آپ اسوقت کیا سوچ رہے ہیں ؟ ۔۔۔۔۔۔۔(9)

انڈے میں سوچ رہے ہیں چٹنی مِکس کرکے پکایا جائے دیکھتے ہیں کیسا لگے گا؟
پر گھر والی نے کہا کہ ٹھیک نہیں لگے گا اِس لئے کینسل کردیا۔
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ سارا جگ جانتا ہے، یہ جگ ہی کیوں جانتا ہے، گلاس کیوں نہیں جانتے؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ اکثر لوگ کہتے ہیں کہ سارا جگ جانتا ہے، یہ جگ ہی کیوں جانتا ہے، گلاس کیوں نہیں جانتے؟
کیونکہ بڑے بزرگوں کی بات زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔ جگ چونکہ گلاسوں سے بڑا ہوتا ہے اس لئے اسی کا نام لیا جاتا ہے
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کولر تو جگ سے بھی بڑا ہوتا ہے وہ کیوں نہیں جانتا پھر ؟
وہ اس لئے کہ کچھ بزرگ عمر رسیدہ ہو کر کچھ حواس کے کمزور ہو جانے کے باعث کسی کونے کے باسی ہو کر رہ جاتے ہیں اور ان کا ہر بات جاننا ضروری نہیں ہوتا۔ کولر کے ساتھ بھی وہی معاملہ ہے :ROFLMAO:
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اب ہم کپ کا پوچھیں گے تو کہو گی کہ چھوٹے ہوتے ہیں ۔ لہذا اب بتاؤ کہ کیتلی کیوں نہیں جانتی وہ تو جگ کے برابر ہوتی ہے ۔ویسے آپ ج کل کی کیتلیاں تو جگوں سے بھی آگے نکلنے کے چکر میں مصروف ہیں۔ لیکن خیر یہ فی الحال موضوع نہیں ۔
 
آخری تدوین:

سیما علی

لائبریرین
کیتلیاں تو جگوں سے بھی آگے نکلنے کے چکر میں مصروف ہیں۔ لیکن خیر یہ فی الحال موضوع نہیں ۔
بہت خوب بھیا کیتلیوں کی بھی خوب کہی ۔۔۔کہاں تو اسقدر اہتمام ہوتا تھا ٹی کوزی چڑھائی جاتی تھی اسقدر آراستہ پیراستہ کیا جاتا تھا !!—ہمیں اسلیے یاد ہے کہ سب سے پہلے ٹی کوزی کاڑھی تھی۔۔۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
بہت خوب بھیا کیتلیوں کی بھی خوب کہی ۔۔۔کہاں تو اسقدر اہتمام ہوتا تھا ٹی کوزی چڑھائی جاتی تھی اسقدر آراستہ پیراستہ کیا جاتا تھا !!—ہمیں اسلیے یاد ہے کہ سب سے پہلے ٹی کوزی کاڑھی تھی۔۔۔
آپا اب تو ٹیکنالوجی کے زمانے کا عفریت کافی ثقافتی نشانیوں کو نگل چکا ہے ۔ اب تھرماس فلاسک اور تھرمل کپس رائج ہیں اور ہماری ٹیکوزیوں کے ساتھ ساتھ کئی ایک اقدار بھی قصہء پارینہ ہو گئیں ۔
 
کیا خوبصورتی تھی بھیا اسکی

gUCh5eo.jpg
 
Top