آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟ (3)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
ارے ناعمہ آپ برف بنی ہوئی کوفی پیئیں گی؟ ایسا کریں جب پینی ہو بتا دیں، میں چائے والے کو کہہ دوں گا۔
 

حسن علوی

محفلین
سوچ رہا ہوں کہ اگر کسی کو تھوڑی سی اہمیت دینا شروع کر دو تو اس کے نخرے اتنے بلند کیوں ہو جاتے ہیں:phbbbbt:
 

شمشاد

لائبریرین
تھوڑی سی اہمیت سے نخرے کتنی بلندی پر پہنچ گئے؟ ذرا اہمت اور نخروں کی بلندی کا گراف تو بنائیں۔
 

زینب

محفلین
اس سے بہتر یہ پوچھا جائے حسن سے کہ ۔"کس کے نخرے "اتنی اونچائی پے پہنچے تاکہ حل پیش کیا جائے
 

شمشاد

لائبریرین
ہاں تو حسن آپ یہ بتائیں کہ آپ نے کس کو کتنی اہمیت دی اور اس کے نخروں کا گراف کہاں تک پہنچا؟
 

حسن علوی

محفلین
تھوڑی سی اہمیت سے نخرے کتنی بلندی پر پہنچ گئے؟ ذرا اہمت اور نخروں کی بلندی کا گراف تو بنائیں۔

ھے ایک دوست شمشاد بھائی اور اہمیت کو تو گراف سے ماپا جا سکتا ھے مگر نخروں کا صرف اندازہ ہی لگایا جا سکتا ھے کیونکہ اس کے لیئے گراف چھوٹا پڑ جاتا ھے:rolleyes:
 

ماوراء

محفلین
شمشاد بھائی، لیپ ٹاپ ہے تو شاید زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے بند ہو جاتا ہے۔۔۔یا خدا جانے میں نے کیا گڑ بڑ کر دی ہے۔
--
حسن، نخرے کچھ ٹھیک نہیں ہے۔۔میرا خیال ہے تھوڑی سی کسی کو اہمیت دیں تو لوگ سر پر سوار ہو جاتے ہیں۔:p :grin:
 

حسن علوی

محفلین
بالکل صحیح کہا ماوراء، ویسے تو اچھا ھے کہ پتہ چل جاتا ھے انسان کی اصلیت، اُس کی طبیعت اور نیچر کا۔
 

حسن علوی

محفلین
اچھا تو تمھیں کس کا پتہ چل گیا ہے؟ کس نے کیا کیا ہے؟

کسی کا نہیں میں‌ تو بس ایک بات کر رہا تھا کہ ایسا ہوتا ھے اکثر۔ لوگ کب پرواہ کرتے ہیں اگر انہیں کچھ حاصل ہو جائے بلکہ الٹا اِترانے لگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ واقعی وہ اس قابل تھے۔
 

شمشاد

لائبریرین
چلو تم مجھے اہمت دو، میں بالکل نخرے نہیں کروں گا۔

ارے کہیں " نخرے کروں گی" والی کو تو اہمیت نہیں دے دی؟
 

تیشہ

محفلین
کسی کا نہیں میں‌ تو بس ایک بات کر رہا تھا کہ ایسا ہوتا ھے اکثر۔ لوگ کب پرواہ کرتے ہیں اگر انہیں کچھ حاصل ہو جائے بلکہ الٹا اِترانے لگتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ واقعی وہ اس قابل تھے۔




تو ان ِ کو اترِ ِانے ہی کیونکر دیا جائے ۔ :confused: ۔؟ کیا ضرورت ہے اہمیت دینے کی حسن ۔
نو لفٹ ۔ ۔۔ نو لفٹ ۔ ۔۔ تو اتراِئے گے ہی کیسے ۔ :tongue:
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top