آپ اس وقت کیا کر/ سوچ رہے ہیں؟2

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

زونی

محفلین
میں اس وقت موسم انجوائے کر رہی ہوں لاہور کا ، زبردست موسم ہو گیا ھے ہلکی بارش کے بعد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:cool:
 

شمشاد

لائبریرین
اللہ کرئے موسم اچھا ہی رہے اور رمضان بھی اچھا گزر جائے۔ یہ لوڈ شیڈنگ زیادہ تنگ نہ کرے آپ کو۔
 

ماوراء

محفلین
لاحول ولا قوۃ

اب ابا کے بات کرنے پر بھی اعتراض ھے:confused:
:rolleyes:

نہیں صرف زیادہ باتیں کرنے پر اعتراض ہے:grin:
دو ہی تو دن چھٹی کے ہوتے ہیں، اور مجھے اتنے کام ہوتے ہیں، کہ ابو کی ایک آواز آتی ہے، کہ "بچہ پارٹی" میٹنگ کے لیے ان کے کمرے میں آ جائے۔ اور میٹنگ کیا ہوتی ہے؟ وہی روز کی باتیں۔۔۔:rolleyes:
باقی دونوں چپکے سے اٹھ کر آ جاتے ہیں، اور میں مروت کی ماری۔۔۔وہیں کی وہیں بیٹھی رہ جاتی ہوں۔ :(
 

شمشاد

لائبریرین
تو ساتھ ساتھ میٹنگ کے نوٹس تیار کرتی رہا کرو ناں تا کہ اگلی میٹنگ میں کام آئیں۔ ویسے یہ میٹنگ ہفتہ وار ہوتی ہے یا جب جی چاہے؟
 

سارا

محفلین
میں سوچ رہی ہوں کہ اب سموسے 'رول بناؤں یا کل۔۔اب کافی دیر ہو گئی ہے اور کل گھر مہمان آئیں گے۔۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
ویسے آج کا کام کل پر نہ چھوڑیں تو بہتر ھے، ابھی ہی بنا لیں اور کچھ ادھر بھی بھیج دیں۔ شکریہ:)
 

سارا

محفلین
یہ میں رمضان کے لیے بنا کر فریز کر رہی ہوں۔۔ابھی قیمہ بھی بھوننا ہے اور اس سب میں 2 سے 3 گھنٹے لگ سکتے ہیں جب کہ ابھی عشاء کی نماز پڑھنے کے ساتھ ہی مجھے نیند آنے لگتی ہے۔۔۔
ہم ایسے نہیں بھیجتے ہاں کوئی ہمارے گھر آئے تو کچھ سامان ساتھ بھی ضرور کر دیا کرتے ہیں۔۔:rolleyes:
 

حسن علوی

محفلین
ایک حلیم شمشاد بھائی سے مانگی انہوں نے فریز کر لی اور اب آپ نے سموسے:roll:
لگتا ھے قسمت ہی خراب ھے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
تو سیکھ لو ناں بھائی جی۔ اب کب تک کوئی تمہیں بنا بنا کر کھلائے گا۔ یا پھر اپنی بنا کر کھلانے والی لے آؤ۔
 

شمشاد

لائبریرین
تو ماسی لانے کو کہہ کون رہا ہے؟ میں تو ماسی کی بیٹی کے متعلق کہہ رہا تھا۔ +آرام+
 

سارا

محفلین
اب اس بچی بے چاری کو کیا آتا ہوگا۔۔اسے خود ہی سیکھنا پڑے گا تا کہ مشکل وقت میں سیکھا ہوا کام آ سکے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top