بارہویں سالگرہ آپ کا اسٹار کیا ہے؟

یاز

محفلین
ہمارا خیال ہے کہ ہمارا برج میزان ہے اور سیارہ زہرہ ہے۔
فرنگی زبان میں ہمارے سٹار کو لبرا کہا جاتا ہے۔
 
عثمان

محفلین
مجھے بس اس حد تک دلچسپی ہے کہ یہ جانا جائے کہ کیا ایک جیسے برج رکھنے والوں کے مزاج، رویوں اور عادات میں کچھ مشترک ہوتا ہے یا نہیں۔ اس کے لئے انتظار کررہا ہوں کہ کب کوئی سائنسدانوں اور ریسرچرز کی ٹیم اس پر ریسرچ شروع کرتی ہے۔ :)
سائنسدان سوڈو سائنس پر کیوں وقت ضائع کریں۔ یہ بیڑہ آپ خود ہی اٹھائیں اور یہ بتائیے کہ محفلین کے اسٹارز اور ان کی پروفائل جو ان کے تبصروں سے جھلکتی ہے اس سے کوئی نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ نہیں۔ :)
بلکہ یہ بتائیے کہ محفلین کے عادات و اطوار کو سامنے رکھتے ہوئے انہیں کونسے اسٹارز سے نوازیں گے؟ :)
 
ظفری

لائبریرین
رانا بھائی ! پہلے تو " اسٹار " کو اسٹار " لکھنے کا شکریہ ۔ :D

دوسرا یہ کہ میرا اسٹار " کیپری کون " ہے ۔ ویسے Pseudoscienceکے نظریئے سے احباب کی رائے سے متفق ہوں ۔ :)
 
رانا

مجھے تو تمام اسٹارز کے نام بھی نہیں آتے کجا یہ کہ ان کے اثرات کی تفصیل۔ :)
اسٹارز کے تحت قسمت بتانے جیسی باتوں پر میں بتا چکا ہوں کہ یقین نہیں ہے البتہ ان کے تحت مزاج و اطوار پر اثر مجھے کچھ حد تک منطقی لگتا ہے۔ بہرحال ابھی تک کوئی کینسیرین ہی نظر نہیں آیا یہاں کہ کچھ اندازہ لگایا جاسکے۔ :) یہ الگ بات کہ ایک دو افراد کے مزاج کو دیکھ کر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ویسے اب بات نکلی ہے تو اگر کسی کے علم میں اسٹارز کے حوالے سے سائنسدانوں کی رائے ہے تو وہ بھی یہاں شئیر کردیں کہ وہ اسے ایک فضول چیز سمجھتے ہیں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
رانا بھائی ! پہلے تو " اسٹار " کو اسٹار " لکھنے کا شکریہ ۔ :D

دوسرا یہ کہ میرا اسٹار " کیپری کون " ہے ۔ ویسے Pseudoscienceکے نظریئے سے احباب کی رائے سے متفق ہوں ۔ :)
ابھی تک جدیوں کی اکثریت ہے یہاں پر، چھ ہو گئے اس لڑی میں شاید۔ سب مارچ کے معتدل موسم کا کرشمہ ہے :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
ویسے اب بات نکلی ہے تو اگر کسی کے علم میں اسٹارز کے حوالے سے سائنسدانوں کی رائے ہے تو وہ بھی یہاں شئیر کردیں کہ وہ اسے ایک فضول چیز سمجھتے ہیں۔ :)
ایک تحقیقی مقالے کا ایبسٹریکٹ ملاحظہ کیجیے۔ مزید تفصیلات آپ کو ’علمِ نجوم اور سائنس‘ نامی ویکیپیڈیا مضمون اور اس کے حوالہ جات میں مل جائیں گی۔ :)
 
zodiac_virgo-navy.png
 
رانا

محفلین
ابھی تک جدیوں کی اکثریت ہے یہاں پر، چھ ہو گئے اس لڑی میں شاید۔ سب مارچ کے معتدل موسم کا کرشمہ ہے :)
ان چھ کے محفلی مزاج سے اگر کچھ شناسائی ہے تو کیا رائے ہے آپ کی ان کے مزاج وغیرہ میں مطابقت کے حوالے سے؟ آپ کا تو جوانی کا تجربہ بھی کافی رہا ہے اس حوالے سے۔ :)
 
رانا

محفلین
اہلیہ کی تاریخ پیدائش تیرہ فروری یعنی ایکوے ری اس یا برج دلو
اور میری اپنی تاریخ پیدائش بارہ فروری یعنی ایکوے ری اس یا برج دلو
طلحہ پانچ مارچ حوت یا پائی سس ہے البتہ اس کی والدہ یعنی میری سابقہ اہلیہ کی تاریخ پیدائش پچیس اکتوبر اور ستارہ عقرب یا اس کور پی او تھا

ہاں یاد آیا باقی اپنی ذات کی حد تک یہ علوم ظنی علوم ہیں اور ان پر ایمان رکھنا درست نہیں ہے
 
آخری تدوین:
Top