آپ کو غصہ کب آتا ہے ؟

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سویدا

محفلین
کوئی کام مکمل نہیں‌ہورہا اس لیے غصہ تو نہیں‌پر جھنجھلاہٹ ضرور ہورہی ہے
ویسے جھنجھلاہٹ کے لفظ سے انسپکٹرجمشید کے محمود اور فرزانہ یاد آگئے :)
 

خوشی

محفلین
مجھے تو وہ بلی یا کتا زیادہ سنجیدہ لگتے ھیں جو یہ دانت اٹھا کے لے جاتے ھیں
 
دانت کوئی اور اٹھا لے جائے پھر تو سنجدگی اچے اچھوں‌کی ہوا ہو جاتی ہے اور حواس باختگی کا شکار ہو جاتے ہین۔
 

فرذوق احمد

محفلین
مجھے اس وقت بہت بہت بہت غصہ آ رہا ہے ،، میئں اتنی دیر سے محفل میں بھاگ رہا ہوں مگر کسی نے پوچھا ہی نہیں کہ بھئی کیوں بھاگ رہے ہو بیٹھ کر کوئی بات ہی کر لو:frustrated:
 

شمشاد

لائبریرین
تو اس کا مطلب ہے تمہیں غصہ آیا ہوا ہے۔

غصہ نہ کیا کرو، یہ صحت کے لیے اچھا نہیں ہوتا۔
 

زینب

محفلین
مجھے ابھی غصہ آیا ہوا ہے سخت کہ اتنے دنوں بعد میں ائی ہوں محفل میں تو کوئی استقبال ہی نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
ہم نے تو ادھر سیدھی سڑک پر قالین بچھائے ہوئے تھے اور لوگ پھولوں کے ہار بھی لیکر کھڑے تھے، اب تم پیچھے والی گلی سے آ گئیں، تو کوئی کیا کرئے۔
 

زینب

محفلین
تو سب کو پتا تو ہے کہ میں کبھی بھی سیدھے راستے سے نہیں اتی تو لوگوں کو قالین ہی پچھلی گلی میں بچھانا چاہیئے تھا نا
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top