اگر ہم سے پوچھا جائے تو ہمیں تو زین فورو میں سب سے اچھا جو لگا ہے وہ ہے!
نبیل بھائی کی خوشی
کہ جب سے وی بلیٹن سے زین فورو پر منتقلی ہوئی ہے حضرت کی خوشی سے بانچھیں کھلی جارہی ہیں
اب اس سے اچھا فیچر بھلا کیا ہوگا کہ نبیل بھائی بہت زیادہ فرینڈلی ہوگئے ہیں
میرے پاس سسٹم میں صرف علوی نستعلیق ہی نصب ہے، لیکن فورم کا تِھیم اسے بھی استعمال نہیں کر رہا کیونکہ سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔
کچھ کلرز بہت ہلکے ہیں، پڑھنے میں دقت کا سامنا ہے
لیکن لگتا ہے کچھ فیسٹلیز ابھی غیر فعال کی ہوئی ہیں جن کی فعالیت کے بعد بہت ہی اچھا لگے گا ۔
ہم نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا اب آپ محفل کو علوی لاہوری نستعلیق میں دیکھ پا رہے ہیں؟
اسٹائل شیٹ میں تو multiple فانٹ نام ڈیفائن کئے جا سکتے ہیں لیکن ایڈیٹر کی jscript فائل میں ڈراپ ڈاؤن کیلیے صرف ایک ہی نام استعمال میں آ سکتا ہے۔ "نفیس ویب نسخ" نام سے یہ تین alternate فانٹ :سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔
بالکل دیکھ پا رہا ہوں۔ بس صرف وہ کارڈ، جو اراکین کے ناموں پر کِلک کرنے سے ظاہر ہوتا ہے، اُس میں علوی نستعلیق استعمال نہیں ہو رہا، باقی ہر جگہ موجود ہے۔
ویسے تو سب ٹھیک ٹھاک ہے۔
بس ایک عدد پورٹل مل جائے
اور ساتھ میں وقت کی مناسبت سے پوسٹس دیکھنے کی سہولت تو کیا ہی بات ہو۔
پہلی کے لیے شکریہ۔
دوسری اگر آپ کی سمجھ نہیں آئی
تو پھر شاید ہم ہی کچھ غلطی کررہے ہوں۔
وہ ہوتا ہے نہ۔
ایک گھنٹہ پرانے، ایک دن پرانے، دو دن پرانے، تین تین پرانے پیغامات وغیرہ وغیرہ۔
تازہ ترین پیغامات کئی صفحات پر محیط ہو سکتے ہیں۔ ان کو دور تک دیکھتے جائیں۔
اجاکس اور صفحے پر ریئل ٹائم تبدیلیاں