کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کرتا ہے لیکن میرے پاس تو وہ انسٹال ہی نہ ہوسکا شاید یہ سافٹوئیر بھی کچھ ممد ومعاون بنے
 
arifkarim

معطل
اردو پریس نامی سی ڈی میں ایک میں متکلم سافٹویئر دیکھا تھا دوست نے بتایا کہ اردو اسپیچ کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کرتا ہے لیکن میرے پاس تو وہ انسٹال ہی نہ ہوسکا شاید یہ سافٹوئیر بھی کچھ ممد ومعاون بنے

یہ بیکار ہے۔ اور صحیح طرح انسٹال بھی نہیں ہوتا۔ باقی اس پراجیکٹ پر کیا مزید آمدو رفت کیوں نہیں ہو رہی؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
یہ بیکار ہے۔ اور صحیح طرح انسٹال بھی نہیں ہوتا۔ باقی اس پراجیکٹ پر کیا مزید آمدو رفت کیوں نہیں ہو رہی؟

ایک وقت میں ایک پراجیکٹ پر ہی کام ہو سکتا ہے۔ فونٹ فورج والے کام سے کچھ فرصت ملے گی تو اس جانب بھی دھیان دوں گا۔
 
اظفر

محفلین
یونی کوڈ سے رومن میں جانا آسانی سے ممکن ہے اگر یونی کوڈ کے چالیس ہزار الفاظوں کے رومن ایک بار لکھ دیں :)
میں نے ایسا کام ایک بار کیا تھا دو سال قبل ، یہ بھی ہو جاے گا اگر چند لوگ ملک کر کوشش کریں۔
نبیل کیا ایسا ممکن کہ میں آپ کو یونی کوڈ اردو الفاظ کا ذخیرہ دوں اور آپ کوی ایسا سیٹ اپ بنا دیں جس میں ہر یونی کوڈ لفظ کے سامنے اس کی رومن لکھنے کا خانہ ہو اور ساتھ کے ساتھ محفوظ ہوتا جاے ۔؟
 
شمزا

محفلین
اظفر بھائی کی تجویز کارآمد لگ رہی ہے کہ اگر آن لائن ایسا سیٹ اپ بن جائے اور دوست اپنے فارغ وقت میں کچھ انٹری ڈالتے جائیں تو بہت جلد یہ کام ممکن ہے لیکن نبیل بھائی چونکہ مصروف ہیں تو لگتا ہے کچھ انتطار کرنا پڑے گا
 
aslam_jadodiya

محفلین
السلام علیکم ، ایسی ہی کچھ “جُگاڑ“ والی کوشش میں بھی کی تھی
ایم ایس آفس 2003 کے ساتھ
بہت آسان سا تھا مگر نتیجہ اتنا صحیح نہیں تھا جتنا آپ بتا رہے ہیں
میں نے ایم ایس ورڈ کے لرن فرام ڈاکیومنٹ والی سہولت استعمال کرتے ہوئے اُس میں الفاظ داخل کئے تھے ،،، اور پھر اُنکی آوازیں ریکارڈ کی تھیں مینوالی
لیکن آپ کی “جُگاڑ“ تو ماشاء اللہ
آپ جیسے لوگ ہی کچھ کر پاتے ہیں ،،، فقط ٹیکنیکلی مضبوط ہو جائیں کاش!
 
یونی کوڈ سے رومن میں جانا آسانی سے ممکن ہے اگر یونی کوڈ کے چالیس ہزار الفاظوں کے رومن ایک بار لکھ دیں :)
میں نے ایسا کام ایک بار کیا تھا دو سال قبل ، یہ بھی ہو جاے گا اگر چند لوگ ملک کر کوشش کریں۔
نبیل کیا ایسا ممکن کہ میں آپ کو یونی کوڈ اردو الفاظ کا ذخیرہ دوں اور آپ کوی ایسا سیٹ اپ بنا دیں جس میں ہر یونی کوڈ لفظ کے سامنے اس کی رومن لکھنے کا خانہ ہو اور ساتھ کے ساتھ محفوظ ہوتا جاے ۔؟

