آپ کو نئی فورم کی کونسی فیچر پسند آئی ہے۔۔؟

وجی

لائبریرین
جو بھی پوسٹ ہوتی ہے تو اس پیغام کے دستخط کے نیچے دائیں طرف پوسٹ کرنے والے کا نام اور وقت لکھا ہوتا ہے
کیا وقت کسی اور جگہ آسکتا ہے اور کیا نام ہٹ سکتا ہے کیونکہ کبھی کبھی کنفیوشن ہوتی ہے کہ پسند کرنے والے اور پوسٹ کرنے والے کا نام پڑھنے میں
یا پھر اس وقت کا رنگ تبدیل کردیں
 
ہم آپ کے فیڈ بیک کی بے حد پذیرائی کرتے ہیں۔ کچھ باتوں کی بہتر وضاحت کی غرض سے ہم آپ کو ایک راز کی بات بتا دیں کہ فورم سبھی کو ایک جیسا نہیں دکھتا۔ مثلاً ہر پیغام کی نچلی سطر میں آپ کو دائیں جانب مرسل کا نام، وقت اور بائیں جانب پیغام نمبر (پرما لنک اور شئیر)، پسند کرنے اور جواب دینے کے روابط نظر آتے ہیں۔ جبکہ وہی سطر ناظمین کو کافی مختلف نظر آتی ہے۔ جس میں دائیں جانب سب سے پہلے ایک عدد چیک باکس پھر مرسل کا نام، وقت مراسلت اور اس کے بعد چھ مزید آپشن نظر آتے ہیں۔ اس لئے وہاں قدرے کم استعمال ہونے والے روابط کو نہایت ہلکے رنگوں میں رکھا جاتا ہے۔ اور ان کے رکھنے کا ایک بڑا مقصد سرچ انجن کی مدد کرنا بھی ہوتا ہے۔ ورنہ عام صارفین مرسل کا نام وہاں دیکھنے کے بجائے بغل میں موجود اوتار کے نیچے دیکھتے ہیں یا پھر اوتار سے ہی پہچان لیتے ہیں۔ رہا سوال مراسلت کے وقت کا تو وہ بوقت ضرورت، دانستہ ہی دیکھا جاتا ہے، ورنہ اس کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ اس میں وقت تھوڑی تھوڑی دیر میں تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔ اگر شوخ رنگ ہوا تو تبدیلی کے وقت تنگ کرے گا۔ :)

مینو وغیرہ جیسے متن کو چھوٹا رکھنا ہماری مجبوری ہے کیوں کہ شومئی قسمت سبھی صارفین کے پاس یکساں فونٹ اور زیادہ ریزولیوشن کے اسکرین دستیاب نہیں ہوتے۔ اس صورت میں بعض ضروری چیزین یا تو نظر نہیں آئیں گی یا پھر لے آؤٹ خراب ہوگا۔

جیسا کہ ہم نے آپ کو پچھلی تصویر میں دکھایا تھا کہ رنگوں کا کوئی بھی ایک بلاک تبدیل کرنے سے پورے فورم میں وہ رنگ جہاں کہیں بھی استعمال ہوا ہوگا، ہر جگہ تبدیلی آ جائے گی۔ اس لئے ایسی تبدیلی سے پہلے بہت ہی محتاط رہنا پڑتا ہے۔ :)

پھر کیا آپ کی فرمائش رد کر دی جائے گی؟ بالکل بھی نہیں! کیوں کہ ہر محفلین کی رائے اہم ہے۔ اور ہم اپنی بساط بھر کوشش کرتے ہیں کہ احباب پورے اعتماد اور استحقاق کے ساتھ محفلین ہونے کا فخر حاصل کر سکیں۔ اس کا حل ہمارے پاس یہ ہے کہ ان شاء اللہ ابتدائی تبدیلیوں اور ضروری فیچرز کے اضافے کے بعد محفل میں ایک سے زائد رنگوں میں تھیم دستیاب ہوں گے اور احباب اپنی پسند کے مطابق ان میں سے کسی کا انتخاب کر سکیں گے۔ لیکن ہمیں اس کام کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔ دیگر ترجیحات ابھی اس بات کی اجازت نہیں دے رہیں۔ :)

آپ نے اب تک محفل میں اپنا تعارف نہیں کروایا اور اسی وجہ سے کوئی آپ کو خوش آمدید بھی نہ کہہ سکا۔ محفل میں تعارف کا زمرہ موجود ہے۔ ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ محفلین کو اپنے بارے میں کچھ بتا سکیں۔ :)


چلیں جی ٹھیک ہے کہ کچھ دیر سے سہی مگر یہ کام ہو جا ےٰ گا۔ آپ فرنٹ پیج کو ہی دیکھ لیں، اس میں ایک طرف جو پینل ہے جس میں فورم کے اعداد و شمار نظر آ رہے ہیں وہ کتنے مدھم ہیں، مثلا آن لائن ممبرز کو دیکھنے کے لیے عینک کی ضرورت ہے۔
اور ہاں تعارف بھی کروا دیتا ہوں ابھی۔
 

mfdarvesh

محفلین
انٹرنیٹ ایکسپلورر میں محفل کی سکرول بار بائیں جانب آرہی ہے اور ٹائٹل بار میں اردو لنک نظر نہیں آرہا ہے
جیسا کہ:
mehfil.jpg

جبکہ فائرفاکس میں سب ٹھیک ہے سکرول بار دائیں طرف اور ٹائٹل بار میں اردو لنک نظر آرہا ہے
 

