آپ بالوں کو ڈائی کب کرتے ہیں

آپ بالوں کو ڈائی کب کرتے/کرتی ہیں

  • 1 ماہ بعد

  • 2 ماہ بعد

  • 3 ماہ بعد

  • کبھی نہیں

  • کالے رنگ سے

  • ڈارک براون

  • پرپل

  • گرے

  • لال

  • مہندی

نتائج کی نمائش رائے دہی کے بعد ہی ممکن ہے۔

ہادیہ

محفلین
ننھی چڑیا،آپ اتنے لمبےےےےےےےےےےےےےےےےےے بالوں کو اپنی ننھی سی جان کے ساتھ کیسے سنبھالتی ہو گی ؟
:rollingeyes:
لڑکیاں ننھی چڑیا ہی اچھی لگتی ہیں ہم نے "سومو پہلوان" بن کر بھی کیا کرنا:p:ROFLMAO:
سنبھال لیتی ہوں اور آپ تو ایسے کہتے رہتے ہیں جیسے آپ نے مجھے دیکھا ہوا ہے ۔ ایویں ہن:oops:o_O
 
ہادیہ

محفلین
کبھی کسی نے کالا پتھر استعمال کیا ہے بال رنگنے کیلئے، سنا ہے بہت دیرپا رنگ ہوتا ہے اس کا.
جی استعمال کیے ہوئے بالوں کو ضرور دیکھا ہے بہت ہی برا گندہ ہوتا ہے مہلک بھی ۔ اگر بالوں کا ستیاناس کروانا ہے تو ضرور کریں استعمال۔ ہمارے ہمسائے کرتے ہیں مگر کسی ایک کے بھی بال اچھے نہیں ون ٹو آل ایسے ہیں جیسے چڑیوں کا گھونسلا ہوتا ہے :ڈی
اور رنگ واقعی بہت دیرپا رہتا ہے مگر فائدہ جب وہ چیز آپ کے لیے اچھی ہی نا ہو تو صرف رنگ کو کیا کرنا۔
 
میرے خیال میں بالوں کو ڈائی کرنے کے لیے بالوں کا ہونا پہلی شرط ہے :LOL::LOL::LOL:۔۔ اب جو ممبر پہلی شرط پہ ہی پورا نہیں اُترتے ان کے لیے تو اس پول میں کو ئی جگہ نہیں ہے :cool:
 
2009 میں جب پہلی بار لگایا تھا تو کچھ عرصے تک بیجن، لوریل اور کیونے ٹرائی کیے، پھر سوچا میں کیہڑا سیلبیریٹی۔۔۔ دفع کرو۔۔ اب جو مل جائے
کیا کبھی مہندی (henna)کا مکس استعمال کیا ہے؟
سعودیہ میں ایک بھارتی بوفیے والے نے کالی مہندی نما ایک پڑیا دی تھی، پتا نہیں کیا تھا بس ایک ہی بار لگائی دوبارہ ہمت نہیں ہوئی۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مہندی لگانا ایک عام رواج ہے۔ اس سے کالے بالوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے بچپن میں تو سب چاچو لوگ ایویں ہی لگا لیا کرتے تھے سر پر۔ میں نے کئی بار لگائی ہے۔ کہتے ہیں دماغ کی گرمی دور کرتی ہے۔ تمام سیاسی مباحث کرنے والوں کو لازمی تجربہ کرنا چاہیے۔
 
زیک

مسافر

ساتھ وہ "مہندی لگا کے رکھنا" والا گانا گانا بھی لازمی ہے
 
عباس اعوان

محفلین
لڑکیاں ننھی چڑیا ہی اچھی لگتی ہیں ہم نے "سومو پہلوان" بن کر بھی کیا کرنا:p:ROFLMAO:
سنبھال لیتی ہوں اور آپ تو ایسے کہتے رہتے ہیں جیسے آپ نے مجھے دیکھا ہوا ہے ۔ ایویں ہن:oops:o_O
ہاہاہاہاہا
خوراک سے تو ایسا ہی لگتا ہے کہ آپ ننھی سی چڑیا ہیں، ایک دودھ کے گلاس سے پیٹ بھر جاتا ہے۔
:daydreaming:
 
مہندی لگانا ایک عام رواج ہے۔ اس سے کالے بالوں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے بچپن میں تو سب چاچو لوگ ایویں ہی لگا لیا کرتے تھے سر پر۔ میں نے کئی بار لگائی ہے۔ کہتے ہیں دماغ کی گرمی دور کرتی ہے۔ تمام سیاسی مباحث کرنے والوں کو لازمی تجربہ کرنا چاہیے۔

مہندی کلر اور بالوں کی ٹریٹمنٹ دونوں کے لیے ہے۔ بلکہ کچھ لوگ اس میں کلر مکس کرکے لگاتے ہیں خصوصا چائنا کی پراڈکٹ ہیں جو ارگینگ ہوتی ہیں۔
ویسے شاعروں کا منہ بند کرنے کے لیے پان کا استعمال ہوا تھا مگر مہندی شاعروں کے لیے عموما بےکار ہوگی کی اکثریت گنجوں کی ہے
 
میں نے سنا ہے مہندی،کلر وغیرہ لگانے سے کالے بال بھی سفید ہو جاتے ہیں ۔کیا یہ بات درست ہے؟
یہ بات صحیح بھی ہو سکتی ہے اور غلط بھی۔
لگاتار رنگتے رہنے سے آپ اپنے سفید ہوتے ہوئے بالوں کو الگ سے جانچ نہیں سکتے اور جب کبھی رنگائی میں دیر ہو جائے تو پھر پہلے سے کہیں زیادہ سفید بال نظر آتے ہیں جس سے محسوس ہوتا ہے کہ کالے بھی سفید ہو گئے ہیں۔
 
رنگنے سے بال کالے تو نہیں ہوتے مستقل مگر شاید بلیچ ہوجاتے ہوں۔ مگر دوبارہ اگے تو پھر وہی کلر ہونا چاہیے
بالوں کے سفید ہونے کا تعلق عمر سے نہیں بلکہ پروٹینز سے ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ کم ہوسکتا ہے ۔ آج کل تو بچوں کے بال بھی سفید ہیں خود میرے بال کم عمری میں ہی سفید ہونا شروع ہوگئے تھے۔
 
عثمان

محفلین
مہندی کلر اور بالوں کی ٹریٹمنٹ دونوں کے لیے ہے۔ بلکہ کچھ لوگ اس میں کلر مکس کرکے لگاتے ہیں خصوصا چائنا کی پراڈکٹ ہیں جو ارگینگ ہوتی ہیں۔
مہندی بالوں کے رنگ اور علاج، دونوں کے لیے ہے۔ بلکہ کچھ لوگ اس میں رنگ ملا کر لگاتے ہیں۔ خصوصاً چین کی مصنوعات ہیں جو نامیاتی ہوتی ہیں۔
 
Top