آٹھویں سالگرہ آپ محفلین کو کیا تحفہ دیں گے؟

زبیر مرزا

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاۃ
محفل کی آٹھویں سالگرہ اور سالگرہ بناء تحائف کے ممکن نہیں - تحائف محبتوں کو بڑھانے اور
رشتوں کو سجانے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں - شخصیت کے حساب سے اس کی پسند کو
مدنظررکھتے ہوئے تحفہ خریدنا اور اسے پیش کرنا ایک دلچسپ کام ہے تو کریں شروعات
گوگل بازار چلیں اور لائیں تحائف محفلین کے لیے - جناب مہنگائی اور پیسے نہ ہونے کا بہانہ نہیں
چلے گا کہ ہمیں معلوم ہے کہ آپ سب خلوص کی دولت سے مالا مال ہیں
 
میرے پاس ایک خوبصورت رحیل ہے جو میں نے پاکستان سے لی تھی اورمجھے اس قدرپسند ہے کہ کسی کو
تحفے میں نہیں دے سکا یہ میں محمود احمد غزنوی کو تحفہ میں دے رہا ہوں اُمید ہے ان کو پسند آئی گی

12131791_1_l.jpg

بیحد خوبصورت رحل۔۔۔بلاشبہ ایک لاجواب تحفہ ہے۔۔بہت بہت شکریہ۔
یہ رنگ برنگ پتھروں کی تسبیح، یہ جائے نماز اور یہ قندیل آپکی نذر۔۔۔

840-Large.jpg


2-x3-hotel-persain-mat-carpet.jpg


969159_604857509548159_429839365_n.jpg
 
Top