آپ کو کچھ کہنا ہے؟

F@rzana

محفلین
ایک تو آپ کے محکمہ سراغ رسانی نے دماغ خراب کیا ہوا ہے

‘لیکن کبھی کبھی اسے تنہا بھی چھوڑدے‘
:lol: :lol: :lol:
 
جیہ

لائبریرین
ارے شمشاد بھائ آپ آگیے

خوش آمدید

اتنے دنوں سے آپ سعودی میں ہیں اور اب آیے ہیں محفل پر

ہم نے آک کو بہت مس کیا

اور مجھے آپ بہت یاد آیے۔ آپ کیسے ہیں ؟ سفر ٹھیک تھا۔ چھٹی منائ
وہاں سب لوگ کیسے تھے؟
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ جناب۔

سفر کی نہ ہی پوچھیں، اور پاکستان میں مہنگائی نے کمر توڑ دی۔ ابھی تک ہوش نہیں آ رہا، ہوش آنے پر داستان سناؤں گا۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
ارے شمشاد بھائ آپ آگیے

خوش آمدید

اتنے دنوں سے آپ سعودی میں ہیں اور اب آیے ہیں محفل پر

ہم نے آک کو بہت مس کیا

اور مجھے آپ بہت یاد آیے۔ آپ کیسے ہیں ؟ سفر ٹھیک تھا۔ چھٹی منائ
وہاں سب لوگ کیسے تھے؟

جی آ گیا ہوں۔ اور اتنے دنوں سے تو نہیں آیا ہوا، بس دو ہی تو دن ہوئے ہیں۔

چھٹی کیا منائی، بہت مصروفیت رہی وہاں پر، ذرا بھی وقت نہیں ملا آرام کرنے کا۔

اور باقی سب اراکین کیسے ہیں؟ اب آیا ہوں تو سب کا حال احوال تم ہی بتا دو۔
بابا کا کیا حال ہے؟ ٹھیک ہیں ناں؟
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
اور پاکستان میں مہنگائی نے کمر توڑ دی۔ ابھی تک ہوش نہیں آ رہا، ہوش آنے پر داستان سناؤں گا۔
واقعی :( یہ بات (مہنگائی) سارے سفر اور خوشی کا مزہ کرکرا کر دیتی ہے۔ بندہ اتنی چاہت سے اور اتنی خوشی سے جاتا ہے، لیکن جب مارکیٹ جائیں یا کچھ خریدنے کا موڈ ہو تو سب کچھ اتنی بری کوالٹی کا اور اتنا مہنگا کہ الحفیظ الامان :(
 
شمشاد

لائبریرین
باجو اور ماوراء کا کیا حال ہے؟ اور باقی سب اراکین کیسے ہیں؟ کتنے نئے اراکین بنے؟ اعجاز بھائی کیسے ہیں، فرداّ فرداّ سب کا حال احوال پوچھ لیتا ہوں۔
 
امن ایمان

محفلین
السلام علیکم شمشاد چا
میں امن۔۔۔آپ کو یاد ہوں نا یا بھول گئے۔۔؟؟ کیسے ہیں آپ۔۔؟ بہت اچھا لگا آپ کو ایک دم سے یہاں دیکھ کر۔۔۔اب تفصیل سے بتایے گا کہ کیسے گزرے دن۔۔۔اور ہاں آپ نے محفل کو مِس کیا اگر کیا تو کتنا مِس کیا؟ : )
 
ماوراء

محفلین
شمشاد نے کہا:
F@rzana نے کہا:
مجھے تو ایک ہی وجہ سمجھ آ رہی ہے یعنی ‘ بال کی کھال نکالنا‘ ہاہاہا

شمشاد بھائی آپ ہیں کہاں ں ں ں ں ں ؟؟؟ :lol:

یہ لیں آپ نے یاد کیا اور میں حاضر۔

السلام علیکم اہلیانِ محفل۔

واؤ۔۔ شمشاد بھائی آئیں ہیں۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا ہی نہیں۔ ابھی جانے لگی تو آپ کا نام اچانک نظر آ گیا۔ لیکن آپ کو ہم نے بہت مس کیا تھا۔ :(

ویلکم بیک شمشاد بھائی۔
ابھی میں چلی۔ پھر بات ہوتی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
ارے شمشاد بھائ آپ آگیے

خوش آمدید

اتنے دنوں سے آپ سعودی میں ہیں اور اب آیے ہیں محفل پر

ہم نے آک کو بہت مس کیا

اور مجھے آپ بہت یاد آیے۔ آپ کیسے ہیں ؟ سفر ٹھیک تھا۔ چھٹی منائ
وہاں سب لوگ کیسے تھے؟

جی آ گیا ہوں۔ اور اتنے دنوں سے تو نہیں آیا ہوا، بس دو ہی تو دن ہوئے ہیں۔

چھٹی کیا منائی، بہت مصروفیت رہی وہاں پر، ذرا بھی وقت نہیں ملا آرام کرنے کا۔

اور باقی سب اراکین کیسے ہیں؟ اب آیا ہوں تو سب کا حال احوال تم ہی بتا دو۔
بابا کا کیا حال ہے؟ ٹھیک ہیں ناں؟

شمشاد بھائ یہاں سبھی اچھے ہیں خیریت سے ہیں۔ نبیل بھائ اور محب بھائ ابھی تک چھٹی پر ہیں۔ محب کبھی کبھی آتے ہیں مہوش بہن بھی اب باقاعدہ آتی ہیں محفل پر۔

میرے بابا بھی اچھے ہیں آپ کی دعا سے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تھوڑی سی بیمار ہوگئ تھی۔۔ اب اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں ۔۔ ٹائفائڈ ہو گیا تھا
 
