آپ کا پسندیدہ یا نا پسندیدہ اشتہار

zong.gif

قیصرانی بھائی جان بتائیے اس اشتہار میں کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ زانگ کیا ہے ۔یہ پاکستان کا بہت مشہور اشتہار ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین

عبدالحسیب

محفلین
یہ اشتہار کب آتا ہوگا؟ میں نے یہ اسی کی دہائی کے آغاز میں دیکھا تھا :)
وہ غالباً 90 کی دہائی کے آخر میں آتا تھا اشتہار۔:)
رسنا کا ایک اشتہار تو یہ ہے
نہیں یہ کوئی اور اشتہار ہے۔ کافی تلاش پر بھی وہ اشتہار نہیں مل پایا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وہ غالباً 90 کی دہائی کے آخر میں آتا تھا اشتہار۔:)

نہیں یہ کوئی اور اشتہار ہے۔ کافی تلاش پر بھی وہ اشتہار نہیں مل پایا۔
پی ٹی وی کا وہ دور ضیاء الحق کے دور کی یادگار ہے جب پی ٹی وی پر سختی سے پابندی ہوتی تھی کہ انڈین میڈیا سے متائثر ہو کر کچھ نہ لگایا جائے۔ اس سے مجھے شک ہوتا ہے کہ شاید انڈین اشتہار اس سے متائثر ہوا ہو؟ تاہم یہ میرا ایک اندازہ ہے بس :)
 
غالباً الفاظ کا ترتیب صحیح نہیں رہی میرے گزشتہ مراسلوں میں کہ شک ہمیں بھی یہی ہے۔ رسنا والوں کے 'متائثر' ہونے کے امکان قوی ہیں :) :)
 
قیصرانی

لائبریرین
اس گاڑی کو دراصل اشتہار کی ضرورت ہی کہاں۔مرغی کی گردن کا کنٹرول دیکھیں۔اور گاڑی کا کمفرٹ انالوجی ۔
جرمنی کی تینوں مشہور برانڈز چاہے وہ مرسیڈیز ہو یا بی ایم ڈبلیو یا پھر ووکس ویگن، مجھے ان تینوں میں ایک چیز مشترک لگتی ہے، ان کا "مردانہ پن"۔ گاڑی جتنی بھی کمفرٹیبل ہو، پھر بھی آپ کو مستقل احساس رہے گا کہ یہ گاڑی کچھ مزید سافٹ ہونی چاہئے تھی۔ اس کے برعکس آپ اگر فرانسیسی کاریں دیکھیں تو آپ کو کاروں کے "زنانہ پن" کا احساس ہوگا۔ باقی جاپانی گاڑیاں ان دونوں کا ملاپ ہوتی ہیں
دوسرا فیول کنزمپشن، انشورنس اور ٹیکسز کے حوالے سے مجھے جاپانی گاڑیاں ہی بہتر لگتی ہیں :)
 
سید عاطف علی

جاپانی گاڑیوں مین عموماً -ری-سیل-بھی بہتر سمجھا جاتا ہے ۔کم از کم مشرقی ممالک میں یہ ٹرینڈاور تاثر عام ہے۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین
مجھے وائٹل چائے کے اشتہارات پسند ہیں کہ اُس میں کوئی نہ کوئی مثبت پیغام ہوتا ہے۔
میرے بهائی کو بهی وائٹل چائے کے اشتہارات بعینہ اسی وجہ سے پسند ہیں. :). بلکہ جس مہینے گروسری کے لیے وہ جائیں تو چائے صرف وائٹل ہی کی آتی ہے.
 
قیصرانی

لائبریرین
جاپانی گاڑیوں مین عموماً -ری-سیل-بھی بہتر سمجھا جاتا ہے ۔کم از کم مشرقی ممالک میں یہ ٹرینڈاور تاثر عام ہے۔
یہاں ری سیل میں فرانسیسی جیسا کہ رینالٹ، ستراں اور پیجو، اطالوی فیاٹ اور امریکی کاریں بشمول فورڈ، سب سے بری، دوسرے نمبر پر سوئیڈش ساب اور ولوو، تیسرے نمبر پر جاپانی اور جرمن کاریں (ماسوائے اوپل، جسے یو کے میں واکسہال کے نام سے جانا جاتا ہے) سب سے اچھی ری سیل ویلیو رکھتی ہیں۔ تاہم جاپانی گاڑی جیسا کہ لیکسز یا اطالوی کاریں جیسا کہ الفا رومیو، برطانوی آسٹن مارٹن، اطالوی فیراری وغیرہ کو مندرجہ بالا اصول سے استثناء حاصل ہے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرے بهائی کو بهی وائٹل چائے کے اشتہارات بعینہ اسی وجہ سے پسند ہیں. :). بلکہ جس مہینے گروسری کے لیے وہ جائیں تو چائے صرف وائٹل ہی کی آتی ہے.

:)

اشتہارات کی وجہ سے ہی ہم بھی وائٹل چائے کی طرف مائل ہوئے۔ اور اب اکثر وائٹل چائے ہی ہماری ترجیح ہوتی ہے۔ یہ الگ بات کہ ٹپال کی فرمائش کو بھی مدِ نظر رکھنا پڑتا ہے۔ :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
zong.gif

قیصرانی بھائی جان بتائیے اس اشتہار میں کیا کہنے کی کوشش کی گئی ہے اور یہ زانگ کیا ہے ۔یہ پاکستان کا بہت مشہور اشتہار ہے ۔
میں بهی بتا دوں کچه؟
زونگ ایک چائنیز موبائل سروس کی پاکستانی شاخ ہے. اور انہوں نے بهی دیگر چائنیز اشیاء کی طرح یہاں اپنی مارکیٹ بنا لی ہے. ان کی پنچ لائن ہے "سب کہہ دو". اور اسکے بعد ترغیب کہ زونگ کی سم اور پیکیج استعمال کرتے ہوئے کہو. :).
یہ جو تصویر ہے یہ انہوں نے غالبا "سب کہہ دو دن" منایا تها. لکهی گئی باتوں میں ربط اس لیے نہیں ہے کہ ہر کوئی جو بهی کہنا چاہتا تها. لکه دیا.
 
Top