آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

زین

لائبریرین
حیرت کی بات نہیں ، مجھے یہ بات ابھی سمجھ آئی کہ تمہیں نیند نہیں آرہی ہے اسی لئے کتاب کھول کر بیٹھ گئی ہو
 
جیہ

لائبریرین
70 روزہ جلا وطنی کے دوراں یہ کتابیں پڑھیں

1۔محاکمہ ۔دیوان غالب نسخہ لاہور مسروقہ
2۔ ہاشم ندیم کا مشہور ناول ۔عبد اللہ۔ دو مرتبہ پڑھا
3۔ عشق کا عین از علیم الحق حقی
4۔ علی پور کا ایلی از ممتاز مفتی۔ خاص متاثر نہیں کیا اس ناول نے
5۔ موت کی آہٹ از ابن صفی
5، 6 ۔ عمران سیریز کی دو کتابیں از مظہر کلیم
7۔ رام بابا سکسینہ کی مشہور انگریزی تصنیف ہسٹری آف اردو لیٹریچر کا اردو ترجمہ ۔
یہ کتاب ایک نایاب کتاب ہے۔ مجھے اتوار بازار میں پرانی کتابوں کے دکان سے ملا۔ ترجمہ مرزا حسن عسکری نے 1929 میں کیا ہے اصل تصنیف
1926 میں چھپی تھی۔ اس کتاب کی خآص بات درجنوں شعرا اور ادبا کے اصل فوٹو گراف ہیں۔ آخری دو باب کے صفحات موجود نہیں۔
 
مغزل

محفلین
آج کل میں تفسیر ابنِ کثیر پڑھنے کے بعد شمیم حنفی ، امرتا پریتم ، میراں جی اور اب ۔۔۔ نقوش رسول نمبر ’’ تاریخِ ابنِ‌اسحاق ‘‘‌پڑھ رہا ہوں۔
کسی کے پاس امرتا پریتم کا پنجر دستیاب ہو تو مطلع فرما کر شکریہ کا موقع دیں ، بابا جانی آپ شاید مدد کرسکیں
 
فہیم

لائبریرین
میں آج کل یونان کے ایک قدیم علاقے "سپارٹا" کے متعلق پڑھ رہا ہوں۔
کافی دلچسپ باتیں ہیں اس شہر یا بستی کے متعلق۔
 
محمد وارث

لائبریرین
7۔ رام بابا سکسینہ کی مشہور انگریزی تصنیف ہسٹری آف اردو لیٹریچر کا اردو ترجمہ ۔
یہ کتاب ایک نایاب کتاب ہے۔ مجھے اتوار بازار میں پرانی کتابوں کے دکان سے ملا۔ ترجمہ مرزا حسن عسکری نے 1929 میں کیا ہے اصل تصنیف
1926 میں چھپی تھی۔ اس کتاب کی خآص بات درجنوں شعرا اور ادبا کے اصل فوٹو گراف ہیں۔ آخری دو باب کے صفحات موجود نہیں۔

واقعی لاجواب کتاب ہے یہ رام بابو سکسینہ کی، میرے پاس بھی کافی خستہ حالت میں ہے لیکن مکمل ہے اور ملی بھی ویسے ہی تھی جیسے آپ کو ملی ہے :)
 
فہیم

لائبریرین
بہت خوشی ہوئی فہیم یہ جان کر، اسپارٹا اور اسکی تاریخ واقعی پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے :)

واقعی دلچسپ ہے۔
کہ بات پہلے ایک میان میں دو تلواروں سے شروع ہوئی۔
اور آگے جاکر معلوم ہوا کہ یہ تو ایک میان میں 5 تلواریں ہیں۔
 
جیہ

لائبریرین
واقعی لاجواب کتاب ہے یہ رام بابو سکسینہ کی، میرے پاس بھی کافی خستہ حالت میں ہے لیکن مکمل ہے اور ملی بھی ویسے ہی تھی جیسے آپ کو ملی ہے :)

