آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

فاطمہ راحی

محفلین
میں تو آجکل php پہ کوئی اچھی سی کتاب ڈھونڈ رہی ہوں جو مجھے یہ سیکھنے میں مدد دے۔ آپ میں سے کسی کو ایسی کسی کتاب کے بارے میں معلوم ہو تو پلیز مجھے ضرور بتایئے گا۔
اس سے قبل میں عمیرہ احمد کا ناول ’پیرِ کامل’ پڑھ رہی تھی۔ یہ ناول میں کوئ 5 مرتبہ پڑھا ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
اگست میں 3 ماہ کے مہاجرت کے بعد جب سے ہم سوات واپس گھر آئے ہیں ، مجھے کتاب پڑھنے کا موقع نہیں ملا ہے۔ جب سے ہوش سنبھالا ہے میری زندگی میں یہ پہلا موقع ہے کہ اتنے دنوں کا ناغہ ہوا ہے۔ کل میں نے محمد زکریا ورک کا لکھا ہوئے ایک کتاب کا مطالعہ شروع کیا ہے۔ نام ہے " ابن رشد ۔ سوانح اور کارنامے" ابھی صرف 30 ہی صفحے پڑھے ہیں مگر لگ رہا ہے کہ ابن رشد پر اچھی کتاب ہے
 

سویدا

محفلین
محمد کاظم کی لکھی ہوئی کتاب اخوان الصفا کا مطالعہ کررہا ہوں

خشک موضوعات پر نہایت دلچسپ انداز سے لکھی ہے

کتاب میں‌اخوان الصفا سے متعلق دو طویل مضمون ہے بقیہ مضامین عربی شعر وادب پرہیں
 

ابن جمال

محفلین
میں آج کل علامہ ابن رجب حنبلی کی ’’جامع العلوم والحکم‘‘کا مطالعہ کررہاہوں۔ بہت بیش قیمت اوراچھی کتاب ہے۔اس کتاب میں انہوں نے پچاس ایسی حدیثیں منتخب کی ہیں جن کا شمار جوامع الکلم میں ہوتاہے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ایسے ارشادات وفرمودات جو الفاظ کے اعتبار سے مختصر لیکن معانی کا ایک گنجینہ اپنے اندر رکھتے ہیں ان کی شرح کی ہے۔
 

زین

لائبریرین
ڈاکٹر مفکر احمد کی کتاب افغانستان کی کہانی ، حقائق کی زبانی زیر مطالعہ تھی لیکن دوست زبردستی لے گیا ...........:(
 

زہیر

محفلین
میں آج کل کتاب ذخیرہ اسلامی معلومات پڑھ رہا ہوں ۔انبیاء سے لے کر تما صحابہ کے بارے میں انتہائی قیمتی معلومات مکمل حوالاجات کے ساتھ اس کتاب میں ہیں۔
 
بچپن کی یادوں کو تازہ کرنے کے لئے میں تو آج ہمدرد نونہال جون 2010 کے خاص نمبر کا مطالعہ کر رہا ہوں۔ بڑے مزے مزے کی کہانیاں ہیں اس میں۔ سچ میں آپ بھی خریدیے! ساتھ میں ایک چھوٹی سی کہانیوں کی کتاب بھی تحفہ میں ملے گی!:)
 
Top