آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
:)

السلام علیکم خرم ، دلچسپ لگی آپ کی بات ۔ کیا واقعی کم ہو جاتا ہو گا غصہ زیادہ کھانا کھانے سے
کسی کا میں‌کیا کہوں میرے ساتھ تو ایسا ہوتا ہے میں‌تو کھانا زیادہ کھاتا ہوں اور اپنے غصے کا غصہ نکالتا ہوں آپ ایک دفعہ چیک تو کرے

بھائی زیادہ کھانا کھانے سے آدمی بڑا بد نما ہو جاتا ہے۔
ویسے یہ ترکیب آپ کی بھابھی استعمال کرتی ہیں۔ غصّے میں خوب کھاتی ہیں اور میں خوش ہوتا ہوں۔ کیوں؟
وہ اس لیئے کہ وہ عام حالات میں بہت کم کھانے سے شغف رکھتی ہیں۔اس لیئے میں کہتا ہوں کہ کم از کم غصّہ تمہاری صحت کے لیئے تو اچھا ہے۔

ویسے مجھ میں غصّے کے علاوہ کوئی بڑی برائی نہیں پائی جاتی۔ (بقول آپ کی بھابھی کے۔ )

ہا ہاہا کیا بات ہے جی تو پھر بھابھی جی کے بارے میں کیا خیال ہے اوپر سرخ کیا ہوا جملہ
ہا ہاہا میں ابھی بتاتا ہوں ان کو
 
زینب

محفلین
یہ بھابھی کو زیادہ کھاتا دیکھ اپنا غصہ کم کرتے ہیں ۔۔۔۔چلو کھانے میں لگی رہے میں غصے سے بچا رہوں گا۔۔۔۔۔۔
 
ابو کاشان

محفلین
کسی کا میں‌کیا کہوں میرے ساتھ تو ایسا ہوتا ہے میں‌تو کھانا زیادہ کھاتا ہوں اور اپنے غصے کا غصہ نکالتا ہوں آپ ایک دفعہ چیک تو کرے

ہا ہاہا کیا بات ہے جی تو پھر بھابھی جی کے بارے میں کیا خیال ہے اوپر سرخ کیا ہوا جملہ
ہا ہاہا میں ابھی بتاتا ہوں ان کو

بھائی یہ بھی تو لکھا ہے کہ ان کو کھانے سے شغف نہیں اور غصّہ کم آتا ہے۔ تو بیلنس رہتا ہے۔

متواتر کھانے سے بندہ بد نما ہوتا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بھائی زیادہ کھانا کھانے سے آدمی بڑا بد نما ہو جاتا ہے۔
ویسے یہ ترکیب آپ کی بھابھی استعمال کرتی ہیں۔ غصّے میں خوب کھاتی ہیں اور میں خوش ہوتا ہوں۔ کیوں؟
وہ اس لیئے کہ وہ عام حالات میں بہت کم کھانے سے شغف رکھتی ہیں۔اس لیئے میں کہتا ہوں کہ کم از کم غصّہ تمہاری صحت کے لیئے تو اچھا ہے۔

ویسے مجھ میں غصّے کے علاوہ کوئی بڑی برائی نہیں پائی جاتی۔ (بقول آپ کی بھابھی کے۔ )

ابو کاشان بھائی ، لگتا تو نہیں کہ آ پ کو غصہ آتا ہو گا لیکن اگر بھابھی کا یہی خیال ہے تو پھر ٹھیک ہی ہو گا :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کسی کا میں‌کیا کہوں میرے ساتھ تو ایسا ہوتا ہے میں‌تو کھانا زیادہ کھاتا ہوں اور اپنے غصے کا غصہ نکالتا ہوں آپ ایک دفعہ چیک تو کرے

:)

خرم ، مجھے تو غصہ آتا ہی اتنی مشکلوں سے ہے کہ مجھے کوشش کرنا پڑتی ہے کہ کچھ دن تو رہ جائے
 
