آٹھویں سالگرہ آپ محفلین کو کیا تحفہ دیں گے؟

تحفے کی بات پر یاد آیا کہ اس سالگرہ پر ہم نے اپنے سبھی مقتدین احباب کو اپنے ہاتھوں سے ان کا نام ٹیڑھا میڑھا لکھ کر پیش کیا۔ اور سبھی محفلین کو محفل کی اپگریڈ کا تحفہ۔ :) :) :)
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
تحفے کی بات پر یاد آیا کہ اس سالگرہ پر ہم نے اپنے سبھی مقتدین احباب کو اپنے ہاتھوں سے ان کا نام ٹیڑھا میڑھا لکھ کر پیش کیا۔ اور سبھی محفلین کو محفل کی اپگریڈ کا تحفہ۔ :) :) :)
یہ بھی ساتھ ہی فرما دیتے کہ جس کا نام جتنا ٹیڑھا میڑھا ہو، وہ اتنا ہی اپنے آپ کو آپ کا عزیز از جان دوست سمجھے، کہ ہاتھوں کا کپکپانا بھی محبت کی نشانی ہوا کرتی ہے۔۔ ۔
 
اور یہ بھیا جی کے لئے
yhst-38483213383664_2269_12807239

اور ساتھ میں یہ بھی
Unique-gift-ideas-300x293.jpg
بہت بہت شکریہ جناب ان تحائف کا۔ ویسے آپ کو کیونکر پتا چلا کہ سوئس نائف ہماری پسندیدہ چیزوں میں سے ہے؟ ایک بار پھر شکریہ
 
بہت بہت شکریہ جناب ان تحائف کا۔ ویسے آپ کو کیونکر پتا چلا کہ سوئس نائف ہماری پسندیدہ چیزوں میں سے ہے؟ ایک بار پھر شکریہ
یہ تو مجھے معلوم نہیں تھا کہ سوئس نائف اپ کو پسند ہے میں نے اس لئے یہ گفٹ کیا کہ یہ مجھے بہت پسند ہے :)
 
سعود بھائی غالباً پہلے یہ فیچر محفل میں شامل تھا۔ اب بھی ہے کیا؟
کچھ عرصہ کے لیے شامل کیا گیا تھا پھر ہٹا لیا گیا تھا۔ اگر اس کی افادیت ہے تو باقی معاملات بحال ہونے کے بعد پھر اس کے بارے میں سوچا جائے گا۔ یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ ایڈ آن نئے ورژن کے ساتھ کمپیٹبل بھی ہے یا نہیں۔ ویسے کسی دوست کو محفلین بنانے کے لیے ان کو محفل کا ربط ای میل کر دینا کافی نہیں ہے کیا؟ جو فیچر نسبتاً کم استعمال ہوں ان سے نظام کو پاک رکھنے سے رفتار اچھی رہتی ہے اور پیچیدگیاں بھی کم ہوتی ہیں۔ :) :) :)
 
زبیر مرزا

محفلین
تحفے کی بات پر یاد آیا کہ اس سالگرہ پر ہم نے اپنے سبھی مقتدین احباب کو اپنے ہاتھوں سے ان کا نام ٹیڑھا میڑھا لکھ کر پیش کیا۔ اور سبھی محفلین کو محفل کی اپگریڈ کا تحفہ۔ :) :) :)
جی بلکل یہ تو زبردست تحفہ ہے جس میں آپ کی محنت اوروقت شامل ہے - بہت شکریہ سعودبھائی
 
Top