آپ کب مرنے والے ہیں؟

نیرنگ خیال

لائبریرین
کونسی بوتل پیتے ہیں اپ ہمیں بھی بتائیں ہماری والی سے تو ایسا نہیں لگتا ڈبی گولڈ لیف کی پھونک گئے اور سارا دن کام کیا شام کو پھر بھی وہی اب تو مر جانا آسان لگتا ہے مجھے ۔ہمارے جینے نا جینے سے کسی کا کیا فائدہ صرف ہمیں عذاب مسلسل میں ڈال رکھا ہے زندگی نے :unsure:
گناہوں کی سزا دنیا میں مل رہی ہے۔ یا پھر بچہ کندن بن رہا ہے۔:laugh:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
اللہ خیر کرے کیا ہوا بھیا؟

بس جناب بہت بُرا ہوا، قتیل صاحب کا ایک شعر سنتے آئے ہیں بچپن سے کہ
محنت کبھی کسی کی اکارت نہیں گئی
اک بوند بوئیں گے تو سمندر اگائیں گے
مگر آج میری 2 سال کی محنت اکارت چلی گئی۔
مگر نا امیدی کیسے۔ واصف صاحب کہا کرتے تھے کہ
جو کرتا ہے اللہ کرتا ہے اور اللہ جو بھی کرتا ہے درست کرتا ہے۔
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
زندگی ایک بار ملتی ہے، اسے خوش دلی سے گزارو،
میری کیفیت دیکھ رہے ہیں آپ، آج میرا موڈ اتنا خراب تھا کہ مجھے اپنی قسمت اور محنت پہ یقین نہیں ہو رہا تھا کہ قسمت نے میرے ساتھ کیا کھیل کھیلا ہے، مگر اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔
ایسی باتیں کر کے نا شکرا مت بنیں۔
شکر کریں میرے بھائی اور دعا کریں کہ آپ کا آنے والا کل آج سے اچھا ہو۔
حوصلہ یارا حوصلہ۔ ایویں ہر گل نوں دل تے نئیں لئی دا۔ چل آجا چلیئے میلے تے:chill:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
حوصلہ یارا حوصلہ۔ ایویں ہر گل نوں دل تے نئیں لئی دا۔ چل آجا چلیئے میلے تے:chill:

جناب حوصلہ کر لیا ہے کہ اگر 2 سال کی محنت کے بعد بھی اللہ تعالیٰ نے مجھے وہ چیز نہیں دی تو اس میں میری ہی بھلائی ہے، وہ محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا۔ ہو سکتا ہے کہ جس چیز کے پیچھے میں آج بھاگ رہا ہوں وہ کل مجھے اس سے سو گنا زیادہ اچھی چیز دے دے۔
 

Muhammad Qader Ali

محفلین
السلام علیکم
جو لکھا اللہ پاک نے وہی قبول ہے
بس کلمہ ساتھ رہوں اور ساتھ جاؤں
اپنے ساتھ اپنوں کے لئے بھی یہی آرزو ہے
کہ وہ بھی مجھے اللہ کے حکم سے جنت الفردوس میں نظرآئیں
اور وہاں خوب دنیا کے بارہ میں گپ شب لگائیں۔
الحمدللہ
 

عسکری

معطل
ہو تو آپ کا بھی کچھ نہیں سکتا:)
خاتمہ تو ہو سکتا ہے نا ؟ کسی سے میں نے پوچھا تھا کہ آج کیا بنایا ہے کہنے لگا جناب مقبرہ بنایا ہے :Dوہ بھی ہماری طرح تنگ ہو گا میں نے پوچھا ہمارا کہ اپنا کہنے لگا دونوں کے لیے فٹ ہے :battingeyelashes:
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
Top