آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زین

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں باجو اب کی بار اوتار کی تصویر کتنی دیر میں تبدیل کریں گی
 
تیشہ

محفلین
میں سوچ رہا ہوں باجو اب کی بار اوتار کی تصویر کتنی دیر میں تبدیل کریں گی

جیسے ہی کوئی نئی آئے گی تو بدلو ں گی نا ۔۔ پرانیوں سے فیڈاپ ہوچکی ہوں ۔۔:battingeyelashes: یہ ابھی آج کی ہے
اس لئے لگالی ۔۔ کل پرسوں کی نئی بنالی تو چینج ہوجائے گی ۔
 
زین

لائبریرین
بوجھیں تو جانیں. جو کچھ میں نے کھایا پیا آپ ہر آدھ گھنٹے بعد وہ کھاتے اور پیتے ہیں .
 
طالوت

محفلین
موسمی یہاں کہاں ملتی ہے؟
مجھے تو کینو مالٹا اور موسمبی نے ہمیشہ سے پریشان ہی کئے رکھا ہے ۔ یہ جس کی میں بات کر رہا ہوں یہ سارا سال ہی یہاں دستیاب ہیں ۔ اور شاید نیول شیپ اورنج لکھا ہوتا ہے انگریزی میں ۔
ویسے صحیح الفاظ شاید
موسمبی ہے۔
شاید یہی ہے کہ بولنے اور پڑھنے دونوں میں ٹھیک لگ رہا ہے ۔
اب تو میں ہڑپ کر چکا ۔ ہمیشہ دیر کر دیتی ہیں ۔
میں نے بھی ابھی کچھ دیر پہلے کھانا کھایا۔
بھائی کھانا وقت پہ ، کم مگر اچھا یعنی غذائیت سے بھر پور کھایا کرو ۔ لے دے کہ ایک صحافی برادری ہی تو رہ گئی ہے پاکستان میں جن میں اب کچھ احساس باقی ہے اس ملک کا ۔ اگر خدانخواستہ یہ کمزور یا بیمار پڑ گئے تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
وسلام
 
زین

لائبریرین
چائے اور بسکٹ کھائے پھر کچھ دیر بعد جوس بھی پیا۔ (دوپہر کا کھانا شام کو کھایا اس لئے زیادہ بھوک نہیں تھی)

بھائی کھانا وقت پہ ، کم مگر اچھا یعنی غذائیت سے بھر پور کھایا کرو ۔ لے دے کہ ایک صحافی برادری ہی تو رہ گئی ہے پاکستان میں جن میں اب کچھ احساس باقی ہے اس ملک کا ۔ اگر خدانخواستہ یہ کمزور یا بیمار پڑ گئے تو اللہ ہی حافظ ہے ۔
وسلام
کھانے کا بہت مسئلہ ہے آجکل وقت پر کھا نہیں پاتا۔ اسی لئے وزن62 سے 57 پر آگیا ۔

صحافی برادری کا بھی کچھ نہ پوچھیں۔ میں تو سب سے بے حس لوگ صحافیوں کو ہی سمجھتا ہوں۔
 
شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی یہاں موسمبی نہیں ملتی۔ البتہ مالٹے کئی قسم کے ملتے ہیں۔ موسمبی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نیچے کے حصے میں کوئی ایک انچ کے قریب قطر کا دائرہ سا بنا ہوتا ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
یہی تو مسئلہ ہے کہ آجکل کے لوگ پیسے سے سکون خریدنا چاہتے ہیں۔
پر میں ان میں سے نہیں ہوں۔۔
اور پیسے سے سکون وہ خریدنا چاہتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو۔۔
مگر وہ بھی غلط کرتے ہیں ۔
اگر پیسے سے سکون خریدا جا سکتا تو کو ئی کبھی بھی کسی پریشانی میں مبتلا نا ہو تا۔
 
طالوت

محفلین
ظہیر بھائی یہاں موسمبی نہیں ملتی۔ البتہ مالٹے کئی قسم کے ملتے ہیں۔ موسمبی کی پہچان یہ ہے کہ اس کے نیچے کے حصے میں کوئی ایک انچ کے قریب قطر کا دائرہ سا بنا ہوتا ہے۔

پھر مالٹا ہی ہو گا ۔ میں جس کی بات کر رہا ہوں اس کے نچلے حصے میں دائرہ ہوتا ہے مگر وہ خالی ہوتا ہے اور اندر کی جانب پھر ایک چھلکا ہوتا ہے جیسے مالٹے پر ایک اورچھلکا چڑھایا گیا ہو ۔
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
ناعمہ : پر میں ان میں سے نہیں ہوں۔۔
اور پیسے سے سکون وہ خریدنا چاہتے ہیں جن کے پاس پیسا ہو۔۔
مگر وہ بھی غلط کرتے ہیں ۔
اگر پیسے سے سکون خریدا جا سکتا تو کو ئی کبھی بھی کسی پریشانی میں مبتلا نا ہو تا۔

لیکن میں تمہاری بات ہی کب کر رہا ہوں۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top