آپ نے کیا دیکھا ؟؟؟

سارا

محفلین
وہ تو پاکستانی ہیں نا۔۔اپنا فروٹ خود ہی کھاتے ہیں اور معصوم بچوں(یعنی ہمیں) توڑنے بھی نہیں دیتے۔۔یہ ہمارے پڑوسی سارے گورے ہیں یہ گھر میں لگا ہوا نہیں کھاتے۔۔باہر سے خرید کر کھاتے ہیں اور گھر میں درختوں سے لگا ہوا گل سڑ جاتا ہے تو ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے۔۔۔ہم جب اجازت لینے جائیں تو یہ بھی کہتے ہوتے ہیں کہ اگر آپ چارج کرنا چاہو تو کر لو لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہمارا تو فضول میں ہی ظائع ہو جاتا ہے آپ توڑ کر لے جایا کرو۔۔۔کافی کچھ لگا ہوتا ہے''انجیر' ناشپاتی ' انار ' آڑو 'لوکاٹھ 'ہملوک 'سیب ' آلو بخارے ' اخروٹ وغیرہ وغیرہ۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
ارے واہ، پھر تو آپ کے مزے ہیں، لیکن یہ خود اپنے گھر میں لگا ہوا کیوں نہیں کھاتے؟ کوئی خاص وجہ ہے اس کی؟
 
سارا

محفلین
اس کی کچھ خاص وجہ سمجھ تو نہیں آتی۔۔۔ویسے جو باہر سے ملتا ہے اس کی کافی دیکھ بھال کی جاتی ہے چیک کیا جاتا ہے ادویات چھرکی جاتیں ہے۔۔اور جو گھر میں لگا ہوتا ہے اس کی کوئی کئیر نہیں کرتا تو شاید ڈر کر نہ کھاتے ہوں گے کہ کچھ ہو نہ جائے۔۔۔بعض گھروں میں تو درختوں کے ساتھ لگا ہوا ہی خراب ہو جاتا ہے۔۔البتہ چائنیز لوگ بہت دیکھ بھال کرتے ہیں اور خود کھاتے ہیں۔۔میری ممانی کے گھر کے پاس ایک گھر ہے وہاں 3 درخت تھے جاپانی پھل(ہم تو ہملوک کہتے ہیں:rolleyes: ) اس کے۔۔ہم نے انہیں پوچھا تو وہ کہتے ہیں کہ نہیں ہم نہ بیچتے ہیں اور نہ ہی کسی کو توڑنے دیتے ہیں اور اس کی وجہ انہوں نے یہ بیان کی کہ کل کو اگر آپ کو کچھ ہو گیا تو آپ ہمیں سُو نہ کر دیں۔۔۔;)
اور ہم خود تو عادی ہوتے ہیں اور ہمیں پتا ہوتا ہے کہ الحمد للہ اس سے کچھ نہیں ہوتا اس لیے بلاجھجک کھاتے ہیں۔۔:cool:
 
جو مزہ درخت سے توڑ کر یا کھیت سے توڑ کر کھانے میں ہے وہ بازار سے خرید کر کھانے میں کہاں اور چوری سے توڑا جائے تو کیا ہی بات ہے، توڑتے ہی بھاگ لو۔

اگر یہ لوگ کھاتے نہیں تو پھلدار درخت لگاتے ہی کیوں ہیں؟
 
سارا

محفلین
دراصل ہوتا یہ ہے کہ یہاں زیادہ لوگ کرائے کے گھروں میں ہی رہتے ہیں جیسے ہم اب جہاں رہ رہے ہیں ہم ادھر کوئی درخت لگا لیں لیکن ہمارے بعد جو لوگ آئیں انہیں پسند نہ ہو۔۔۔درخت تو لگے رہ جاتے ہیں لیکن لوگ بدلتے رہتے ہیں۔۔زیادہ تر ہم پاکستانی جہاں جائیں فروٹ کے درخت ضرور لگاتے ہیں۔۔جیسے ابھی میرے ماموں نے گھر خریدا اس میں انہوں نے مالٹے ' انجیر اور لوکاٹھ لگائے ان کے ساتھ کافی فروٹ لگتا ہے لیکن اب انہوں نے وہ گھر سیل پر لگا رکھا ہے تو اب وہ درخت تو نکال کر نہیں لے جا سکتے نا۔۔:rolleyes: ۔۔اس طرح لوگ بدلتے رہتے ہیں لیکن گھروں میں درخت وہیں لگے رہ جاتے ہیں۔۔۔:)
 