تفسیر

محفلین
.
خدا شکر ہےشمشاد بھائ آپ واپس آگے شادی کا دفتر بند پڑا ہے۔
آپ کا منیجر پیسے لے کر بھاگ گیا۔
 
شمشاد

لائبریرین
امن ایمان نے کہا:
السلام علیکم شمشاد چا
میں امن۔۔۔آپ کو یاد ہوں نا یا بھول گئے۔۔؟؟ کیسے ہیں آپ۔۔؟ بہت اچھا لگا آپ کو ایک دم سے یہاں دیکھ کر۔۔۔اب تفصیل سے بتایے گا کہ کیسے گزرے دن۔۔۔اور ہاں آپ نے محفل کو مِس کیا اگر کیا تو کتنا مِس کیا؟ : )

میں کیسے بھول سکتا ہوں امن، ایک ہی تو میری بھتیجی ہے محفل میں اور وہ تم ہی ہو۔ اور مِس تو میں نے سبکو بہت کیا لیکن محفل پر نہ آ سکا۔
 
شمشاد

لائبریرین
ماوراء نے کہا:
شمشاد نے کہا:
F@rzana نے کہا:
مجھے تو ایک ہی وجہ سمجھ آ رہی ہے یعنی ‘ بال کی کھال نکالنا‘ ہاہاہا

شمشاد بھائی آپ ہیں کہاں ں ں ں ں ں ؟؟؟ :lol:

یہ لیں آپ نے یاد کیا اور میں حاضر۔

السلام علیکم اہلیانِ محفل۔

واؤ۔۔ شمشاد بھائی آئیں ہیں۔ میں نے ادھر ادھر دیکھا ہی نہیں۔ ابھی جانے لگی تو آپ کا نام اچانک نظر آ گیا۔ لیکن آپ کو ہم نے بہت مس کیا تھا۔ :(

ویلکم بیک شمشاد بھائی۔
ابھی میں چلی۔ پھر بات ہوتی ہے۔

ہیں تم ابھی یہیں ہو؟ میں تو سمجھ رہا تھا کہ سدھار چکی ہو گی اگلے گھر، لیکن تم نے بھی شاید قسم کھائی ہوئی ہے کہ محفل سے نہیں جانا۔

خیر شکریہ تمہارا بہت بہت۔
 
شمشاد

لائبریرین
تفسیر نے کہا:
.
خدا شکر ہےشمشاد بھائ آپ واپس آگے شادی کا دفتر بند پڑا ہے۔
آپ کا منیجر پیسے لے کر بھاگ گیا۔

جی شکریہ، اور دفتر کھولتے ہیں، اور آپ نے منیجر کو پیسے دیئے ہی کیوں تھے، سیدھا بنک میں جمع کروا کے اس کو صرف رسید دینی تھی۔
 
شمشاد

لائبریرین
جیہ نے کہا:
شمشاد نے کہا:
جیہ نے کہا:
ارے شمشاد بھائ آپ آگیے

خوش آمدید

اتنے دنوں سے آپ سعودی میں ہیں اور اب آیے ہیں محفل پر

ہم نے آک کو بہت مس کیا

اور مجھے آپ بہت یاد آیے۔ آپ کیسے ہیں ؟ سفر ٹھیک تھا۔ چھٹی منائ
وہاں سب لوگ کیسے تھے؟

جی آ گیا ہوں۔ اور اتنے دنوں سے تو نہیں آیا ہوا، بس دو ہی تو دن ہوئے ہیں۔

چھٹی کیا منائی، بہت مصروفیت رہی وہاں پر، ذرا بھی وقت نہیں ملا آرام کرنے کا۔

اور باقی سب اراکین کیسے ہیں؟ اب آیا ہوں تو سب کا حال احوال تم ہی بتا دو۔
بابا کا کیا حال ہے؟ ٹھیک ہیں ناں؟

شمشاد بھائ یہاں سبھی اچھے ہیں خیریت سے ہیں۔ نبیل بھائ اور محب بھائ ابھی تک چھٹی پر ہیں۔ محب کبھی کبھی آتے ہیں مہوش بہن بھی اب باقاعدہ آتی ہیں محفل پر۔

میرے بابا بھی اچھے ہیں آپ کی دعا سے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں تھوڑی سی بیمار ہوگئ تھی۔۔ اب اللہ کے فضل سے ٹھیک ہوں ۔۔ ٹائفائڈ ہو گیا تھا

اللہ کا شکر ہے کہ تم ٹھیک ہو، ویسے کوئی بدپرہیزی کی ہو گی۔

اور شگفتہ صاحبہ اور فرزانہ صاحبہ اور سارا، سارہ، زکریا بھائی، فریب، رضوان، شاکر بھائی، شمیل، نبیل بھائی، راجا صاحب، ظفری بھائی، وہاب بھائی اور پاکستانی بھائی، اور یہ فیصل کے نام کے آگے ‘مرحوم‘ کس نے لکھ دیا، اور ثناء اللہ بھائی تو شادی کر کے گُم ہی ہو گئے، اور بھی بہت سارے اراکین، سب کو بہت بہت سلام۔

اور کئی ایک سے تو علیک سلیک ہو ہی گئی ہے۔
 
F@rzana

محفلین
سب کی جانب سے‘ وعلیکم السلام ‘ شمشاد بھائی
پتہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کے بغیر محفل کی ساری ہنگامہ آرائیاں ادھوری تھیں!
 
F@rzana

محفلین
۔

سب کی جانب سے‘ وعلیکم السلام ‘ شمشاد بھائی
پتہ ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آپ کے بغیر محفل کی ساری ہنگامہ آرائیاں ادھوری تھیں!
 
Top