شمشاد بھائی آپکا اور میرا غصہ بالکل ملتا ہے مجھے بھی اس بات پر بہت غصہ آتا ہےمجھے غصہ ویسے کم ہی آتا ہے لیکن جب بھی باہر جا رہے ہوں تو اہل خانہ نکلنے میں دیر کر دیتے ہیں تو غصہ آتا ہے۔
میں تو جب بھی یہ تھریڈ دیکھتا ہوں بہت غصہ آتا ہے۔
شمشاد بھائی میرا یہ غصہ کنٹرول نہیں ہوتا پتہ نہیں کیوں میڈیکلیی میرا خیال ہے جب شوگر لیول کم ہوتا ہے تو بھوک کا احساس ہوتا ہے اور جب شوگر کم ہو غصہ ضرور آتا ہے شائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پپو بھائی مجھے کھانا نہ ملنے پر کم ہی غصہ آتا ہے، دیر سویر ہو ہی جایا کرتی ہے۔ آپ بھی اس بات پر غصہ نہ کیا کریں۔
شمشاد بھائی میرا یہ غصہ کنٹرول نہیں ہوتا پتہ نہیں کیوں میڈیکلیی میرا خیال ہے جب شوگر لیول کم ہوتا ہے تو بھوک کا احساس ہوتا ہے اور جب شوگر کم ہو غصہ ضرور آتا ہے شائد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں کھانا نہیں کھاتی اس دن۔۔۔اور اپنی ہمت سے بڑے کام کرتی ہوں جیسے پردے اتار کے ہاتھ سے دھونے بیٹھ جاں کچن کا سارا سامان نکال کے کچن کی دھلائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میرے گھر والوں کا خیال ہے کہ میںغصے میںبہت اچھے کام کرتی ہوں۔۔۔۔ویسے اس وقت میرے دماغ کا ڈھکن کوئی اٹھا کے دیکھے تو میرا خون ایسے ابل رہا ہو گا جیسے چائے کا پانی ابلتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
اچھا تو خیر سے آپ بھی انہی لوگوں میں شامل ہیں۔ ہیں جی۔
پپو بھائی مجھے کھانا نہ ملنے پر کم ہی غصہ آتا ہے، دیر سویر ہو ہی جایا کرتی ہے۔ آپ بھی اس بات پر غصہ نہ کیا کریں۔
جب کوئی کتاب اپنی جگہ پر نہ ملے تو شدید غصہ آتا ہے اور اسکا اظہار بھی کرتا ہوں اپنی بیوی پر، یقیناً غلط بات ہے لیکن اسکا فائدہ یہ ہوا ہے کہ اب میری بیوی، بچوں سمیت کسی کو بھی میری کتابوں کو ہاتھ نہیں لگانے دیتی، الحمد للہ۔
شمشاد بھائی خواتین کو تیار ہونے مین نکلنے میں دیر سویر ہو ہی جاتی ہے آپ بھی اس پر غصہ نہ کیاکریں
یہ کیا بات ہوئی بھلا، ہم پہ بھی ابو غصہ کرتے ہیں لیکن ہم تو ان کی کتابیں پڑھتے ہیں اور کبھی کبھی گم بھی کردیتے ہیں
اب ہوجاتی ہیں تو بندہ کیا کرے؟ آپ بھی بچوں اور بیوی کو نہ ڈانٹا کریں بری بات ہے۔ کتاب کا کیا ہے دوبارہ بھی آسکتی ہے
جی بات یہی ہے جو آپ کی سمجھ میں نہیں آئی یا میں سمجھا نہیں پایا
میرے بچے ابھی چھوٹے ہیں، سات اور پانچ سال کی عمروں کے دو بیٹے ہیں اور ایک پیاری سی بیٹی ہے ڈیڑھ سال کی، اور یہ میں نے کہیں نہیں لکھا کہ میں اپنے بچوں کو ڈانٹتا ہوں کتابوں سے، نہ جانے آپ نے کہاں سے پڑھ لیا توبہ توبہ ۔ انکی تو بلکہ میں حوصلہ افزائی کرتا ہوں جب وہ کسی کتاب میں اپنی دلچسپی دکھاتے ہیں۔ میرے سب بچوں کی فی الحال پسند مختلف انسائیکلوپیڈیاز ہیں جس میں سے وہ تصویریں دیکھتے رہتے ہیں میری موجودگی اور غیر موجودگی میں بھی، لیکن غصہ انکی والدہ پر اس وقت آتا ہے جب وہ میری غیر موجودگی میں کوئی کتاب پھاڑ دیتے ہیں یا کوئی کتاب ادھر ادھر کر دیتے ہیں۔ سو یہ حق تو میرا بنتا ہے کہ اپنی زوجہ محترمہ سے دست بدستہ عرض کروں کہ براہِ مہربانی ذرا اتنا سا خیال تو رکھ لیا کریں کہ بچے کتابیں پھاڑیں نا۔
وارث بھائی ایک بات تو بتائیں، بچے کتابیں پڑھ کر پھاڑتے ہیں یا پھاڑ کر پڑھتے ہیں؟
ظفری آپ بڑے کب ہوں گے -میں ابھی اتنا بڑا نہیں ہوا کہ میں کسی پر غصہ کر سکوں ۔۔ ہاں لوگ مجھ پر ضرور غصہ کرتے ہیں ۔ ۔۔۔۔