آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محسن حجازی

محفلین
شمشاد بھائی آپ لنڈے سے ایٹم بم خرید لیجئے۔
ابھی ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ کلائنٹ صاحب نے تو فون رکھ دیا ہے ہم بیھ فون رکھ دیں کہ زبان یار من ترکی و من ترکی نمی دانم۔
 
زیک

مسافر
چلو چلو ساحلِ سمندر چلو۔ ہر سال یہی ویک‌اینڈ اس کام کے لئے مخصوص ہے۔
 
میں سوچ رہا تھا کیا کروں ۔۔۔۔ اب میں جا رہا ہوں ساحل کی طرف ۔۔۔۔ اس وقت تو یہی سوچ رہا تھا اب سوچ کو عملی جامہ پہنا ہی دوں ۔۔۔ لو میں چلا
 
شمشاد

لائبریرین
محسن بھائی میں گیا تھا لنڈا بازار اور ایک دکان پر چار عدد نظر بھی آئے تھے۔ یہ لنڈا بازار والے بھی بڑے چار سو بیسی والا کام کرتے ہیں۔ تین تو وہاں چلے ہوئے رکھے تھے، اوپر رنگ وغیرہ کر دیا تھا کہ نئے لگیں اور ایک جو صحیح تھا اس کو بڑے چِب وغیرہ پڑے ہوئے تھے اس لیے ناکام واپس آ گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ اٹھوں اور آج تھوڑی گھر داری کر ہی لوں۔ گھر کے کچھ کام ایسے ہوتے ہیں جو گھر کی ملکہ نہیں کر سکتی۔
 
تیشہ

محفلین
تو باجو میں تو آپ کی کال کا انتظار کر رہی ہوں کتنے دن سے۔:p
میرے پاس کارڈ نہیں ہے، اور آجکل مصروف ہونے کے ساتھ تھکی ہوتی ہوں تو کہیں اور جانے کا دل نہیں کرتا۔ :(

اچھا کل تو ویسے ہی چھٹی کادن ہے ۔ میں کرلوں گی تمھیں بھی ، سارہ کو بھی ، کیا پتا موڈ ہوا تو میں رات کو بارہ بجے ہی کرلوں گی ، کل تو شاید مریم کے ساتھ ہم باہر ہی دن گزاریں ،، ورنہ میں کسی وقت کرتی ہوں ،
تم بےچاری نا کرنا ایسے ہی کارڈ لگے گا تمھارا :( میں خود ہی کرلوں گی ۔
 
سارہ خان

محفلین
میری بھی چھٹی ہے دو دن باجو ۔۔ بالکل فرصت سے ہوں کسی بھی کر سکتی ہیں آپ کال ۔۔ میں ویٹ کروں گی ۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ آج گھر داری بھی بہت کر لی اب ایک زبردست قسم کی ڈرائیور مارکہ چائے ہو جائے۔
 
شمشاد

لائبریرین
کیا زبردست چائے تھی، تین دن کی چائے کا نشہ پورا ہو گیا اگر صبح تک اتر نہ گیا تو۔
 
ماوراء

محفلین
اچھا کل تو ویسے ہی چھٹی کادن ہے ۔ میں کرلوں گی تمھیں بھی ، سارہ کو بھی ، کیا پتا موڈ ہوا تو میں رات کو بارہ بجے ہی کرلوں گی ، کل تو شاید مریم کے ساتھ ہم باہر ہی دن گزاریں ،، ورنہ میں کسی وقت کرتی ہوں ،
تم بےچاری نا کرنا ایسے ہی کارڈ لگے گا تمھارا :( میں خود ہی کرلوں گی ۔
مجھے یہ کہتے ہوئے بعد میں شرم آئی۔۔۔کہ کتنے مزے سے باجو کو کہہ دیا ہے کہ آپ کر لیں۔:mad: تو آج سوچا واپسی پر کارڈ لے لوں۔ لیکن ملا ہی نہیں۔۔ختم ہوئے تھے ان کے پاس۔ اب مجھے شہر جانا ہو گا یا نزدیکی دکان پر کارڈز آنے کا انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن اقراء کی وِش کرنے کے لیے میں خود ہی موبائل سے کر لوں گی۔ لیکن کہانیاں سنانے کے لیے کارڈ ہی۔:grin:
 