شمشاد

لائبریرین
بہت شکریہ سارا بہن۔

ہمارے گھر میں امرود کا ایک درخت تھا، باہر کی دیوار کے اندر لگا ہوا تھا۔ جب بڑا ہو گیا اور پھل لگنے لگا تو سارا درخت دیوار کے اوپر سے باہر کو بھی نکلا ہوا تھا۔ اب ہر کوئی آتے جاتے پتھر مار کر امرود توڑتا تھا جو کہ بالکل کچے ہوتے تھے۔ اب ہوتا یہ تھا کہ پتھر کبھی اندر شیشے کو لگ رہا ہے اور کبھی گھر کے کسی فرد کو، اب جتنی دیر میں گیٹ کھول کر باہر نکلو، ملزم فرار، آخر کار تنگ آ کر والدہ نے درخت ہی کٹوا دیا۔

دوسری بات یہ کہ میں جب بھی گاؤں جاتا ہوں تو تازہ سبزی جو کچی بھی کھائی جاتی ہے یا پھل کھیت یا درخت سے توڑ کر ضرور کھاتا ہوں۔ وہیں سے توڑو اور کنویں کے پانی سے دھو کر وہیں کھاؤ، کیا مزہ آتا ہے۔ ایکدفعہ تو ایک کھیت سے تربوز توڑا، پھر تربوز کو بھی ہاتھ سے ہی توڑا اور بغیر چھری کانٹے کے ہاتھ سے ہی کھایا، کیا بتاؤں کتنا لطف آتا ہے۔ یہاں شہروں میں تو لوگ آم بھی چھری کانٹے اور چمچ سے کھاتے ہیں لیکن جو مزہ اس کو دیسی طریقے سے کھانے میں ہے اس کی بات ہی کچھ اور ہے۔
 
سارا

محفلین
ہم تو دیسی طریقے سے ہی کھاتے ہیں کیوں کہ ہم ہیں جو دیہاتی۔۔;)
پاکستان میں ہمارا ہجرہ ہے جہاں مرد حضرات کی محفلیں ہوتی ہیں وہاں ہم نے بہت زیادہ درخت لگائے ہوئے ہیں۔۔آم 'امرود ' مالٹے 'سنگلیاں 'آلو بخارا' خوبانی 'سیب ' وغیرہ۔۔ہوتا یہ ہے کہ ہم کو تو وہاں جانے کی اجازت نہیں اور دروازہ بھی ہر وقت کھلا ہی ہوتا ہے دوپہر کے ٹائم جب سب سو رہے ہوتے ہیں اور مرد حضرات بھی نہیں ہوتے بچے موقع دیکھ کر کچے ہی فروٹ توڑ کر لے جاتے ہیں ہمیں کم ہی موقع ملتا ہے ان کو کھانے کا۔۔ایک دفعہ میرے ماموں کو بہت غصہ آیا کہ سب ہی کچا فروٹ توڑ کر لے جا رہے ہیں وہاں مالٹے لگے تھے لیکن ابھی ان کا سائز لیموں کے جتنا تھا۔۔دیکھا تو ماموں سب توڑ کر لے آئے ہم حیران پریشان کہ یہ کیا کر دیا تو انہوں نے کہا کہ سب ہی فروٹ توڑ کر لے جاتے ہیں ہمارے لیے کچھ رہتا ہی نہیں تو میں نے سوچا کہ میں ان کے لیے بھی کیوں چھوڑوں۔۔اور ہم ان چھوٹے چھوٹے مالٹوں کو دیکھتے ہی رہ گئے کہ ان کا کیا کریں وہ کم از کم اس وقت توڑ کر لے کر جاتے ہیں جب وہ ذرا کھانے کے قابل ہو جاتے ہیں اور جو آپ لائے ہیں یہ تو چھلکوں کے سوا کچھ ہے ہی نہیں پھر وہ سب پھینکنے پڑے۔۔۔:mad:
 
شمشاد

لائبریرین
بچپن کا واقعہ ہے، میں ایک دفعہ گاؤں گیا ہوا تھا، گرمیوں کی چھٹیاں تھیں اور بھی بہت سارے خالہ زاد ماموں زاد آئے ہوئے تھے، گاؤں میں بہت رونق تھی۔ میں اپنے ہم عمروں کے ساتھ، کوئی پانچ یا چھ ہوں گے، گاؤں سے تھوڑا ہی باہر گئے، وہاں پر ملنگ لوگوں کا ایک بہت بڑا ڈیرا تھا۔ اور اس کے پاس جامن کا ایک بہت ہی بڑا درخت تھا۔ وہاں ڈیرے پر ان کے بہت سارے کُتے بھی تھے۔ خیر ہم وہاں گئے، پہلے تو ہم زمین سے جامن اٹھا کر اکٹھے کرتے رہے، اس کے بعد ہم نے پتھر مار کر توڑنے شروع کیئے۔ غالباً کسی کا کوئی پتھر کسی کُتے کو لگ گیا، اب جو کُتے ہمارے پیچھے پڑے تو ہماری ایسی دوڑ لگی کہ گھر پہنچ کر دم لیا۔ اس کے بعد ہم کبھی وہاں جامن توڑنے نہیں گئے۔
 
