آپ کو کچھ کہنا ہے؟

جواب

مجھے تو کشور کا ایک گیت یاد آرہا ہے


کہنا ہے کہنا ہے
آج تم سے یہ پہلی بار
تم ہی تو لائی ہو جیون میں میرے
پیار پیار پیار
 

شمشاد

لائبریرین
(کہنا ہے کہنا ہے
آج تم سے یہ پہلی بار
تم ہی تو لائی ہو جیون میں میرے
پیار پیار پیار)

اگر برا نہ منائیں تو تھوڑی سی تبدیلی کر دوں اور اس طرح سے پڑھ لیں کیونکہ پیار کو پاکستان میں پیاز اور چینی کی قیمتوں میں کمرتوڑ چڑھائی اور مہنگائی کی وجہ سے پسِ پشت ڈال دیا گیا ہے :

کہنا ہے کہنا ہے
آج تم سے یہ پہلی بار
تم ہی تو لائی ہو جیون میں میرے
پیاز پیاز پیاز، چینی چینی چینی
 
جواب

پیاز کا تو کچھ کہہ نہیں سکتا لیکن چینی پر اتفاق ہوسکتا ہے۔ کیونکہ چینی آج کل سونے کے بھاو مشکل سے مل رہی ہے۔ اور دوسری طرف پاکستانی چینی بھائی بھائی
 

شمشاد

لائبریرین
کچھ افاقہ ہوا چینی کی قیمتوں میں کہ ابھی تک وہی صورتحال ہے؟

اب پیٹرول کی قیمت نے کمر توڑ دی ہو گی :cry:
 

قیصرانی

لائبریرین
ایک من ہلچل میری طرف سے بھی قبول ہو(ہاتھی ہوں، پاؤ یا کلو سے کام نہیں چلے گا)۔
بے بی ہاتھی
 

رضوان

محفلین
واقعی کہاں سے اتنی پرانی چیزیں ڈھونڈ نکالتے ہیں؟
ایک من ہل چل واہ صاحب (قیصرانی صاحب) :lol: تھوڑا سا ہی حصہ ڈالا ہے سارا دھاگہ الار کردیا آپ نے
 

شمشاد

لائبریرین
الار کا مطلب پتہ ہے نا سبکو

یہ رضوان بھائی بھی کیسے کیسے الفاظ لے آتے ہیں :idea:
 

رضوان

محفلین
سارا آپ کی صحبت کا فیض ہے :?
ویسے یہ آپ نے کوئی طنز تو نہیں کیا۔ بندہ خوش ہوتا پھرے اور اصل میں۔۔۔۔۔۔۔۔
 

رضوان

محفلین
آپ نے وہ Funny تصویر تو ضرور دیکھی ہوگی جس میں ایک گدھا اپنی گدھاگاڑی پہ لدے بوجھ کی وجہ سے ہوا میں معلق ہے۔ اور اس کا مالک بمع تماشائیوں کے اسکی منت سماجت کر رہے ہیں کہ نیچے آجاؤ تم اس گدھا گاڑی سمیت اڑان نہیں بھر سکتے کیونکہ تم گدھے ہو 130- C نہیں۔
تو یہ صورت اُلار کی وجہ سے پیش آتی ہے۔ تانگے والے دو سواری پیچھے بٹھائیں تو تیسری کو اپنی بغل میں بیٹھنے کی دعوت دیتے ہیں۔ اور خود ڈنڈے پہ جا بیٹھتے ہیں۔
جب مصری ٹیچر اپنی چھٹیاں گزارنے سعودیہ سے واپس مصر تشریف لے جارہے ہوتے ہیں تو پرانی مرسڈیز گاڑیوں کے چھت پر انہوں نے ٹرک برابر سامان لادا ہوتا ہے۔ اس سامان کے بوجھ اور سامنے کی ہوا سے گاڑی کا اگلا حصہ ایسے اٹھا ہوتا ہے جیسے گاڑی کی باچھیں چری جا رہی ہوں بوجہ “ الار “
باقی تشریح اپنے قریبی کوچوان سے طلب کریں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رضوان نے کہا:
سارا آپ کی صحبت کا فیض ہے :?
ویسے یہ آپ نے کوئی طنز تو نہیں کیا۔ بندہ خوش ہوتا پھرے اور اصل میں۔۔۔۔۔۔۔۔

رضوان بھائی میں ایسی گستاخی کر سکتا ہوں بھلا، مجھے پتہ تھا کہ کچھ اراکین کو اس کا مطلب معلوم نہیں ہو گا۔ اب دیکھ لیں جوجو کو اس کا مطلب نہیں پتہ تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
قیصرانی نے کہا:
جویریہ مسعود نے کہا:
الار کا مجھے نہیں پتہ۔۔۔ کہ کس کو کہتے ہیں
الار کا سرائیکی میں‌آنور، اردو میں‌توازن اور انگریزی میں بیلنس ترجمہ بنتا ہے۔شمشاد بھائی ٹھیک کہا ناں؟
بے بی ہاتھی

جی بالکل صحیح کہا، جوجو پشتو میں کیا کہتے ہیں، اگر شاہ جی مل گئے تو پوچھ کے بتاتا ہوں، ویسے امید ہے سمجھ تو گئی ہو گی۔
 

قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی میں‌نے اُلار کی تصویر لگانی ہے، تھوڑی سی مختلف اس سے جو آپ نے بتائی۔ کیسے لگاؤں؟
بے بی ہاتھی
 

قیصرانی

لائبریرین

یہ ہوتا ہے اُلار۔ اوپر والی تصویر پرانے اور نچلی تصویر موجودہ زمانے کی ہے۔
بے بی ہاتھی
 
Top