اردو پریس نامی سی ڈی میں ایک میں متکلم سافٹویئر دیکھا تھا دوست نے بتایا کہ اردو اسپیچ کو ٹیکسٹ میں کنورٹ کرتا ہے لیکن میرے پاس تو وہ انسٹال ہی نہ ہوسکا شاید یہ سافٹوئیر بھی کچھ ممد ومعاون بنے
یہ بیکار ہے۔ اور صحیح طرح انسٹال بھی نہیں ہوتا۔ باقی اس پراجیکٹ پر کیا مزید آمدو رفت کیوں نہیں ہو رہی؟
یونی کوڈ سے رومن میں جانا آسانی سے ممکن ہے اگر یونی کوڈ کے چالیس ہزار الفاظوں کے رومن ایک بار لکھ دیں
میں نے ایسا کام ایک بار کیا تھا دو سال قبل ، یہ بھی ہو جاے گا اگر چند لوگ ملک کر کوشش کریں۔
نبیل کیا ایسا ممکن کہ میں آپ کو یونی کوڈ اردو الفاظ کا ذخیرہ دوں اور آپ کوی ایسا سیٹ اپ بنا دیں جس میں ہر یونی کوڈ لفظ کے سامنے اس کی رومن لکھنے کا خانہ ہو اور ساتھ کے ساتھ محفوظ ہوتا جاے ۔؟
اظفر بھائی کی تجویز کارآمد لگ رہی ہے کہ اگر آن لائن ایسا سیٹ اپ بن جائے اور دوست اپنے فارغ وقت میں کچھ انٹری ڈالتے جائیں تو بہت جلد یہ کام ممکن ہے لیکن نبیل بھائی چونکہ مصروف ہیں تو لگتا ہے کچھ انتطار کرنا پڑے گا
اگر سنجیدگی سے ایسے کسی ٹول پر کام کرنا ہے تو ہندی کے لئے تیار کیا گیا یہ اسپیچ ٹو ٹیکسٹ ٹول اردو کے لئے لرن کرایا جا سکتا ہے جو کہ فری اور اوپن سورس ہے۔ جب پہلی بار سرائے دہلی میں اس کی پریزینٹیشن دی گئی تھی تو میں وہاں موجود تھا اور اس کے نتائج بہت دلچسپ تھے۔ اس کی ابتدائی لرننگ کے لئے تقریباً ایک ہزار مختلف لہجوں والے نیٹیو ہندی اسپیکرز سے ایک مخصوص ڈاکیومینٹ پڑھوا کر ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ ویسے ڈیمو کے وقت میں نے بھی کچھ بول کر اس کو درست تبدیل ہوتے دیکھا تھا۔
کیا یہ ونڈوز پر بھی انسٹال ہوتا ہے اور کیا آپ نے اس کو ٹیسٹ کیا ہے، اس کا ایکوریسی لیول کیا ہے، کیا یہ انپیج میں لکھتاہے، کیا یہ ڈریگن سے زیادہ آسان ہے ؟؟؟؟