محمد وارث
لائبریرین
صحیح کہہ رہے ہیں آپ ، مجھے بھی نہیں ملا۔ بس اندازے سے کہہ دیا تھا لیکن دیکھا تو نہیںتھا۔
شکریہ نظامی صاحب، ایک عنایت اور کریں اگر آپ نے بیدل کا دیوان ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اس میں ردیف 'تا' کے تحت یہ غزل ڈھونڈنے کی کوشش کریں یعنی 'ہر کہ از بزمِ تو برخاست، پریشاں برخاست'۔ یہ غزل کا شعر ہے سو اگر بیدل کا ہے تو دیوان میں لازمی ہونا چاہیے، افسوس کہ میں خود یہ کام پرسوں سے پہلے نہیں کر سکتا کہ بیدل کا دیوان صرف دفتر میں ہے اور گھر کے ڈائل اپ کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کر بھی نہیں سکتا
یہ شعر اگر بیدل کے دیوان میں بھی نہیں ملتا، جسے میں خود بھی انشاء اللہ دیکھوں گا، تو پھر ڈاکٹر تقی عابدی صاحب سے رابطے کی سبیل کر کے ان سے غالب پر اس 'الزام' کا ماخذ پوچھا جا سکتا ہے، میرا خیال ہے کہ فیس بُک کے ذریعے سے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ ہو ہی جائے گا، ایک مضمون کا مسالہ تیار ہو رہا ہے میرے لیے شاید