آپ اس وقت کیا کھا / پی / چبا رہے ہیں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

طالوت

محفلین
ویسے طالوت بھائی جو مزہ سادہ روٹی کے ساتھ کھانے میں ہے وہ تنڈوری میں نہیں
بھئی اصل مزہ تو گھی شکر کا ہے نا روٹی تو کوئی سی بھی چلے گی ۔۔
ایک اور "مِسی روٹی" تندور میں لگی ہوئی اس پر اصلی گھی "چوپڑ" کر لسی کے ساتھ ،، کیا سواد ہے ۔۔

میرا بھی من کر رہا ہے آپ سب کو دیکھ کر گھی شکر کھانے کا ۔۔۔۔:)
مگر گھی اصلی ہو تو مزہ آئے گا ۔۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
مجھے گجریلا کچھ خاص پسند نہیں ، البتہ گڑ کے چاول شوق سے کھاتا ہوں ، مگر دیگچہ خالی نہ ہوا ہم سے کبھی۔۔
وسلام
 

طالوت

محفلین
میں میٹھا کھاتا تو شوق سے ہوں مگر عموما کھانے کے بعد ، دیگر حالات میں بھی زیادہ نہیں کھایا جاتا ۔۔
ابا جی البتہ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ، اور دیگچہ ویگچہ بھی خالی کر لیتے ہیں ،
50+ ہیں مگر الحمدللہ شوگر اور دیگر موذی امراض سے بچے ہوئے ہیں۔۔
وسلام
 

سارہ خان

محفلین
وعلیکم السلام ۔۔ عندلیب سسٹر ہرے مصالحے کی چٹنی ہری مرچیں ، پودینا اور ہرا دھنیا پیس کر اس میں املی کا پانی اور نمک مرچ وغیرہ ڈال کر بنتی ہے۔۔۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

شکریہ ، میں بالکل ٹھیک ٹھاک ۔ آپ کیسی ہیں ؟

اور ہرے مصالحے کی چٹنی جیسا کہ سارہ نے بتایا ہرا دھنیا ، ہری مرچ اور ہرا پودینہ ودیگر اجزاء سے بنتی ہے ۔

شکریہ سارہ ۔ اچھا پتہ ہے میں تو جب بھی بناؤں کچھ کچن میں تو ترکیب میں کئی تخریب کاریاں بھی کر دیتی ہوں :blushing:
 

ف۔قدوسی

محفلین
مجھے تو آج بھوک نہیں تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسلئے کھانا نہیں کھایا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف 4 کپ چائے پی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top