بدتمیز
محفلین
قدیر: کیمرہ صرف نائکن، کینن، سونی اور فیوجی کا لینا چاہیئے۔ اور لینے سے پہلے کیمروں کے ریویو ضرور پڑھیں۔ اس کے لئے بہترین سائٹ ڈیجٹل فوٹوگرافی ریویو ہے۔
آپ اس وقت کہاں تھے جب میں کیمرہ کیمرہ پکار رہا تھا۔
میں نے فیوجی چھوڑ کر پینا سانک لے لیا۔
میرا کیمرہ ہے Panasonic DMC-FZ7
سیل فون سے تصویر کھینچنا فوٹوگرافی کی توہین ہو نہ ہو لیکن کبھی کبھی ناگزیر ہوتا ہے۔ ایسے میں یہ بہت کام آتا ہے۔ اس لئے ایسے ہی موقع پر میں جھٹ اپنے سیم سانگ بلیک جیک سے تصویر لے لیتا ہوں۔
پاکستان میں ابو کے کالج کے زمانے کا ایک پن ہول کیمرہ بھی گھر پڑا ہوا تھا۔ اس سے کبھی تصویر تو نہیں لی لیکن اس کی سادگی بہت حیران کرتی تھی۔ اس کے بعد ایک 24 تصویروں والا سلم سا کیمرہ تھا جو مابدولت نے بچپن میں خراب کیا تھا۔ اس کے بعد ٹین ایج میں نے ساری کی ساری کینن سپر شاٹ میگا زوم 76 کے ساتھ گزاری۔ اس کا رزلٹ کیا کمال تھا۔ اور اب ہم نے پیناسانک لیا ہے۔
اب سب سے اہم بات جس کی وجہ سے پوسٹ کی۔ ابھی چند دنوں پہلے انڈیا کسی کو کیمرہ بھیجنا تھا تو مجھے سیل سے چلنے والے کیمرے ڈھونڈنے پڑے۔ کیا ایسا کوئی پورٹیبل آلہ ہے جس سے یہاں کے کیمرے پاکستان لے جا کر بھی چارج کئے جا سکیں؟ میرے پاس پاکستان میں تین تین کلو کے اڈاپٹر تھے جن سے ہم کام لیا کرتے تھے لیکن مجھے کوئی ہلکا پھلکا درکار ہے۔ اور اگر ایسی کوئی چیز ہے تو لوگ جو لیپ ٹاپ لے کر جاتے ہیں اس کا کیا کرتے ہیں؟ یا واپس جا کر اڈاپٹر ڈھونڈوں؟