آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ھیں؟ (8)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
السلام علیکم، پاکستان گیا ہوا تھا اور ادھر جاکر مریض ہوگیا، کوئی ایک ماہ بیڈ پر رہا ہوں، اب کافی بہتر ہوں، شمشاد بھائی یہ چاند بس بیمار سا چڑھا ہے۔ ہا ہا ہا
 

فہیم

لائبریرین
اس کا مطلب ہے آئندہ پاکستان نہیں جانا۔

جی نہیں یہ تو نہیں ہوسکتا کہ میں سال میں دو تین بار پاکستان نہ جاؤں، بھلے چند دنوں کا ہی پروگرام ہو، البتہ اس دفعہ دو ماہ رہا ہوں، عید پر پھر وہیں ہونگے انشاءاللہ
 

عادل بھیا

محفلین
میں سوچ رہا ہوں کہ میں نے ایک اَسی طرز کے ایک ٹاپک پر کمنٹ کیا تھا لیکن پتہ نہیں زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا اس ٹاپک کو۔۔۔ یا میں نواں ہوں یہاں تو شاید اِس وجہ سے:(
 

تیشہ

محفلین
عید پر انشاءاللہ ستمبر میں

:lol: آپکو پاکستان جاکے بھی چین نہیں آتا ۔۔۔ ہر بار نئے نئے نمبر سے ایس ایم ایس بھیجتے ہیں ۔۔ لگتا ہے اور کوئی کام نہیں ہوتا آپکو جوک ایس ایم ایس بھیجنے کے۔
ہر بار میں یہاں پوچھنے آتی ہوں کہ فہیم ذرا چیک کرنا فلاں فلاں نمبر کس کا ہے ۔۔۔ :eyeroll: وہ تو بعد میں پتا چلتا ہے کہ آپ تھے ۔۔:lol:
مت سینڈ کیا کریں ۔۔ کہاں اتنا وقت لگاتے ہیں لکھنے کا ، وقت بچایا کریں، اپنے لئے قوم کے لئے ۔۔۔:lol:
 
ہا ہا ہا، کون ایس ایم ایس لکھتا ہے میڈم، وہ تو بس پاکستان جا کر ہم چھٹیوں پر ہو جاتے ہیں، نہ کوئی کام نا کاج ادھر کا ایس ایم ایس ادھر کردیا اور ادھر کا ادھر، پاکستان میں ایس ایم ایس آتے ہی بہت ہیں اور پھر سب کو یاد کرنے کا اک الیکٹرونک انداز بھی۔ دیکھئے اسی بہانے سب کو یاد کرلیا جاتا ہے۔ اپنا خیال رکھئے گا۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top