آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

سعادت

تکنیکی معاون
مجھے ایمازان پر اس کا لنک نہیں مل سکا۔ کیا آپ کوئی لنک فراہم کر سکتے ہیں ؟
ایمازان پر ملنا تو مشکل ہے۔ کتاب کے پبلشر وین‌گارڈ بُکس ہیں، اور ان کی ویب‌سائٹ پر متعلقہ صفحہ یہ رہا۔

کچھ اور روابط: ڈان؛ دا فرائیڈے ٹائمز پر اس کتاب سے متعلق ندیم فاروق پراچہ کا انٹرویو؛ گُڈ رِیڈز
کیا یہ کتاب ان واقعات اور تجزیات کا خلاصہ ہے جس کا احاطہ ندیم ایف پراچہ اپنے کالم میں عموماً کرتے رہتے ہیں ؟
جی، کافی حد تک۔
 
زیک

مسافر
انگریزی میں
دونوں طرح کی۔ خریدنے کے لئے بھی اور آن لائن پڑھنے کے لیے بھی۔ میرے بچے بھی پڑھتے ہیں۔ اور خود میں بھی آج کل کوئی اچھا سا ناول پڑھنا چاہتی ہوں۔
پراجیکٹ گٹنبرگ میں کافی کلاسک لٹریچر ہے۔ البتہ بہت سی کتب کی فارمیٹنگ بہت بنیادی ہے۔ مفت کی بجائے کچھ معمولی قیمت میں اس کی بہت سی کتب اچھی فارمیٹنگ میں ایمزون وغیرہ پر مل جاتی ہیں۔

ماڈرن ناول میں اگر genre بتائیں کہ کونسی پسند ہیں۔
 
یہ سافٹ کاپی ہے یا کتاب کی شکل میں ؟

کیسی لکھی ہوئی ہے ؟
کتاب ہے۔
بک کارنر جہلم کی شائع کردہ ہے۔
اچھے انداز میں لکھی گئی ہے۔ پہلا ایڈیشن ١٩٠٠ کے آس پاس شائع ہوا تھا تو اس میں ایسے الفاظ تھے جو اب مستعمل نہیں رہے، تو اس جدید ایڈیشن میں ان الفاظ کی تسہیل کر دی گئی ہے۔ اسی طرح فارسی اور عربی اشعار کی درستگی اور ساتھ ترجمہ بھی کر دیا گیا۔
یاد رہے مصنف نے تاریخ میں اعلی تعلیم کیمبرج انگلستان سے حاصل کی۔
کتاب میں مغربی مصنفین کی ہسپانیہ پر لکھی گئی کتب سے بھی خوب استفادہ کیا گیا ہے اور مغربی مصنفین کے بہت سے بے بنیاد الزامات کا مدلل احاطہ بھی کیا گیا ہے۔

کتاب کے آخر میں مشکل الفاظ کی تشریح و معانی ایک علیحدہ باب کی صورت میں مہیا کر دی گئی ہے۔

کتاب میں اندلس کی کچھ تصاویر بھی شامل ہیں۔

کتاب مارکیٹ میں دونوں اچھی اور ہلکی کوالٹی میں دستیاب ہے۔
مگر میں نے کم قیمت والا ایڈیشن خریدا ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ سافٹ کاپی ہے یا کتاب کی شکل میں ؟

کیسی لکھی ہوئی ہے ؟
اندلس کی تاریخ چونکہ صدیوں پر محیط ہے اس لیے ایک عام ضخامت کی ایک جلد میں اس تاریخ کو بند کرنا کوزے میں دریا بند کرنا تو ہے لیکن قاری بہت سے کرداروں کے پس منظر سے محروم رہ جاتا ہے، اور بہت سے واقعات اجمالا بیان ہوئے ہیں، اور معلومات اتنی پے در پے اور مختصر مختصر ہیں کہ قاری ان بھول بھلیوں میں کھو جاتا ہے۔ ہاں اگر پہلے سے اندلس کی تاریخ پر خاطر خواہ مطالعہ ہو تو مصنف کے قدم سے قدم ملائے جا سکتے ہیں!
 