اظفر بھائی کی تجویز کارآمد لگ رہی ہے کہ اگر آن لائن ایسا سیٹ اپ بن جائے اور دوست اپنے فارغ وقت میں کچھ انٹری ڈالتے جائیں تو بہت جلد یہ کام ممکن ہے لیکن نبیل بھائی چونکہ مصروف ہیں تو لگتا ہے کچھ انتطار کرنا پڑے گا

ایسا سیٹ اپ بنانا چنداں مشکل نہیں اور بہت زیادہ وقت طلب بھی نہیں۔ لیکن فی الحال ہم دوسرے خطوط پر غور کر رہے ہیں۔ ان دنوں ایک عدد پروجیکٹ میں قدرے مصروف ہیں اس کی خاطر خواہ مدارت کرنے کے بعد اس پر توجہ دیتے ہیں ان شاء اللہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے کل اپنے سسٹم پر نیچرلی سپیکنگ انسٹال کیا تھا اور اسے استعمال کرکے بھی دیکھا ہے۔ مجھے ابھی تک کچھ باتوں کی سمجھ نہیں آئی ہے۔ ایک تو یہ نئی ڈکشنری کیسے شامل کی جاتی ہے؟ اس کے علاوہ شمزا نے ذکر کیا تھا کہ اگر اردو ایڈیٹر میں رومن اردو ریکارڈ کروائی جائے تو یہ خود بخود اردو تحریر لکھی جاتی ہے۔ کیا انہوں نے خود کرکے دیکھا ہے؟ میں نے فی الحال انگریزی ہی ڈکٹیٹ کروائی تھی اور اردو ایڈیٹر میں بھی انگریزی ہی لکھی جا رہی تھی۔ مجھے نیچرلی سپیکنگ میں ایک ڈکٹیشن باکس نظر آیا تھا جس میں ریکارڈ کرکے اس طرح دوسری اپلیکیشنز میں منتقل کرنے کی سہولت موجود ہے کہ یہ کی بورڈ کو simulate کرتا ہے۔ اس طرح رومن سے یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنا ممکن ہے۔ لیکن اگر براہ راست اگر اردو ایڈیٹر میں ہو جائے تو زیادہ بہتر ہوگا۔
 
میں نے بھی کچھ دن پہلے ورژن 10 انسٹال کیا تھا ،لیکن اس کا رزلٹ میرے پاس تو کچھ اتنا اچھا نہیں آرہا ;) ، خیر میں نے تھوڑی دیر ہی ٹیسٹ کیا تھا پھر نہیں چلایا
نئی ڈکشنری جب یوزر بناتے ہیں تو اسی وقت ہی ایڈ کی جاتی ہے،لیکن بعد میں بھی ایڈ کی جاسکتی ہے۔
طریقہ کچھ اس طرح ہے
ڈریگن بار میں پہلے مینو" نیچرلی سپیکنگ" کو کلک کر کے یوزر کو کلوز کر دیں۔اور پھر "مینج یوزر" سے نیا یوزر ایڈ کر لیں اور اس میں یہ خیال رکھنا ہے کہ "ویکیبلری" کے آپشن میں "جنرل" اس کے بعد "ایڈوانس" اور اور ایڈوانس آپشن میں سے "ویکیبلری سائز" میں "ایمپٹی ڈکٹیشن" سیٹ کرنی ہے۔
اس کے بعد اس یوزر کو اوپن کر لیں۔اور "ٹول" سے "ایکوریسی سنٹر "میں جائیں اور آپشنز میں سے "ویو آر ایڈٹ یور ویکبلری" کو کلک کریں ۔اب آپ یہاں نئے الفاظ ڈال سکتے ہیں اور ان کی سیٹنگ کر سکتے ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ ابرار۔ اور صوتی اردو کو یونیکوڈ اردو میں کنورٹ کرنے کے لیے کیا طریقہ کرنا پڑتا ہے؟
 
وقتی طور پر انپیج کھول کر دیکھ لیں اس میں آٹو میٹیکلی اردو ہی لکھی جاتی ہے :) ،
ویسے میں نے ویکیبلری میں انگلش کے بجائے اردو کے الفاظ دینے کی کوشش کی تھی لیکن ایرر آجاتاتھا۔
 
