آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

راشد احمد

محفلین
ایک بھائی نے سب سے پہلے پاکستان پڑھنے کا مشورہ دیا تھا۔میں سب سے پہلے پاکستان پڑھ رہا ہوں اور میری ہنسی چھوٹ رہی ہے مشرف کے کارنامے پڑھ کر
 

ف۔قدوسی

محفلین
السلام علیکم میں یہ کتاب پڑھ چکی ہوں(عید کے بعد ختم ہوئ)۔۔۔۔یہ گوانتا نامو پہ لکھی گئ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کتاب انگلش میں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پر میں نے امت اخبار میں اردو میں پڑھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
352hmdl.jpg
 

جیہ

لائبریرین
آج کل میرا رحجان مغل تاریخ کی طرف ہے ۔ پچھلے 6 ہفتوں میں یہ کتابیں پڑھیں

توزک بابری۔ ظہیر الدین بابر کی خودنوشت اصل کتاب ترکی میں لکھی گئی تھی۔
ہمایوں نامہ۔ شہنشاہ اکبر کی فرمائش پر نصیر الدین بابر کی بہن گلبدن بیگم نے یہ کتاب لکھی مر افسوس کہ یہ نامکمل ہے ۔ہمایوں کی پیدائش سے لے کر شیرشاہ سوری کے ہاتھوں دربدر ہونے کے بعد ایران چلے جانے تک کی داستان ہے
شاہجہان نامہ۔ ملا صالح کمبوہ کا لکھا گیا تذکرہ۔ شاہجہان کی پیدائش سے وفات تک کے حالات درج ہیں
اورنگزیب۔۔۔ شبلی نعممانی اور ایک ہندو مورخ کے دو مقالوں کو ڈاکٹر مبارک علی نے ایک دیباچے کے ساتھ جمع کیا ہے۔ دونوں میں اورنگزیب عالمگیر کا دفاع کیا گیا ہے

افسوس کہ توزک جہانگیری کسی نے میری لائبریری سے چرالی ہے ورنہ ساری مغل تاریخ مکمل ہو جاتی
 

جیہ

لائبریرین
بالکل اگر آپ عنایت فرمادیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔:) میرے پاس نہیں ہے

اور ہاں آئین اکبری کے متعلق کیا خیال ہے۔ میرے پاس ہے 3 جلدوں میں
 

محمد وارث

لائبریرین
عنایت کیسے فرماؤں؟ :)

"آئین اکبری"، وہ مجھے آپ عنایت فرما دیں، بدلے میں خاص آپ کیلیے سر سید احمد کی تصحیح کردہ آئین اکبری پر غالب کی منظوم فارسی تقریظ، جو اتنی تند و تلخ تھی کہ سید احمد نے اسے کتاب میں شامل ہی نہیں کیا اور ناراض ہو گئے۔

مُردہ پروردن مبارک کار نیست
خود بگو، کاں نیز جُز گفتار نیست؟

(مردہ پروری مبارک کام نہیں ہے، تم خود ہی کہو کہ کیا یہ سب صرف باتیں ہی باتیں نہیں ہیں؟)

یا پھر ملا عبدالقادر بدایونی کی 'منتخب التواریخ' :)
 

جیہ

لائبریرین
مگر ابہام اب ہے کہ مبتدا ہے اور خبر نہیں ۔۔۔ یعنی کہ استفہام کس لئے کیا واقعی خوش فہمی میں رہوں کہ کتاب مل جائے گی؟ :hurryup:
 

محمد وارث

لائبریرین
میں تو اس ابہام کو ایہام سمجھ رہا تھا اور یہ استفہام اسی لیے تھا کہ کتاب آپ کو کس طرح ارسال کروں، :)
 

نعمان برنی

محفلین
Muslims and the West: Encounter and Dialogue
Editors: Zafar Ishaq Ansari and John L. Esposito

آج کل مذکورہ بالا کتاب زیرَ مطالعہ ہے۔ اکتوبر 1997 میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی، اسلام آباد میں ایک سیمینار اس موضوع پر منعقد ہوا تھا۔ یہ کتاب اُس سیمینار میں پیش کردہ 12 منتخب مقالاجات کا مجموعہ ہے۔ اسلام اور مغرب کے مابین 14 صدیوں پر محیط تعلقات کو سمجھنے اور سمجھانے کی ایک عمدہ باہمی کاوش ہے جس میں طرفین کی جانب سے بےلاگ انداز اپنایا گیا ہے۔
 
Top