یہی بات ہے کہ غلط بات پر بھی لوگ صرف اس لیئے ہٹ دھڑمی دکھاتے ہیں کہ وہ کہیں غلط ثابت نہ ہوجائیں ۔ آپ خود ہی دیکھیں کہ یہ کیسا رحجان ہے ۔ اور جب کسی بات کی وضاحت مانگو یا کوئی ایسی دلیل جو ان کی بات کو ثابت کرے تو ذاتیات پر اتر آتے ہیں ۔ اور روشن خیالی اور امریکہ نوازی کے طعنے دینا شروع کردیتے ہیں ۔ میں نے سنا تھا کہ قوم اچھی ہوگی تو حکمران بھی اچھے ہونگے اور قوم بری ہوگی تو حکمران بھی برے ہونگے ۔ دیکھ لیں آج ہم کو کس صورتحال کا سامنا ہے ۔