شمزا

محفلین
اگرچہ میں نے بھی اردو الفاظ ورڈ لسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی تھی لیکن غالباً یہ سوفٹ وئر یونیکوڈ کو سپورٹ نہیں کرتا
اردو محفل کے اردو ایڈیٹر میں میں نے خود لکھ کر دیکھا ہے اور 100 فیصد بغیر کسی کنورژن کے کام کرتا ہے غالباً اردو ایڈیٹر خود سے ساتھ ساتھ کنورژن کرتا جاتا ہے
تیسری اور اہم بات کہ الفاظ کی پہچان میں کس حد تک یہ سافٹ وئر کام دیتا ہے
تو میرے تجربے کے مطابق اس میں کوئی خودکار لرننگ کا سسٹم ہے کہ جیسے جیسے آپ استعمال کرتے جاتے ہیں یہ ہر بار خود کو ٹیون کرتا جاتا ہے اور اس کی صحت بہتر ہوتی جاتی ہے ٹیکنیکل لوگ اسے شاید زیادہ بہتر طریقے سے سمجھا سکیں کہ ایسا کیوں ہے
 
ijaz1976

محفلین
اگر سنجیدگی سے ایسے کسی ٹول پر کام کرنا ہے تو ہندی کے لئے تیار کیا گیا یہ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ٹول اردو کے لئے لرن کرایا جا سکتا ہے جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ جب پہلی بار سرائے دہلی میں اس کی پریزینٹیشن دی گئی تھی تو میں وہاں موجود تھا اور اس کے نتائج بہت دلچسپ تھے۔ اس کی ابتدائی لرننگ کے لئے تقریباً ایک ہزار مختلف لہجوں والے نیٹیو ہندی اسپیکرز سے ایک مخصوص ڈاکیومینٹ پڑھوا کر ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ ویسے ڈیمو کے وقت میں نے بھی کچھ بول کر اس کو درست تبدیل ہوتے دیکھا تھا۔

کیا یہ ونڈوز پر بھی انسٹال ہوتا ہے اور کیا آپ نے اس کو ٹیسٹ کیا ہے، اس کا ایکوریسی لیول کیا ہے، کیا یہ انپیج میں لکھتاہے، کیا یہ ڈریگن سے زیادہ آسان ہے ؟؟؟؟
 
کیا یہ ونڈوز پر بھی انسٹال ہوتا ہے اور کیا آپ نے اس کو ٹیسٹ کیا ہے، اس کا ایکوریسی لیول کیا ہے، کیا یہ انپیج میں لکھتاہے، کیا یہ ڈریگن سے زیادہ آسان ہے ؟؟؟؟

غالباً ونڈوز پر سر دست نہیں چلے گا لیکن اس کو ایسا بنایا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ورچؤل مشین کے ذریہ بھی آزمایا جا سکتا ہے۔ میں نے اس کو ڈیمو کے وقت دیکھا تھا خود کبھی اپنی مشین پر ستعمال نہیں کیا۔ در اصل یہ ایپلیکیشن کم اور لائبریری زیادہ ہے جس کے استعمال سے ایپلیکشنز بنائے جا سکتے ہیں۔ ویسے بھی ابھی ونڈوز پر اس کا استعمال مشتبہ ہے تو انپیج کی بات ہی درمیان میں نہیں آتی۔ خیر ایسا کوئی بھی ایپلیکیشن کسی بھی ٹیکسٹ ان پٹ میں کام کرنا چاہئیے۔ میں نے کبھی ڈریگن کا استعمال نہیں کیا اس لئے کوئی موازنہ کر سکوں یہ ممکن نہیں۔ ڈریگن کے مقابلے میں اس پر فوکس کرنے کی بنیادی وجہ اس کا اوپن سورس اور فری ہونا ہے۔ اور ان دنوں میں ایک اور چیز کو لیکر مصروف ہوں اس لئے فی الحال تجربات کرکے نہیں بتا سکتا۔
 
Top