نبیل

تکنیکی معاون
سمت دائیں سے بائیں سیٹ ہوئی ہو تو انٹرنیٹ ایکسپلورر پر عمودی سکرول بار بائیں طرف ہی ظاہر ہوتی ہے۔ اور ایڈریس بار میں یو آر ایل کی یہ شکل بھی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں ہوتی ہے۔ یہ براؤزر ایشو ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
شکریہ
ویسے فائر فاکس میں سکرول بار دائیں جانب ہے بغیر کسی سیٹنگ کے
اس کا مطلب یہ ہوا کہ انٹرنیٹ ایکسپلوررمیں سکرول بار بائیں جانب ہی رہے گی :eek:
 

mfdarvesh

محفلین
signature.jpg


یہ وقت اور تدوین والی لائن کافی اوپر آرہی ہے، یہ اگر کل پیغامات کے سامنے ہوتی تو بہت اچھی لگتی
 
آج ہم نے اردو محفل میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت املا کی بہت ہی عام غلطیاں از خود درست کر دی جائیں گی۔ اور اس طرح کا سب سے پہلا فقرہ "السلام علیکم" کی مشہور زمانہ غلط املا کی درستگی کے حوالے سے شامل کیا گیا ہے۔ :)
 

وجی

لائبریرین
ایک اور فیچر جو شاید آپ لوگوں نے نوٹ کیا ہو۔
وہ یہ ہے کہ نئے موضوعات کی فہرست میں سے کسی بھی موضوع کے دھاگے کو کھولوں (بغیر اسکے آخری صفحے پر کلک کیے) تو وہ ٹھیک اس جگہ کھولے گا جو میں آخری بار کھولنے پر پڑھا تھا مطلب یہ کہ دوسرے صفحے پر پانچویں پوسٹ میں نے آخری بار کھولنے پر آخری تھی اور بعد میں اس دھاگے میں اور پوسٹ ہوچکی ہیں تو اگلی بار جب میں دھاگا کھولونگا تو وہ مجھے دوسرے صفحے کی پانچویں پوسٹ کے بعد کی پوسٹ دیکھائے گا
یعنی نئی محفل یاد رکھتی ہے کہ میں جو دھاگا دوبارہ کھول رہا ہوں اس سے پہلے جب میں نے دھاگا کھولا تھا تو آخری پوسٹ کونسی تھی
:)
 
آج ہم نے اردو محفل میں ایک نیا فیچر متعارف کروایا ہے جس کے تحت املا کی بہت ہی عام غلطیاں از خود درست کر دی جائیں گی۔ اور اس طرح کا سب سے پہلا فقرہ "السلام علیکم" کی مشہور زمانہ غلط املا کی درستگی کے حوالے سے شامل کیا گیا ہے۔ :)
بہت خوب ، يہ تو اچھا ہے۔
اسى سے ياد آيا علوى نستعليق خط ميں بعض الفاظ كى خود بخود تشكيل ہو جاتى ہے ليكن مطلق اور مطلقا كى لام پر جب خود بخود تشديد آتى ہے تو ..... بہت برا لگتا ہے۔
 
بہت خوب ، يہ تو اچھا ہے۔
اسى سے ياد آيا علوى نستعليق خط ميں بعض الفاظ كى خود بخود تشكيل ہو جاتى ہے ليكن مطلق اور مطلقا كى لام پر جب خود بخود تشديد آتى ہے تو ..... بہت برا لگتا ہے۔

اتفاقاً یہ چیز ہمارے اختیار میں نہیں ہے۔ فونٹ ساز اس کو درست کر کے نیا ورژن جاری کر سکتے ہیں۔ :)
 
جو بھی پوسٹ ہوتی ہے تو اس پیغام کے دستخط کے نیچے دائیں طرف پوسٹ کرنے والے کا نام اور وقت لکھا ہوتا ہے
کیا وقت کسی اور جگہ آسکتا ہے اور کیا نام ہٹ سکتا ہے کیونکہ کبھی کبھی کنفیوشن ہوتی ہے کہ پسند کرنے والے اور پوسٹ کرنے والے کا نام پڑھنے میں
یا پھر اس وقت کا رنگ تبدیل کردیں

در اصل یہ پوری لائن ایک اور جگہ مستعمل ہے۔ جہاں فورم میں موجود دھاگوں کی فہرست دکھائی جاتی ہے۔ اگر ایک جگہ سے حذف کریں گے تو وہاں بھی نام غائب ہو جائے گا جو کہ ایک خوشگوار تبدیلی نہیں کہی جا سکے گی۔ ویسے پسند کرنے والوں کا نام ایک علیحدہ خانے میں بارڈر کے اندر بارڈر سے گھرا ہوا ہے۔ :)
 
یہ وقت اور تدوین والی لائن کافی اوپر آرہی ہے، یہ اگر کل پیغامات کے سامنے ہوتی تو بہت اچھی لگتی

جن احباب نے دستخط شامل کر رکھے ہیں ان کے ساتھ یہ معاملہ نہیں ہے۔ اس ڈیزائن کو زیادہ چھیڑا نہیں جا سکتا ورنہ کئی براؤزرس میں یکساں نتائج ظاہر نہیں ہوں گے۔ :)
 

فہیم

لائبریرین
ہو سکتی ہے لیکن وہاں چوڑائی کم ہے۔ :)

چوڑائی کا کوئی ایسا پنگا نہیں۔
پہلے وی بلیٹن پر بھی سائیڈ پر ہی نمودار ہوتی تھیں۔
ابھی آپ دیکھیں کہ نیچے ہونے میں ایک تو ہمیں ویسے ہی پسند نہیں اور دوسرا وہاں تازہ ترین پیغامات کو لیے کر صرف لائنز ہی نمودار ہورہی ہیں۔
جبکہ سائیڈ میں ہونے پر یہ تعداد 8-10 تک ہوسکتی ہے۔
 
Top