میرا رشک اب تو حسد میں بدلا جا رہا ہے :( میں جو کتاب پڑھتی ہوں آپ پہلے سے پڑھ چکے ہوتے ہیں:)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور میں یہ سوچ رہا ہوں کہ آپ ایسی ہی کتب کیوں پڑھتی ہیں جو میں پڑھ چکا ہوں :)

اس کے آخری دو باب، باب 18 ڈرامے پر ہے، اور باب 19 "زبانِ اردو کی خاص خوبیاں اور اسکے متعلق بعض اہلِ الرائے لوگوں کی قیمتی رائیں" کے ساتھ ساتھ ایک ضمیمہ بھی ہے نظر لکھنوی، چکسبت اور ڈاکٹر اقبال پر۔

ویسے میرے پاس غضنفر اکیڈمی، کراچی کا شائع کردہ 1995ء کا ایڈیشن ہے اور خستہ حالت اسکی فٹ پاتھوں پر پڑے رہنے کی وجہ سے ہوئی ہے :) لیکن افسوس کہ اس میں تصاویر انہوں نے شائع نہیں کیں!
 
جیہ

لائبریرین
ٹھیک ہے آج سے میں ان کی کتابوں کی لسٹ دے رہی ہوں جن کو آپ پڑھ ہی نہیں سکتے ۔۔۔۔۔ یعنی پشتو کی کتابیں ;)

آخری دو بابوں کی فہرست میں ذکر ہے مگر ضمیمے کا ذکر نہیں۔ تصاویر واقعی نایاب ہیں ۔ موقع ملا تو سکین کر کے پوسٹ کر دوں گی
 
ابوشامل

پشتو کی کتابیں !! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: وارث بھائی اب کریں مقابلہ !
 
جیہ

لائبریرین
ضرور بتاؤں گی۔ آپ کونسی قسم کی کتابیں پسند کرتے ہیں؟ میرے پاس پشتو شاعری، ناول، افسانہ، تنقید، تاریخ، منظوم تاریخ تقریبا ہر قسم کی کتابیں ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
پشتو کی کتابیں !! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor: وارث بھائی اب کریں مقابلہ !

نہیں فہد صاحب مقابلے کی بات نہیں ہے ورنہ میں بھی پنجاب کے میدانوں گھوڑے دوڑاتا :)

دراصل مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب دیکھتا ہوں کہ جیہ بھی وہی کتب پڑھ چکی ہیں یا پڑھ رہی ہیں جو میری بھی محبوب رہی ہیں۔ اور اس مشترکہ "ذوق" پر غالب کا شعر یاد آتا ہے:

ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر
خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے

اور یہ سمجھتی ہیں کہ میں 'میں' بننے کی کوشش کرتا ہوں جبکہ یہ میبل نہیں ہیں :)

مثلاً اب اگر میں یہ لکھوں کہ لوک ورثہ کا شائع کردہ رحمان بابا کا پشتو کلام، فارغ بخاری کے منظوم اردو ترجمے اور اصل پشتو متن کے ساتھ، آج سے کئی سال پہلے، انارکلی کے فٹ پاتھ پر سے عقیدت و احترام کے ساتھ، نہ صرف اٹھایا تھا بلکہ اب بھی گاہے گاہے، حسبِ توفیق، فیضیاب ہو کر، اس کو چوم اور چاٹ کر، آنکھوں اور ماتھے سے لگا کر واپس رکھ دیتا ہوں تو ہو سکتا ہے یہ مجھ سے اسکے اسکین کے لیے کہیں :)

آپ کے وارث بھائی تو شکریے کا بٹن دبا کر دبے قدموں نکل لئے :)

تو اور کیا کرتا :) دُم تو ہم سب کی لاکھوں سال پہلے گر چکی سو وہ تو تھی نہیں کہ دبا کر بھاگ جاتا، سو دبے پاؤں نکل لیا :)
 
Top