آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

بڑ تو ہانکیں گے دیوانے، ایسا کرتے!ً ویسا کرتے!
حسن کی بھیک پہ پلنے والے عشق نہ کرتے تو کیا کرتے؟

میرا زور بھی میرے رب پر، تیرا زور بھی میرے رب پر
میری مسجد ڈھانے والے! اپنا قبلہ سیدھا کرتے

ہم نے آپ کو کب روکا تھا؟ آپ نے روکا، ظلم کمایا

ایک نظر کی مار تھے واعظ، زاہد، عابد، قاضی، مفتی
تیرے حسن کا دم بھرتے سب، تیرے عشق کا دعویٰ کرتے

غم میں ماتم ہوتا ہی ہے تم کو کیا شے مانع آئی؟
اللہ ہاتھ سلامت رکھے، دل کا بوجھ تو ہلکا کرتے!

ایک کا سینہ چاک پڑا ہے ایک کو نغمے سوجھ رہے ہیں
گل اور بلبل لڑ نہیں سکتے ورنہ باغ کو آدھا کرتے

ٹوپی، ڈاڑھی، سجدہ، روزہ، یہ سب کیا ہے اے مولانا؟
اتنا سہل اگر ہوتا تو ہم بھی خدا سے دھوکا کرتے

شعر سمجھ کر جھوم رہے ہو، راحیلؔ میاں یہ دستک تھی
سننے والوں نے سن بھی لی، تم رہے آہا آہا کرتے!

راحیلؔ فاروق
(23 جنوری 2015ء)
 
ہمیشہ کی طرح جاندار غزل۔ بہت عمدہ
میرا زور بھی میرے رب پر، تیرا زور بھی میرے رب پر
میری مسجد ڈھانے والے! اپنا قبلہ سیدھا کرتے
کاش

ایک کا سینہ چاک پڑا ہے ایک کو نغمے سوجھ رہے ہیں
گل اور بلبل لڑ نہیں سکتے ورنہ باغ کو آدھا کرتے
واہ، کیا خوب تخیل ہے

بہت خوبصورت غزل راحیل بھائی۔ کیا کہنے
 
واللہ بہت ہی پیاری غزل ہے اس کےلیے آپ کو جتنی بھی داد دی جائے کم ہے اور یہ شعر تو مجھے بہت ہی پیارا لگا۔۔۔۔
ٹوپی، ڈاڑھی، سجدہ، روزہ، یہ سب کیا ہے اے مولانا؟
اتنا سہل اگر ہوتا تو ہم بھی خدا سے دھوکا کرتے
راحیل صاحب دل میں آپ سے ملاقات کا شوق پیدا ہو گیا ہے ۔۔۔اللہ آپکی عمرمیں علم میں اور عمل میں برکت دے آمین۔۔
کیا مجھے یہ غزل اپنے پاس موجود ڈائری میں نقل کرنے کی اجازت ہے۔۔۔۔ کم ہی ایسے کلام ہوتے ہیں جو دل میں کھب جاتے ہیں۔۔
بہت دعائیں آباد رہیے۔۔
 
قمرآسی

محفلین
بڑ تو ہانکیں گے دیوانے، ایسا کرتے!ً ویسا کرتے!
حسن کی بھیک پہ پلنے والے عشق نہ کرتے تو کیا کرتے؟

میرا زور بھی میرے رب پر، تیرا زور بھی میرے رب پر
میری مسجد ڈھانے والے! اپنا قبلہ سیدھا کرتے

ہم نے آپ کو کب روکا تھا؟ آپ نے روکا، ظلم کمایا
آپ بھی اللہ اللہ کرتے، ہم بھی لیلیٰ لیلیٰ کرتے

ایک نظر کی مار تھے واعظ، زاہد، عابد، قاضی، مفتی
تیرے حسن کا دم بھرتے سب، تیرے عشق کا دعویٰ کرتے

غم میں ماتم ہوتا ہی ہے تم کو کیا شے مانع آئی؟
اللہ ہاتھ سلامت رکھے، دل کا بوجھ تو ہلکا کرتے!

ایک کا سینہ چاک پڑا ہے ایک کو نغمے سوجھ رہے ہیں
گل اور بلبل لڑ نہیں سکتے ورنہ باغ کو آدھا کرتے

ٹوپی، ڈاڑھی، سجدہ، روزہ، یہ سب کیا ہے اے مولانا؟
اتنا سہل اگر ہوتا تو ہم بھی خدا سے دھوکا کرتے

شعر سمجھ کر جھوم رہے ہو، راحیلؔ میاں یہ دستک تھی
سننے والوں نے سن بھی لی، تم رہے آہا آہا کرتے!

راحیلؔ فاروق
(23 جنوری 2015ء)
بہت عمدہ غزل کہی جناب ۔۔۔۔۔۔۔ بہت سی داد حاضر ہے۔۔ قبول کیجئے
 
واہ صاحب۔ مزا آیا ہے
میرا زور بھی میرے رب پر، تیرا زور بھی میرے رب پر​
میری مسجد ڈھانے والے! اپنا قبلہ سیدھا کرتے َََََ۔​
 
آپ سب کے اتنے پیار کا بہت بہت شکریہ۔ اللہ آپ کی محبتیں قائم دائم رکھے۔
مقطع میں کچھ قطع کر نے کی ضرورت تو نہیں ہے ۔
میں سمجھا نہیں۔ اگر اصلاح مقصود ہے تو ارشاد فرمائیے۔
کیا مجھے یہ غزل اپنے پاس موجود ڈائری میں نقل کرنے کی اجازت ہے
آپ کو ڈائری میں 'اصل' کرنے کی بھی اجازت ہے، سرکار۔ بصد شوق!
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میں سمجھا نہیں۔ اگر اصلاح مقصود ہے تو ارشاد فرمائیے۔
!
اصلاح تو نہیں البتہ مجھے گمان گزرا کہ مصرع اولی (مقطع) میں کچھ ٹائپو کی وجہ سے وزن بحر سے ناہموار ہو رہا ہے ۔ میرے خیال میں" رہے ہو" میں "ہو "زائد ہے بحر کے حساب سے فاضل ہے۔
شعر سمجھ کر جھوم رہے ہو ، راحیلؔ میاں یہ دستک تھی
 
عاطف صاحب سے متفق ہؤں. معاملہ راحیل پر اٹکتا ہے،
شعر سمجھ کر جھوم اُٹھے، راحیلؔ میاں یہ دستک تھی
 
بجا۔ اس بحر کی تقطیع دراصل نسبتاً پیچیدہ واقع ہوئی ہے۔ لہٰذا دو باتیں ممکن ہیں۔ یا تو میں آپ کا اعتراض نہیں سمجھ پایا۔ یا آپ پر معاملہ واضح نہیں ہو سکا۔
میں اس معرکۃالآرا بحر کی تقطیع کے لیے ایک طبع زاد قاعدے سے کام لیتا آیا ہوں جو میرؔ سے لے کر میرا جی تک بلااستثنا کام آتا ہے۔ میں یہ قاعدہ بھی مناسب موقع پر بیان کروں گا لیکن فی الحال صورتِ حال اس بات کی متقاضی ہے کہ کچھ اور لوگوں سے رائے لے لی جائے۔ میری خواہش ہو گی کہ محمد وارث بھائی، الف عین صاحب اور مزمل شیخ بسمل بھائی اس معاملے میں کچھ ارشاد فرمائیں۔
 
Top