آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

محمداحمد

لائبریرین
مجھے غصّہ تب آتا ہے جب کوئی میری سادہ سی بات کا غلط مفہوم کریدتا ہے
(لیکن میرا غصّہ چند لمحوں کا ہوتا ہے ۔۔۔ باقی تو بحیثیت شاعر کڑھنا لکھا ہے تقدیر میں)

مغل بھائی!

ہمیں تو اس وقت بھی غصہ آتا ہے جب کوئی ہماری ٹیڑھی سی بات کا بہت سادہ مطلب لے لیتا ہے۔ یعنی بات کی تہہ تک رسائی نہیں کر پاتا۔ اور ہمیں (اپنی ہی ) بغلیں جھانکنی پڑتی ہیں۔
 

مغزل

محفلین
آپ کا معاملہ جلیبی کی طرح سیدھا ہے ،
خیر میرے معاملے قصور میرا ہی ہوتا ہے کہ
میری بات چیستاں ہوتی ہے ۔۔ ہر ایک تو سمجھنے سے رہا۔۔
:mogambo:
 

جیہ

لائبریرین
مجھے اس وقت بہت غصہ آتا ہے جب کوئی عذر لنگ بلکہ بچگانہ عذرلنگ پیش کرتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جس پر یہ مثال صادق آتا ہو

عذرِ گناہ بد تر از گناہ
 

مغزل

محفلین
اتفاق سے مجھے یہ تجربہ ہے جی جی ۔۔ مگر ۔۔۔ میں بدگمان نہیں ہوتا۔۔۔ اور نہ وضاحت طلبی کے تیروں سے ہلکان
 

شمشاد

لائبریرین
گرمی زیادہ ہو گئی، مانتا ہوں، لیکن کیا غصہ کرنے سے گرمی کم ہو جائے گی یا برقی رو بحال ہو جائے گی؟
 

ابو کاشان

محفلین
مجھے چند ایک مواقعوں کے علاوہ اکثر و بیشتر غصّہ آتا ہی رہتا ہے۔
میری مرضی کے خلاف کوئی کام ہو تو غصّہ اپنے عروج کو پہنچ جاتا ہے اور ایسا تو اکثر ہی ہوتا ہے۔ وقت اور حالات ہمارے غلام تو نہیں ہیں نا۔

ویسے میرے نام والے اکثر بندوں کو میں نے کافی تیز مزاج کا پایا ہے۔
اپنے شوکت خانم والے کرکٹر کو ہی دیکھ لیں۔ کچھ ایسا ہی حال یہاں بھی ہے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
ارے بھائی جب آپ کو غصہ آیا کرے تو پرشان نا ہوا کرے بس کھانا زیادہ کھایا کرے غصہ کم ہو جائے گا اور اگر کھانے کا وقت نا ہو تو پھر حوصلہ کھایا کرے
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
میں اور ساگر بھائی یہاں وارث بھائی اور اعجاز اختر صاحب سے شاعری کی کلاس لیے رہے ہیں اس سلسلے میں ، میں اعجاز صاحب اور وارث صاحب کے پیغام پڑھ رہا تھا تو کم از کم مجھے 5 دفعہ کبھی سر نے بولا لیا کبھی کوئی میرے پاس آ گیا تو مجھے پڑھنے میں خلل ہو رہا تھا اس وقت مجھے بہت غصہ آیا بہت زیادہ
تو پھرمیں نے سوچا آپ سے بھی پوچھوں آپ کو غصہ کب آتا ہے


دلچسپ دھاگہ ہے ، کچھ پیغامات پڑھے ہیں یہاں اچھے لگے ، فرصت نکال کے کسی دن سب پیغامات پڑھوں گی سب اراکین کے کہ کس کو کب غصہ آتا ہے :) :)
 

ابو کاشان

محفلین
ارے بھائی جب آپ کو غصہ آیا کرے تو پرشان نا ہوا کرے بس کھانا زیادہ کھایا کرے غصہ کم ہو جائے گا اور اگر کھانے کا وقت نا ہو تو پھر حوصلہ کھایا کرے

بھائی زیادہ کھانا کھانے سے آدمی بڑا بد نما ہو جاتا ہے۔
ویسے یہ ترکیب آپ کی بھابھی استعمال کرتی ہیں۔ غصّے میں خوب کھاتی ہیں اور میں خوش ہوتا ہوں۔ کیوں؟
وہ اس لیئے کہ وہ عام حالات میں بہت کم کھانے سے شغف رکھتی ہیں۔اس لیئے میں کہتا ہوں کہ کم از کم غصّہ تمہاری صحت کے لیئے تو اچھا ہے۔

ویسے مجھ میں غصّے کے علاوہ کوئی بڑی برائی نہیں پائی جاتی۔ (بقول آپ کی بھابھی کے۔ )
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top