آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
ایک پی ڈی ایف کاپی مل گئی تھی سو آج کل دفتر میں کھانے کے وقفے کے دوران یا جب بھی کچھ فرصت کے لمحات مل جائیں، دلیپ کمار کی خود نوشت سوانح پڑھ رہا ہوں۔
Dilip Kumar - The Substance and the Shadow : An Autobiography
41ehd2yY2JL._SX324_BO1,204,203,200_.jpg

اور گھر میں سیدہ عابدہ حسین کی کتاب
Power Failure: Political Odyssey of a Pakistani Woman
51pb4QqzdVL._SX315_BO1,204,203,200_.jpg

برٹش کاؤنسل کی آن لائن لائبریری سے ’’نارمل پیپل‘‘ نامی ناول جسے سیلی رونینے لکھا ہے اور یہی ناول ہے جسے مین بکر پرائز کے لیے لانگ لسٹ بھی کرلیا گیا ہے۔ برٹش کاؤنسل لائبریری کے آن لائن بک کلب میں اسی ناول پر تبصرہ کیا جائے گا جو فیس بک سے تمام فیس بکی ممبران دیکھ سکتے ہیں۔

Normal-People.jpg
 
سیما علی

لائبریرین
نہایت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے آپ نے نبیل جو مختلف کتابوں اور ان کے مواد کے بارے میں محفل کے ارکان کے علم میں یقیناً اضافے کا باعث بنے گا۔

میں آج کل ممتاز مفتی کی ایک نسبتاً غیر معروف کتاب 'رام دین' پڑھ رہا ہوں جو مختلف مضامین اور انشائیوں پر مشتمل ہے اور کافی دلچسپ ہے۔
بے انتہا خوب صورت کتاب بلکہ شاہکار کہنا زیادہ مناسب ہوگا
 
ee.jpg
713 صفحات پر مشتمل کتاب کے چنیدہ حصے پڑھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہوں۔ مزید یہ امید بھی رکھ رہا ہوں کہ مسلم ریاستوں اور راجاؤں کے متعلق لکھے گئے کچھ منتخب حصوں کو ترجمہ کر کے محفل پر پوسٹ کر سکوں۔ :)
 
اس سوال کے لیے کوئی مناسب لڑی نہ ملی، اور نئی لڑی شروع کرنا مناسب نہ تھا، اس لیے کسی حد تک متعلقہ لڑی میں پوچھ رہا ہوں۔

شرح کلیاتِ اقبال فارسی از پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی کس حد تک مستند ہے؟ اگر کسی نے اس کا مطالعہ کیا ہے۔
محمد وارث حسان خان
 
میں نے ہاشمی صاحب کی شرح نہیں پڑھی لیکن سنا ہے کہ عمدہ ہے۔ میں نے پروفیسر یوسف سلیم چشتی کی شرحیں پڑھی ہیں اور ان کے بعد واقعی مجھے کچھ اور پڑھنے کی ضرورت نہیں رہی تھی۔ :)
 
فہد اشرف

محفلین
اس سوال کے لیے کوئی مناسب لڑی نہ ملی، اور نئی لڑی شروع کرنا مناسب نہ تھا، اس لیے کسی حد تک متعلقہ لڑی میں پوچھ رہا ہوں۔

شرح کلیاتِ اقبال فارسی از پروفیسر حمید اللہ شاہ ہاشمی کس حد تک مستند ہے؟ اگر کسی نے اس کا مطالعہ کیا ہے۔
محمد وارث حسان خان
اسے شرح کہنا مناسب نہیں ہے گو کہ انہوں نے اسے "مع فرہنگ ترجمہ و تشریح" لکھا ہے، فرہنگ و ترجمہ تو خوب ہیں لیکن تشریح کے نام پہ کہیں کہیں واوین میں دو چار لفظ لکھ دیا ہے بس۔ بہر حال ترجمہ اچھا ہے اشعار کے مطالب با آسانی سمجھ میں آ جاتے ہیں۔
 
Top