آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ہیں؟ (9)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
میں نے تو آج تک کوئی برتن نہیں توڑا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں برتن دھوتا ہی نہیں۔ ہاہاہاہاہا
تم برتن دھوتی ہو تو لازمی بات ہے توڑتی بھی ہو گی۔
 

حماد

محفلین
ابھی ایک کردار تخلیق کیا ہے . انکا اسم شریف ہے " بے آسرا اخروٹی " . ان سے باتیں کر رہا ہوں . بس کیا بتاؤں --- میری جان سخت مصیبت میں ہے --- بلاگر ہیں --- منہ سے شگوفے پھوٹنا تو سنا تھا --- انکے منہ سے ہر فقرے کے ساتھ انکے بلاگ کا لنک پھسل پھسل جاتا ہے . سارا کارپٹ لنکس میں اٹا پڑا ہے .
آجکل ایک سفرنامہ زیر مطالعہ ہے . وہاں سے واقعات مستعار لیکر مجھے یوں سنا رہے ہیں گویا یہ انکے ذاتی مشاہدات و تجربات ہیں .
مجھے ذرا ان سے نمٹ لینے دیجئے . پھر محفل میں حاضری دونگا . خدا حافظ :yawn:
 
اور نہیں تو کیا۔۔۔

سوچ رہی کچھ دیر دھوپ میں لیٹ جاؤں جا کر۔ شاید کچھ طبیعت بہتر ہو سکے۔

سعود بھیا کی ننھی پری آپ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔ دوائیں وقت پر لیں اور موسم کے مضر اثرات سے بچنے کی مکمل کوشش کریں۔
 

حماد

محفلین
ہاہاہا .. شمشاد بھائی ... ہم آپ کی حس مزاح کے قائل بلکہ گھائل ہو چکے .:)
سعود بھائی . ویسے میں عاجزی سے کام لیا کرتا ہوں . مگر اس کا یہ نقصان دیکھا ہے کہ لوگ جھٹ یقین کر لیتے ہیں . ;)
 
ہاہاہا .. شمشاد بھائی ... ہم آپ کی حس مزاح کے قائل بلکہ گھائل ہو چکے .:)
سعود بھائی . ویسے میں عاجزی سے کام لیا کرتا ہوں . مگر اس کا یہ نقصان دیکھا ہے کہ لوگ جھٹ یقین کر لیتے ہیں . ;)

ارے قبلہ اب اس کا کیا کہیں کہ اسی عاجزی کی عادت نے تو ہمیں بھی کئی ناکردہ گناہوں کا مجرم قرار دیا ہے۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top