شمشاد

لائبریرین
کیوں تم سے کیوں لے لیں، تمہاری دفعہ کیا بلتے ہوئے تندور کی مٹی ملا لی تھی اللہ میاں نے؟
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
:)

خرم ، مجھے تو غصہ آتا ہی اتنی مشکلوں سے ہے کہ مجھے کوشش کرنا پڑتی ہے کہ کچھ دن تو رہ جائے
اللہ جی آپ کتنی اچھی ہیں اللہ کرے آپ کو کبھی غصہ نا آئے مجھے تو پتا نہیں‌کیا ہوجاتا ہے کل بھی اتنا غصہ آیا کب

آپ مجھ سے ادھار لے لیا کریں۔۔۔۔۔۔ہاہاہا اتنی ٹھنڈی مٹی سے بنا یا ہے آپ کو اللہ میاں نے:grin:

آپ کو کیوں‌غصہ آتا ہے لگتا ہے شمشاد بھائی والی بات ٹھیک ہے
 
ابو کاشان

محفلین
آخر ہم کو اتنا غصّہ آتا کیوں ہے؟
کیا ہم پاکستانی بہت زیادہ جذباتی ہیں؟
ہمیں ذہنی آسودگی حاصل نہیں؟
معاشی، معاشرتی، سماجی یا سیاسی، ہم کس بات سے پریشان ہیں؟

میری اہلیہ بحیثیت سوشیالوجی کی طالبہ کہتی ہیں کہ غصّہ موروثی بھی ہوتا ہے اور عاداتاً بھی۔ عادت بدلی جا سکتی ہے موروثیت نہیں۔
آپ کی کیا رائے ہے؟

موروثیت کے حوالے سے میں اپنے بارے میں بتاتا ہوں۔ (اللہ بخشے) میرے دادا غصّہ ور تھے۔ ابّو کو بھی غصّہ آتا ہے۔ میں نے اپنا بتایا۔اب یہ بات نوٹ کریں کہ دائیں طرف جو ننھّے میاں ہیں ان کو کس لیئے غصّہ آتا ہے؟ ان کے ہاتھ سے کوئی چیز لے لیں پھر جو یہ مٹّھیاں بند کر کے زور زور سے ہوں ہوں کرنا شروع کرتے ہیں۔ الامان الحفیظ۔ وہ چیز واپس دینا ہی پڑتی ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
غصہ آنا ایک فطری بات ہے، جب بھی کوئی طبیعت کے خلاف بات ہو گی، غصہ تو آئے گا ہی۔ غصہ تو ہر ذی روح کو آتا ہے۔
فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ برداشت کر لیتےہیں اور کچھ نہیں کر پاتے۔

آپ کی اہلیہ بحیثیت سوشیالوجی کی طالبہ کہتی ہیں کہ غصّہ موروثی بھی ہوتا ہے اور عاداتاً بھی۔ عادت بدلی جا سکتی ہے موروثیت نہیں، تو ٹھیک ہی کہتی ہوں گی۔
 
گرو جی

کچھ چیزوں‌کو آپ کنٹرول کر سکتے ہیں اور کچھ کو نہیں ۔
غصہ آپ کے بس میں بھی ہوتا ہے اور بس سے باہر بھی
 
راجہ صاحب

محفلین
غصہ آنا ایک فطری بات ہے، جب بھی کوئی طبیعت کے خلاف بات ہو گی، غصہ تو آئے گا ہی۔ غصہ تو ہر ذی روح کو آتا ہے۔
فرق اتنا ہے کہ کچھ لوگ برداشت کر لیتےہیں اور کچھ نہیں کر پاتے۔

آپ کی اہلیہ بحیثیت سوشیالوجی کی طالبہ کہتی ہیں کہ غصّہ موروثی بھی ہوتا ہے اور عاداتاً بھی۔ عادت بدلی جا سکتی ہے موروثیت نہیں، تو ٹھیک ہی کہتی ہوں گی۔

کہتی ہونگی کیا
ٹھیک ہی تو کہتی ہیں
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top