بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

اوہ اچھاااا۔ اب سمجھا عدنان بھائی مجھے ہر بے ضرر سے مراسلے پر بھی مثبت ریٹنگ سے کیوں نوازتے ہیں۔ ستاروں کے اثرات کچھ کچھ ثابت ہوتے جارہے ہیں اس لڑی میں۔ :p
بھائی میں آج تک محفل میں صرف 8 مراسلوں ہر منفی ریٹنگ دی ہے۔مجھے اگر مراسلہ پسند نہ آئے تو میں نظر انداز کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
وقت گزاری کی حد تک۔
ویسے ایک دلچسپ بات بتاؤں میرے ایک سابقہ باس تھے جن کے ساتھ 3 برس تک کام کیا۔ شروع کے چند ماہ بعد ایک دن انہوں نے مجھ سے اچانک پوچھا یار تم کہیں کیپری کان تو نہیں ہو؟ میں نے حیرت سے جواب دیا جی آپ کو کیسے معلوم ہوا؟ کہنے لگے مجھے ستاروں سے تھوڑی بہت دلچسپی ہے!!!!
آپ وقت پر دفتر جاتے ہونگے بلکہ وقت سے بھی پہلے :)
 

فہیم

لائبریرین
یہ بہت بڑا فن ہے قبلہ۔ یہ خاکسار کالج کے زمانے میں ہاتھ دیکھا کرتا تھا، کالج کی شاید ہی کوئی لڑکی ہو جس کا ہاتھ میں نے نہ دیکھا یا نہ پکڑا ہو۔ حیرت ہے کہ ہر کوئی کہتی تھی کہ تم صحیح کہہ رہے ہو :)
کالج کی ہر لڑکی کا ہاتھ تھام لینا اور پھر خود کو درست بھی کہلوا دینا
واقعی بڑا فن ہے:)
 

رانا

محفلین
یہ بہت بڑا فن ہے قبلہ۔ یہ خاکسار کالج کے زمانے میں ہاتھ دیکھا کرتا تھا، کالج کی شاید ہی کوئی لڑکی ہو جس کا ہاتھ میں نے نہ دیکھا یا نہ پکڑا ہو۔ حیرت ہے کہ ہر کوئی کہتی تھی کہ تم صحیح کہہ رہے ہو :)
اس مراسلے کو اپنی نصف بہتر سے دُور رکھیں۔اگر بیلن کا سامنا ہوہی جائے تو پرات سے رجوع کریں۔ :)
 

محمد وارث

لائبریرین
کالج کی ہر لڑکی کا ہاتھ تھام لینا اور پھر خود کو درست بھی کہلوا دینا
واقعی بڑا فن ہے:)
پریشان نہ ہو فہیم، لڑکیاں سینکڑوں میں نہیں تھیں، بس کچھ ہی تھیں۔ نوے کی دہائی میں 'بزنس مینیجمنٹ؛ کی طرف لڑکیوں کا دھیان کم ہی تھا، دھیان تو ہمارا بھی نہیں تھا لیکن بس۔۔۔۔۔۔:)
 

ہادیہ

محفلین
ہر دوسرا تیسرا جملہ لگتا ہے کہ میرے بارے میں ہی لکھا گیا ہے۔ پتہ نہیں ستاروں پر لکھنے والوں کے پاس ایسا فن کہاں سے آتا ہے کہ ایسے جملے استعمال کرتے ہیں جو ہرکسی کو اپنے متعلق ہی لگتے ہیں۔ :)
آپس کی بات ہے پڑھ کر مجھے بھی یہی محسوس ہوا۔ :p
لکھتے وہ اسی لیے ہیں تاکہ ہم جیسے معصوم لوگ آسانی سے " بیوقوف" بن جائیں:heehee::rollingonthefloor:
 

سعادت

تکنیکی معاون
ہمارا ستارا جوزا (Gemini) ہے۔ ہم جاننا چاہیں گے کہ اور کس محفلین کا ستارا جوزا ہے۔ :)
میرا برج بھی جوزا ہے۔ :)

رہی بات برجوں پر یقین رکھنے کی، تو pseudoscience پر کیا یقین رکھنا۔ :) (ایّامِ نوجوانی میں مختلف برجوں کی mythology میں دلچسپی ضرور تھی، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ وہ بھی ختم ہو گئی۔)
 

صائمہ شاہ

محفلین
لگتا ہے اب پھر تفصیل سے سمجھانا ہوگا:)

12 برج کو عنصر کے اعتبار سے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
یعنی 3-3 برجوں کے 4 سیٹ

وہ 4 عنصر ہیں

آگ
مٹی
ہوا
پانی

ثور، سنبلہ اور جدی کا عنصر مٹی ہے۔
تو یہی پڑھا ہے کہ ان تین کی آپس میں بہت اچھی دوستی ہوتی ہے:)
بہت متضاد شخصیات ہیں ثور اور سنبلہ ، مگر ستاروں کا دعوٰی یہی ہے کہ ان کی جدی کے ساتھ بہت بنتی ہے ۔ انہیں اچھی طرح پڑھ سکتی ہوں مگر بننتی کوئی نہیں ۔
 

صائمہ شاہ

محفلین
یہ بہت بڑا فن ہے قبلہ۔ یہ خاکسار کالج کے زمانے میں ہاتھ دیکھا کرتا تھا، کالج کی شاید ہی کوئی لڑکی ہو جس کا ہاتھ میں نے نہ دیکھا یا نہ پکڑا ہو۔ حیرت ہے کہ ہر کوئی کہتی تھی کہ تم صحیح کہہ رہے ہو :)
اصل فن ہاتھ پکڑنا تھا باقی سب نشے کا اثر :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ستاروں پر اس اعتبار سے تو یقین نہیں رکھتی کہ یہ قسمت کا حال بتانے میں معاون ہوتے ہیں۔
البتہ عادات و اطوار جاننے کے اعتبار سے تھوڑی بہت دلچسپی ہوتی ہے وہ بھی صرف یہ جاننے میں کہ اسٹار کونسا ہے۔
 
Top