یہ تو بہت مشکل کام بتا دیا بھائی۔
سب سے پہلے Alcatel کا فون تھا انٹینے والا اس وقت کوئی جی ایس ایم کمپنی نہیں تھی بلکہ انسٹا کی سیلولر سروس تھی جو پاکستان میں موبائلز کے لیے پہلی سروس تھی میرے خیال میں (کوئٹہ کی بات ہو رہی ہے)
پھر موٹرولا کا سیٹ لیا اس وقت بھی ابھی سمیں وارد نہیں ہوئی تھیں۔
جب سم وارد ہوئی تو پہلا سیٹ موٹرولا کا کوئی ماڈل تھا یاد نہیں۔ پھر اس وقت کی سب سے شاندار چیز نوکیا 3310 پہلا بغیر انٹینا والا فون لیا اور کیا شو تھے جناب، فون کا انٹینا ہی نہیں تھا اور کتنا چھوٹا تھا وہ۔
پھر سیم سنگ R220 نیلی سکرین والا۔ اور شاید پہلی بار مونو فونک کے بجائے پولی فونک ٹونز والا موبائل لیا تھا۔ پھر وہ اتنا پسند آیا کہ اسی کا اگلا ماڈل R225 لے لیا۔
پھر اس وقت کا شاہکار سیم سنگ C100 کیا فون تھا وہ ہا، کلر سکرین، پولی فونک ٹونز اور اتنا سمارٹ۔ بڑے عرصہ استعمال میں رہا۔
کیمرہ کی باتیں سننے لگے تو سب سے پہلا کیمرہ والا سیم سنگ X100 لیا،
پھر Benq کا ایک ماڈل لیا جس میں کیمرہ بھی تھا بہت چھوٹا تھا فون۔
پھر گانوں شانوں کا رواج چل نکلا تو پہل سونی اریکسن نے کی اور پتہ نہیں کون سے ماڈلز تھے اس وقت شکل یاد ہے بس۔
پھر نوکیا 7610، این 5،6، نوکیا C 5-01، C 5-02،
چائینا کے کچھ سیٹس، سپیشلی قابل ذکر ایک پروجیکٹر موبائل بھی تھا جو اب تو عام ہو گیا ہے۔
پھر جب کراچی میں چھینا چھپٹی کا شکار ہوا تو LG کی سیکیورٹی کی وجہ سے ایل جی کے سیٹس شروع کیے۔ جو گم بھی نہیں ہوتے تھے۔
پھر نوکیا 5310 ایکسپریس میوزک۔
HTC رئیم میرا پیارا سیٹ جو بہت پسند تھا،اور سوچا تھا اور کوئی نہیں لوں گا پر، گھر سے فریج کے اوپر سے کوئی لے گیا، جب گھر والے کراچی گئے ہوئے تھے اور میں سو رہا تھا بُوہے کھولے۔
اب تازہ صورتحال نوکیا C1-02 اور نوکیا ایکسپریس میوزک بس کافی ہے۔