ماوراء

محفلین
میں اللہ کا شکر ادا کر رہی ہوں کہ بلآخر ویکینڈ آ گیا۔ یہ ہفتہ بہت آہستہ گزرا ہے۔
 
تیشہ

محفلین
مجھے یہ کہتے ہوئے بعد میں شرم آئی۔۔۔کہ کتنے مزے سے باجو کو کہہ دیا ہے کہ آپ کر لیں۔:mad: تو آج سوچا واپسی پر کارڈ لے لوں۔ لیکن ملا ہی نہیں۔۔ختم ہوئے تھے ان کے پاس۔ اب مجھے شہر جانا ہو گا یا نزدیکی دکان پر کارڈز آنے کا انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن اقراء کی وِش کرنے کے لیے میں خود ہی موبائل سے کر لوں گی۔ لیکن کہانیاں سنانے کے لیے کارڈ ہی۔:grin:

zzzbbbbnnnn.gif

جیسے ہی میں نے فون رکھا ۔۔۔ فون پے فون آنے لگے ۔۔ ، سب یہی شکایت کر رہے دو ، گھنٹے سے ہم ٹرائی کر رہے ہیں اقراء کو وش کرنے کو فون ملا ملا کر تھکے اور فون بزی ۔ ۔۔
zzzbbbbnnnn.gif
نمرہ کہہ رہی امی آپ بھی نا ایک بار شروع ہوجائے تو کہاں سٹاپ کرتیں ہیں ، ، ۔ تم سے پہلے میں چھوٹے بھا سے بات کر رہی تھی ، انکے بعد تم سے ۔ ۔ ۔جوں ہی میرے موبائل بجا میں نے وہ سننے کو دوسرا فون بند کیا ، ۔ ۔ فون تو جیسے انتظار میں ہی تھے ۔۔ پہلے بڑی سس کا آیا ، ،۔ انہوں نے بند کیا تو دوسری بہن کا آگیا ،، انہوں نے بات کرکے رکھا تو تیسری بہن کا آگیا اس نے بند کیا تو کزن کا آگیا ،
zzzbbbbnnnn.gif

مجھے سب سنا رہے کہ چپک ہی جاتی ہے یہ لینڈلائن کے ساتھ ،،،
 
تیشہ

محفلین
مجھے یہ کہتے ہوئے بعد میں شرم آئی۔۔۔کہ کتنے مزے سے باجو کو کہہ دیا ہے کہ آپ کر لیں۔:mad: تو آج سوچا واپسی پر کارڈ لے لوں۔ لیکن ملا ہی نہیں۔۔ختم ہوئے تھے ان کے پاس۔ اب مجھے شہر جانا ہو گا یا نزدیکی دکان پر کارڈز آنے کا انتظار کرنا ہو گا۔ لیکن اقراء کی وِش کرنے کے لیے میں خود ہی موبائل سے کر لوں گی۔ لیکن کہانیاں سنانے کے لیے کارڈ ہی۔:grin:

چلو خیر ہے ، بات تو ہوگئی ،، کچھ رہ گئی ہوئی تو بعد میں سہی ۔
zzzbbbbnnnn.gif
 
تعبیر

محفلین
کیا مصیبت ہے مجھے بھی فون کارڈ نہیں مل رہے۔ آج مجھے بھی بہن اور بابا کا فون آیا کہ کہاں ہو کوئی اتا پتہ ہی نہیں ہے۔
 
کیا مصیبت ہے مجھے بھی فون کارڈ نہیں مل رہے۔ آج مجھے بھی بہن اور بابا کا فون آیا کہ کہاں ہو کوئی اتا پتہ ہی نہیں ہے۔

تو یاہو میسنجر استعمال کرو۔۔۔ فون سے زیادہ صاف آواز اور سروس ہے۔۔۔۔ اس میں پریشانی کی کیا بات ہے :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top