محمد وارث

لائبریرین
انگریزی میں
دونوں طرح کی۔ خریدنے کے لئے بھی اور آن لائن پڑھنے کے لیے بھی۔ میرے بچے بھی پڑھتے ہیں۔ اور خود میں بھی آج کل کوئی اچھا سا ناول پڑھنا چاہتی ہوں۔
پاکستان میں لبر ٹی بُکس ، کراچی اور ریڈنگز، لاہور دو اچھے آن لائن ادارے ہیں، پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلوری پر کتابیں بھیج دیتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
پاکستان میں لبر ٹی بُکس ، کراچی اور ریڈنگز، لاہور دو اچھے آن لائن ادارے ہیں، پورے پاکستان میں کیش آن ڈیلوری پر کتابیں بھیج دیتے ہیں۔
پاکستان سے باہر بھی بھیجنے کی کوئی سہولت ہے؟ چند ایک آن لائن شاپس دیکھی تھیں مگر بہت مہنگی تھیں، کتاب کی قیمت بھی کئی گنا زیادہ اور ڈاک خرچہ بھی زیادہ
 
محمد وارث

لائبریرین
پاکستان سے باہر بھی بھیجنے کی کوئی سہولت ہے؟ چند ایک آن لائن شاپس دیکھی تھیں مگر بہت مہنگی تھیں، کتاب کی قیمت بھی کئی گنا زیادہ اور ڈاک خرچہ بھی زیادہ
بھیج تو شاید دیں لیکن ڈاک خرچ واقعی بہت زیادہ ہوگا۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بھیج تو شاید دیں لیکن ڈاک خرچ واقعی بہت زیادہ ہوگا۔
میں نے ایک جگہ دیکھا تھا کہ اگر کتاب کی اصل قیمت 5 ڈالر بنتی ہے تو وہ کتاب 25 یا 30 ڈالر کی بیچی جا رہی تھی۔ ڈاک خرچ اس کے علاوہ تھا۔ لگ بھگ پینتالیس سے پچاس ڈالر کی ایک کتاب جا پڑتی تھی۔ پھر یہ سوچ کر رک گیا کہ دس کتابوں کی قیمت میں پاکستان کا چکر لگ جائے گا اور آتے ہوئے یہ کتب بھی ساتھ لائی جا سکتی ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
پراجیکٹ گٹنبرگ میں کافی کلاسک لٹریچر ہے۔ البتہ بہت سی کتب کی فارمیٹنگ بہت بنیادی ہے۔ مفت کی بجائے کچھ معمولی قیمت میں اس کی بہت سی کتب اچھی فارمیٹنگ میں ایمزون وغیرہ پر مل جاتی ہیں۔

ماڈرن ناول میں اگر genre بتائیں کہ کونسی پسند ہیں۔
میں نے انگریزی کے ناول بہت کم پڑھے ہیں۔ البتہ مجھے جاسوسی ناولوں کے تراجم ہمیشہ پسند رہے ہیں۔اِس لیے اگر کوئی اچھے سے جاسوسی اور سسپینس سے بھرپور ناولز بتا سکیں تو بہت مہربانی ہوگی۔:)
 
زیک

مسافر
میں نے انگریزی کے ناول بہت کم پڑھے ہیں۔ البتہ مجھے جاسوسی ناولوں کے تراجم ہمیشہ پسند رہے ہیں۔اِس لیے اگر کوئی اچھے سے جاسوسی اور سسپینس سے بھرپور ناولز بتا سکیں تو بہت مہربانی ہوگی۔:)
John le Carre کا کوئی ناول۔

اگر شرلاک ہومز نہیں پڑھا تو میری بیٹی کو کافی پسند ہے اور تمام کہانیاں اکٹھی ای بک کی صورت دستیاب بھی ہیں۔
 
محمدظہیر

محفلین
میں نے انگریزی کے ناول بہت کم پڑھے ہیں۔ البتہ مجھے جاسوسی ناولوں کے تراجم ہمیشہ پسند رہے ہیں۔اِس لیے اگر کوئی اچھے سے جاسوسی اور سسپینس سے بھرپور ناولز بتا سکیں تو بہت مہربانی ہوگی۔:)
Sherlock Holmes جاسوسی سسپینس میں ایک نمبر ہے باجی۔ اگر کتاب پڑھنے کا موقع نہیں ملا تو کم از کم Jeremy Bret کی ویڈیو سیزیز دیکھ سکتی ہیں۔ :)
 
سادات

محفلین
یہاں محفل پر ہی کسی دوست نے ایلف شفق کی "فورٹی رولز آف لو"کا ذکر کیا تھا۔ اسےپڑھنے کا موقع ملا۔ بہت لطف آیا۔ صوفی ازم کے حوالہ سے اچھی کتاب ہے ۔ کہانی میں ربط بھی ہے ۔
 
قیصرانی

لائبریرین
آج Russ Baker کی کتاب Family of Secrets کا پری ویو دیکھا ہے۔ دلچسپ لگ رہی ہے۔ شاید آج خرید لوں
امریکی صدور بش کے خاندان کے عروج کی پس پردہ داستان ہے
 
Top