آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جیہ

لائبریرین
نہیں فہد صاحب مقابلے کی بات نہیں ہے ورنہ میں بھی پنجاب کے میدانوں گھوڑے دوڑاتا :)

دراصل مجھے بہت خوشی ہوتی ہے جب دیکھتا ہوں کہ جیہ بھی وہی کتب پڑھ چکی ہیں یا پڑھ رہی ہیں جو میری بھی محبوب رہی ہیں۔ اور اس مشترکہ "ذوق" پر غالب کا شعر یاد آتا ہے:

ہم سے عبث ہے گمانِ رنجشِ خاطر
خاک میں عشّاق کی غبار نہیں ہے

اور یہ سمجھتی ہیں کہ میں 'میں' بننے کی کوشش کرتا ہوں جبکہ یہ میبل نہیں ہیں :)

مثلاً اب اگر میں یہ لکھوں کہ لوک ورثہ کا شائع کردہ رحمان بابا کا پشتو کلام، فارغ بخاری کے منظوم اردو ترجمے اور اصل پشتو متن کے ساتھ، آج سے کئی سال پہلے، انارکلی کے فٹ پاتھ پر سے عقیدت و احترام کے ساتھ، نہ صرف اٹھایا تھا بلکہ اب بھی گاہے گاہے، حسبِ توفیق، فیضیاب ہو کر، اس کو چوم اور چاٹ کر، آنکھوں اور ماتھے سے لگا کر واپس رکھ دیتا ہوں تو ہو سکتا ہے یہ مجھ سے اسکے اسکین کے لیے کہیں :)




تو اور کیا کرتا :) دُم تو ہم سب کی لاکھوں سال پہلے گر چکی سو وہ تو تھی نہیں کہ دبا کر بھاگ جاتا، سو دبے پاؤں نکل لیا :)
میں بھی غآلب سے رجوع کرتی ہوں:)

بدگمانی نے نہ چاہا اسے سرگرمِ خرام
رخ پہ ہر قطرہ عرق دیدۂ حیراں سمجھا
 

ابوشامل

محفلین
تہذیبوں کا تصادم - از شاہنواز فاروقی
شاہنواز فاروقی مشہور کالم نگار ہیں، آپ کا خاص موضوع تہذیبوں کا تصادم ہے اور اس موضوع پر ان کے درجنوں کالم اخبار کی زینت بن چکے ہیں۔ آپ کے ان کالموں کے مجموعے کو "تہذیبوں کا تصادم" کے عنوان سے ایک کتاب میں جمع کیا گیا ہے۔ سیموئل ہنٹنگٹن کے نظریے میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بہت مفید کتاب ہے۔
 
میں تو آج کل "تربیتی نصاب" شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے لکھے ہوئے کا مطالعہ کر رہا ہوں۔
موجودہ سال جو گزررہے ہیں ان کے لحاظ سے یہ بہت ہی اچھا لکھا گیا ہے ایک کتاب کے شوقین بندے کے لیے اس میں دلچسپی ضرور ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں تو آج کل "تربیتی نصاب" شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالی کے لکھے ہوئے کا مطالعہ کر رہا ہوں۔
موجودہ سال جو گزررہے ہیں ان کے لحاظ سے یہ بہت ہی اچھا لکھا گیا ہے ایک کتاب کے شوقین بندے کے لیے اس میں دلچسپی ضرور ہے۔

بھائی طاہر القادری صاحب کے علاوہ بھی دنیا میں بہت سے ادیب ہیں انہیں بھی پڑھ کر دیکھیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
Ahmadiyya Movement:
British Jewish Connections


by
Bashir Ahmad M.A.
(Fletcher School of Law and Diplomacy)
USA]

brit-jew.jpg
 
میں آج کل خواجہ شمس الدین عظیمی کی معروف کتاب مراقبہ پڑھ رہا ہوں، جس میں انھوں نے مراقبہ کی تعریف، اقسام ، فوائد اور اس کے عوامل پر گفتگوکی ہے۔ نہایت عام فہم زبان میں تحریر کردہ انتہائی مفید کتاب ہے۔

اس کے علاوہ خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کے بیٹے ڈاکٹر وقار یوسف عظیمی کی منتخب احادیث مبارکہ پر مشتمل کتاب ’’ صفّہ‘‘ بھی زیرمطالعہ ہے۔ اس میں کردار سازی اور اعلیٰ انسانی اوصاف پر مشتمل نبی اکرم ﷺ کی منتخب احادیث مبارکہ شامل ہیں۔
 

جیہ

لائبریرین
رمضان میں ان کتابوں کا مطالعہ جاری ہے۔

ترجمان الحدیث دو جلدوں میں ہے مولانا محمود حسن دیوبندی کا مرتب کردہ اردو ترجمے کے ساتھ
عقائد اسلام از مولان ادریس کاندھلوی
کامل نماز
 

dxbgraphics

محفلین
میں تو برمودہ مثلث، دجال، ظہور مہدی کا مطالعہ کر رہا ہوں
لیکن بہت ہی سست رفتار سے جاری ہے مطالعہ
 

محمداحمد

لائبریرین
الیاس احمد گدی کی ناول "فائر ایریا" حال ہی میں ختم کیا ہے۔ اس ناول میں کول فیلڈ کے مزدورں کی زندگی / ابتری کی عکاسی کی گئی ہے ۔ یہ ہندوستانی مصنف ہیں اور فائر ایریا ایوارڈ یافتہ ناول ہے۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میں نے بھی پڑھی ہے فائر ایریا ۔ سب رنگ ڈائجسٹ میں قسط وار شایع ہوتی ہے۔

یہ سب رنگ ڈائجسٹ والوں نے فائر ایریا کب سے شائع کرنا شروع کردیا؟ میں نے تو آج تک سب رنگ میں ایسا کوئی ناول نہیں پڑھا اور وہ بھی قسط وار۔ :eek:
 

تلمیذ

لائبریرین

یہ سب رنگ ڈائجسٹ والوں نے فائر ایریا کب سے شائع کرنا شروع کردیا؟ میں نے تو آج تک سب رنگ میں ایسا کوئی ناول نہیں پڑھا اور وہ بھی قسط وار۔ :eek:

میرا خیال ہے آپ اس منفرد رسالے کے مستقل قاری نہیں ہیں۔ فائر ایریا کے علاوہ بھی اس میں قسط وار ناول چھپ چکے ہیں اور اب بھی چھپ رہے ہیں مثلآ بازی گر، نیا ہیرو وغیرہ۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
میرا خیال ہے آپ اس منفرد رسالے کے مستقل قاری نہیں ہیں۔ فائر ایریا کے علاوہ بھی اس میں قسط وار ناول چھپ چکے ہیں اور اب بھی چھپ رہے ہیں مثلآ بازی گر، نیا ہیرو وغیرہ۔

اوہ! آپ ٹھیک فرما رہے ہیں۔ جب سے شکیل عادل زادہ نے سب رنگ کو چھوڑا ہے اس کا عجیب ہی حال ہو گیا ہے۔ :rolleyes:
 
Top