تیشہ

محفلین
وہ تو پاکستانی ہیں نا۔۔اپنا فروٹ خود ہی کھاتے ہیں اور معصوم بچوں(یعنی ہمیں) توڑنے بھی نہیں دیتے۔۔یہ ہمارے پڑوسی سارے گورے ہیں یہ گھر میں لگا ہوا نہیں کھاتے۔۔باہر سے خرید کر کھاتے ہیں اور گھر میں درختوں سے لگا ہوا گل سڑ جاتا ہے تو ہمیں بہت افسوس ہوتا ہے۔۔۔ہم جب اجازت لینے جائیں تو یہ بھی کہتے ہوتے ہیں کہ اگر آپ چارج کرنا چاہو تو کر لو لیکن وہ کہتے ہیں کہ ہمارا تو فضول میں ہی ظائع ہو جاتا ہے آپ توڑ کر لے جایا کرو۔۔۔کافی کچھ لگا ہوتا ہے''انجیر' ناشپاتی ' انار ' آڑو 'لوکاٹھ 'ہملوک 'سیب ' آلو بخارے ' اخروٹ وغیرہ وغیرہ۔۔۔:rolleyes:

ہاں پھر تو یہی اچھے ہوئے نا ، ہمارے پاکستانی ہوں تو یہ تو بندے کے پیٹ کو چیر ِ کر بھی کھایا ہوا نکال لیں :grin:
 
سارا

محفلین
مجھے جامن یاد آگئے ہیں یہاں جامن نہیں ملتے۔۔میں نے 9 سال سے جامن نہ کھائے ہیں نہ دیکھے ہیں۔۔۔:(:(:(
 
سارا

محفلین
میرے 2 سال 2 مہینے اور 18 دن ہو گئے ہیں میں پاکستان نہیں گئی۔۔۔جب گئی تھی تو 5 مہینے 20 دن وہاں گزارے تھے جس میں سے 39 دن سعودیہ میں گزارے۔۔۔لیکن ہوتا یہ ہے کہ جب ہم گئے تو فروٹ ان دنوں کچھ خاص نہیں تھا۔۔۔پاکستانی آم بھی سالوں گزر گئے ہیں نہیں کھائے البتہ اخبار میں یا تصویروں میں دیکھ کر گزارا کر لیتے ہیں۔۔۔:rolleyes:
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے آپ سے پوری پوری ہمدردی ہے۔

ویسے آپ مئی 2006 میں پاکستان گئیں اور پانچ ماہ وہاں گزارے تو پھر تو پاکستانی آم آپ کو وافر ملنا چاہیے تھا۔
 
چاند بابو

محفلین
سارا بہن آجکل پاکستان میں بہت عمدہ آموں کا سیزن ہے فورا تشریف لے آیئے ورنہ پھر اگلے سال پر بات چلے جائے گی۔
 
سارا

محفلین
مجھے آپ سے پوری پوری ہمدردی ہے۔

ویسے آپ مئی 2006 میں پاکستان گئیں اور پانچ ماہ وہاں گزارے تو پھر تو پاکستانی آم آپ کو وافر ملنا چاہیے تھا۔

آپ کو کس نے کہا کہ میں مئی کو پاکستان میں گئی تھی۔۔:confused:
میں اکتوبر کے آخر میں گئی تھی اور واپسی اپریل میں ہوئی تھی۔۔۔اس وقت تک آم شروع نہیں ہوئے تھے۔۔پاکستان میں زیادہ فروٹ گرمیوں میں ہی ہوتا ہے۔۔۔:rolleyes:
 
سارا

محفلین
سارا بہن آجکل پاکستان میں بہت عمدہ آموں کا سیزن ہے فورا تشریف لے آیئے ورنہ پھر اگلے سال پر بات چلے جائے گی۔

جی وہ تو ہے میری امی آجکل وہاں ہیں وہ روزانہ ہی آموں کا ذکر کرتی ہیں۔۔:( کچھ مجبوریاں ہیں جن کی وجہ سے میں نہیں جا سکتی۔۔اس سال کے آخر میں جانے کا ارادہ ہے لیکن بات پھر وہی ہے کہ تب تک آم ختم ہو چکے ہوں گے۔۔:(
 
سارا

محفلین
آپ میرے لیے دعا کر دیں۔۔لیکن پاکستان جانے کی نہیں سعودیہ آنے کی۔۔میں سعودیہ میں ہی پاکستانی آم کھا لوں گی انشا اللہ۔۔۔;)
 
Top