بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

محمد وارث

لائبریرین
ان چھ کے محفلی مزاج سے اگر کچھ شناسائی ہے تو کیا رائے ہے آپ کی ان کے مزاج وغیرہ میں مطابقت کے حوالے سے؟ آپ کا تو جوانی کا تجربہ بھی کافی رہا ہے اس حوالے سے۔ :)
اللہ ہی بہتر جانتا ہے۔ ویسے ظفری بھائی کی تحاریر سے لگتا رہا ہے کہ وہ میرے ہی مزاج کے ہیں :)
 

فہیم

لائبریرین
بہت متضاد شخصیات ہیں ثور اور سنبلہ ، مگر ستاروں کا دعوٰی یہی ہے کہ ان کی جدی کے ساتھ بہت بنتی ہے ۔ انہیں اچھی طرح پڑھ سکتی ہوں مگر بننتی کوئی نہیں ۔

بات تو درست ہے کہ کہاں ایک نازک اندام دوشیزہ
اور کہاں ایک بھپرا ہوا سانڈ:)
 

فہیم

لائبریرین
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سنبلہ تو میرا تھا فہیم صاحب "سانڈ " کس کا تھا بھلا؟؟؟:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
یہ ہمارے برج کا مختصر تعارف
1387364482_detail1.gif
 

La Alma

لائبریرین
میں تاریخ پیدائش کے لحاظ سے بروج assign کرنے پر یقین نہیں رکھتی، نہ ہی میرا اس بات پر اعتقاد ہے کہ کسی مخصوص برج سے تعلق رکھنے والے افراد مشترک خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں. انسان کے بہت سے traits تو موروثی ہوتے ہیں . دیگر اوصاف اور عادات و اطوار پر ماحول، تعلیم اور تربیت کا گہرا اثر ہوتا ہے. نیز تقدیر اور قسمت کو محض ستاروں کی چال سے منسوب کرنا مرے نزدیک نری توہم پرستی ہے.
تاہم celestial bodies کے زمینی اثرات سے انکار نہیں کیا جا سکتا. چاند بھی جب جوبن پر ہوتا ہے تو سمندر میں مدو جزر پیدا کرنے کا باعث بنتا ہے. اسی طرح اجرامِ فلکی کی حرکات کا یقیناً دیگر جمادات، نباتات اور حیوانات پر اثر ہوتا ہے. لہٰذا یہ مادے میں کسی بھی قسم کا ارتعاش پیدا کرنے کا موجب ہو سکتے ہیں. جس کے نتیجے میں کیفیات میں تبدیلی محسوس کی جا سکتی ہے . جن کو ہم mood swings بھی کہتے ہیں . لیکن ان کی پوزیشن بذاتِ خود کسی واقعے یا حادثے کو originate کر سکتی ہے یا نہیں یہ تحقیق طلب ہے .
رائج علمِ نجوم کی رو سے میرا برج قوس (Sagittarius) ، سیارہ مشتری(Jupiter) اور عنصر آگ ہے .
 

وجی

لائبریرین
عقرب ۔
ستاروں پر کوئی یقین نہیں۔
مگر ایک اسٹار کے حامل افراد کے مذاج میں مطابقت دیکھی ہے۔
 

عثمان

محفلین
اسٹارز کے تحت قسمت بتانے جیسی باتوں پر میں بتا چکا ہوں کہ یقین نہیں ہے البتہ ان کے تحت مزاج و اطوار پر اثر مجھے کچھ حد تک منطقی لگتا ہے۔
منطقی کیسے ؟
یہ الگ بات کہ ایک دو افراد کے مزاج کو دیکھ کر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
چلئے دس بارہ افراد کر لیجیے۔
زمین کا سورج کے گرد مدار میں کسی خاص حدوداربعہ میں ہونا کسی انسان کی شخصیت پر تاحیات بھلا کیسے اثر انداز ہوسکتا ہے؟
اوپر کسی نے موڈ سونگ کی بات کی۔ موڈ سونگ تو محض ایک عارضی کیفیت ہے کہ آپ اپنے گردوپیش کے ماحول پر اپنے احساسات کے ذریعے وقتی ردعمل ظاہر کریں۔
 
Top