آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

زیک

مسافر
آپ کیا سپیڈ ریڈنگ کرتےہیں؟ اور کتاب کیا پرنٹ ورژن پڑھتے ہیں یا کوئی ای بک ریڈر استعمال کرتے ہیں؟
رفتار تو اچھی ہے لیکن “سپیڈ ریڈنگ” نہیں کرتا۔

اکثر کتب اپنے کنڈل پیپروائٹ پر پڑھتا ہوں۔

آجکل چونکہ کام، سائیکلنگ وغیرہ کے علاوہ کوئی مصروفیات نہیں ہیں اس لئے کتابیں کچھ تیزی سے ختم ہو رہی ہیں
 
محمداحمد

لائبریرین
سید ذوالفقار علی بخاری کی سرگزشت حال ہی میں ختم کی ہے۔

واصف علی واصف کی کرن کرن اجالا بھی تھوڑی تھوڑی کرکے پڑھ رہا ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مبارک حیدر کی زیادہ ترکتب یہاں سےحاصل کریں۔ تصیح کا شکریہ۔
ڈاکٹر مبارک علی اور مبارک حیدر دو علیحدہ شخصیات ہیں۔ ڈاکٹر مبارک علی مؤرخ ہیں اور تاریخ اور فلسفہ تاریخ پر لکھتے ہیں اور درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ مبارک حیدر انگریزی کے پروفیسر اور 'سوشل ایکٹوسٹ' ہیں اور ان کی ایک دو کتابیں ہی مشہور ہیں جیسے 'تہذیبی نرگیست' وغیرہ۔
 
آخری تدوین:

کیا مبارک حیدر کی یہ دونوں کتب پی ڈی ایف پر میسر ہیں؟
 
محمد وارث

لائبریرین
کیا مبارک حیدر کی یہ دونوں کتب پی ڈی ایف پر میسر ہیں؟
جی خلیل صاحب، گوگل سرچ سے میرے خیال میں مبارک حیدر کی کتابیں مل جانی چاہئیں یعنی 'تہذیبی نرگیست' اور 'مغالطے مبالغے'۔ 'پاکستانی معاشرہ' نامی کتاب ڈاکٹر مبارک علی کی ہے اور ان کی کتابیں بھی عام دستیاب ہیں۔
 
جزاک اللہ۔ کتاب 'تہذیبی نرگیست' ڈاؤن لوڈ کرلی ہے
 
ڈاکٹر مبارک علی اور مبارک حیدر دو علیحدہ شخصیات ہیں۔ ڈاکٹر مبارک علی مؤرخ ہیں اور تاریخ اور فلسفہ تاریخ پر لکھتے ہیں اور درجنوں کتابوں کے مصنف ہیں۔ مبارک حیدر انگریزی کے پروفیسر اور 'سوشل ایکٹوسٹ' ہیں اور ان کی ایک دو کتابیں ہی مشہور ہیں جیسے 'تہذیبی نرگیست' وغیرہ۔

میں تہذیبی نرگسیت کے خمار میں مبارک حیدر لکھ گیا۔ تصیح کا شکریہ۔
 
اکبر کا ہندوستان

akber%20ka%20hindustan.jpg
 
Top