آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خوشی

محفلین
میں نے جو سوچا وہ جلدی سے کر بھی لیا ذرا بوجھیں توووووووووووووووووووووو
 

شمشاد

لائبریرین
کہ نیا دھاگہ کھول دیا۔ اچھی بات ہے۔

سوچ رہا ہوں آج دودھ والی چائے پی جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہاں کپ میں کم اور مگے میں زیادہ پیتے ہیں۔ کراچی والے ایرانی ہوٹلوں سے کم از کم چار گنا تو ہوتا ہی ہے۔

حاجی پیالہ چائے کے لیے تھوڑا ہی ہے، ہاں لسی یا دودھ کے لیے ٹھیک ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
میں سوچ رہی ہوں کہ میں کتنے عرصے بعد اردو محفل پر آئی ہوں۔ محفل تو پوری ہی بدل گئی ہے لیکن یہ تبدیلی بھی بہت اچھی لگ رہی ہے نئے سٹائل کے ساتھ۔
 

شمشاد

لائبریرین
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ آج فرحت کو فرصت کیسے مل گئی۔ کیا یہ باجو سے ملاقات کا اثر ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
موضوع: آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (8)

آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟

کی آٹھویں قسط حاظر ہے۔ تو آپ اس وقت کیا کر رہے ہیں یا سوچ رہے ہیں۔
 

تیشہ

محفلین
میں سوچ رہی ہوں آج اسلامآباد کا موسم بہت خوشگوار ہے :cool: آوارہ گردی کو نکلا جائے ۔ جو جگہیں رہ گئیں ہیں وہ گھوم پھر آؤں ۔۔ ۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہی تو میں بھی کہہ رہا تھا کہ دو چار دن مزید رہنے کا موقع ملا ہے تو خوب گھوم پھر لیں، لگے ہاتھوں مری کی سیر کر آئیں۔ پھر نجانے کب پاکستان آنا ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
کہیں کوئی الٹی سیدھی موسیقی تو نہیں سُن لی جو کان میں درد ہو گیا۔

اللہ سے دعا ہے کہ آپ کا تکلیف رفع فرمائے۔
 

خوشی

محفلین
اور میں سوچ رہی ہوں کہ جب میں نے یہ دھاگہ بنا دیا تھا تو پھر اسی نام سے دوسرا دھاگہ کیوں بنایا گیا اس میں کیا غلطی تھی ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

یا مجھے اجازت نہیں تھی پلیززززززززززززززززززززززز ایسا ھے تو مجھے بتادیں
 
جی نہیں اپیا اجازت والی کوئی بات نہیں بس شمشاد بھائی سے سہو ہو گیا ہوگا۔ اب میں سوچ رہا ہوں کہ دونوں دھاگوں کو جمع کر دوں پھر سبھی پیغامات ترتیب سے ضم ہو جائیں گے اور جو دھاگہ پہلے شروع ہوا ہوگا اسی نام سے دھاگے جڑ جائیں گے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top