زبردست۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ پیسے آئیں تو لوں۔ کیمرہ تو واقعی اس کا زبردست ہے۔میرے پاس نوکیا این 95 ہے اور اسی سے ہی کام چلا رہا ہوں کیونکہ سب کچھ تو ہے اس میں
ماوراء دل پر ہاتھ رکھ کر سنو کہ یہاں اس کی قیمت 41،700 روپے ہے۔ میری مانو تو قریبآ 20ہزار والا این 73 لو۔ ڈیزائن میں اچھا ہے۔ میرے دوست کے پاس یہ ہے موبائل لیکن تصویر کی کوالٹی کا نہیں پتہ، دعویٰ تو 3 اعشاریہ 2 ایم پی کا ہے۔زبردست۔ میں انتظار کر رہی ہوں۔ میرے پاس کچھ پیسے آئیں تو لوں۔ کیمرہ تو واقعی اس کا زبردست ہے۔
پاکستانی بھیا، پاکستان میں اس کی کیا قیمت ہے؟
شاہ فیصل صاحب نے درست لکھا ہے۔ موبائل فون کیمرا استعمال کرنا فوٹو گرافی کی توہین ہے۔ اور میگا پکسل کا تصویر کے معیار سے کوئی تعلق نہیں ہوتا یہ نام صرف کیمرے اور فون بنانے والی کمپنیاں اشتہاری مہموں میں استعمال کرتی ہیں۔
ساجد، اگر دیکھا جائے تو میرے لیے یہ کچھ سستا ہے۔ کیسے۔۔؟ کیونکہ ہماری طرف اسکی قیمت 6000 NOK ہے۔ جو 60،000 روپے بنتی ہے۔ اور میرے ذہن میں اتنے ہی تھی۔ لیکن یہ اچھا ہوا کہ پاکستان میں کچھ کم ہی ہے۔ میری وش لسٹ خامخواہ ہی لمبی ہوتی جاتی ہے۔ موبائل ابھی پچھلے سال لیا تھا۔ اب ویڈیو کیمرے کی باری ہے۔ اور لینے کے بعد ہی یہاں لکھوں گی۔